Tag: ہالی ووڈ

  • فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز

    فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ : ایکشن اور بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں ان دیکھی دنیا نے کئی راز کھولنے ہیں مگر ان کے لئے دوسراانداز اختیار کرنا ہوگا، ہر حکومت میں ایسے لڑکوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے، جنہیں ریاست کو سیکریٹ ایجنٹ بنانا ہوتا ہے۔

    اس بار بھی لاپروا لڑکوں کے ایک گروہ کا انتخاب ہوا ہے، جو ریاست کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائیں گے، پھر سیکریٹ سروس کے لئے دی جانے والی ٹریننگ شروع ہوئی اور ان نوجوانوں کا امتحان کا آغاز ہوا۔

    ایکشن اور کچھ کامیڈی سے ملی جلی فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس اگلے سال فروری میں ریلیزہوگی۔

  • ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی، سائنس فکشن ایکشن فلم نے تین دن میں بتیس ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر سائنس ایکشن فکشن فلم دی میز رنر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم نے تین دنوں میں مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ کر بتیس ملین ڈالر کمالئے ہیں۔

    ایڈونچر سے بھرپور فلم تین معروف امریکی ناولوں سے ماخوذ ہے، فلم نے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

      فلم ”اے واک امنگ دی ٹومب اسٹون” اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، جس نے تیرہ ملین ڈالر کا بزنس کیا، فلم کی کہانی ایک پرائیویٹ جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک منشیات فروش اپنی بیوی کے قاتلوں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    باکس آفس پر گیارہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آنے والی کامیڈی سے بھرپور فلم ”دس از دی ویئر آئی لیویو” ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے والد کی موت کے بعد اپنے آبائی گھر آتے ہیں۔

  • جوہی چاولہ اب ہالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    جوہی چاولہ اب ہالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ سٹیون اسپیلبرگ پروڈکشن سے ہالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھیں گی۔ فلم کی ہدایات لیسے ہالسٹروم دیں گے جس میں وہ اوم پوری کی بیوی کے کردار میں اپنی عمر سے 15 سال بڑی نظر آئیں گی۔

    اداکارہ نے ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ فلم میں ان کا کردار مختصر مگر اہم ہو گا، لیسے ہالسٹروم کی نئی فلم ’دی ہنڈرڈ فٹ جرنی ‘کے مرکزی کرداروں میں اوم پوری‘جوہی چاولہ‘منیش ڈیال اور ہیلن میرن شامل ہیں‘یہ فلم دو مختلف ثقافتوں میں پروان چڑھنے والی کزنوں کے گرد گھومتی ہے، فلم کی کہانی اسی نام ’دی ہنڈرڈ فٹ جرنی ‘ کے ناول سے ماخوز ہے جسے رچرڈ سی موریس نے تحریر کیا ہے‘یہ فلم رواں ماہ ہی ریلیز کی جائے گی۔

  • پاکستانی فلموں کو ایک بارپھر آسکرایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا سنہری موقع

    پاکستانی فلموں کو ایک بارپھر آسکرایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا سنہری موقع

    پاکستانی فلموں کوایک بارپھر آسکرایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا سنہری موقع مل گیا ہے،آسکرایوارڈمیں شامل ہونے کے لئے پاکستان اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی نے پچیس اگست کی ڈیڈلائن دے دی۔

    دنیا ئے فلم کا سب سے بڑا میلہ آسکرایوارڈ شوبز سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کی دلی خواہش کہ اسے ہی آسکرایوارڈ مل جائے، شرمین عبید کے بعد آسکرکی دوڑ میں ایک بارپھر تیزی آگئی کیونکہ پاکستان اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈزکے لئے پاکستانی اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی نے فارن لینگویج فلم ایوارڈز کی کیٹیگری کے لئے فلم میکرز کو اپنی فلمیں اکیڈمی کے پاس جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

    فلم سازپچیس اگست تک اکیڈمی کے پاس اپنی فلمیں جمع کراسکیں گے، جس کے بعد کمیٹی ان فلموں کا جائزہ لے گی، اور بعد میں ان میں سے بہترین فلموں کو آسکرز کے لئے بھیجا جائے گا، منتخب شدہ فلم کا اعلان پندرہ ستمبر کوکیاجائے گا، سال دوہزارتیرہ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم زندہ بھاگ کو نامزدگی کے لئے بھیجا گیا تھا۔

  • ہالی ووڈ:سائنس فکشن فلم "دی میزرنر”کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ:سائنس فکشن فلم "دی میزرنر”کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایکشن سے بھرپور فلم۔۔دی میز رنر۔۔کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو لفٹ کے ذرہعے ایک ایسی دنیا میں جا پہنچتاہے جہاں اس کی یاداشت کھو جاتی ہے۔۔اسے یاد ہے تو صرف اپنا نام۔۔اس دنیا میں اس کا کوئی دوست نہیں اور سب ہی انجان ہیں ۔

    ایسے میں جادوئی طاقتوں اور حیرت انگیز کمالات سےاس کو ہوتے ہیں نئےتجربات۔،زندگی کا نیا رخ اسے دیکھنے کو ملتاہے۔۔غیر مرئی قوتیں اسے ختم کرنا چاہتی ہیں مگر زندگی کی جنگ لڑنی ضروری ہے۔۔ ایکشن سے بھرپورسائنس فکشن فلم۔۔ دی میز رنر۔۔ رواں سال ستمبر میں ریلیزہوگی۔

  • ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ : رمانوی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    محبت کے نازک احساسات پر مبنی فلم ففٹی شیڈز آف گرے میں بزنس ٹائیکون اور کالج کی اسٹوڈنٹ کی محبت کی داستان پیش کی گئی ہے، فلم کی کہانی معروف برطانوی مصنف ایل جیمز کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    سیم ٹیلر ووڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، رومانوی فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ: فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلزکا نیا ٹریلر نے دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ: فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلزکا نیا ٹریلر نے دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ: دنیا بھر میں مقبول کارٹون کریکٹرز بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں ، ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلزکا نیا ٹریلرآتے ہی چھا گیا، فلم آٹھ اگست کو ریلیزہوگی۔

    ننجا ٹرٹلز کے مداح اب تیار ہوجائیں کیونکہ مشہور زمانہ کارٹون ننجا ٹرٹلز  سب کا دل جیت نے فلمی کرداروں میں آرہے ہیں، ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلز کے نئے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    معروف کارٹون کریکٹروں پر مبنی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے، جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے، اس آفت کا مقابلہ کرنے سپر ہیروز کیا حربے استعمال کرتے ہیں یہ دیکھنے کیلئے آپ کو آٹھ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • نیویارک:ہالی ووڈ گیٹ آن آپ کا شاندار پریمئیر

    نیویارک:ہالی ووڈ گیٹ آن آپ کا شاندار پریمئیر

    نیویارک :ہالی وڈ کے معروف گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی فلم گیٹ آن اَپ کا رنگا رنگ پرئمیر نیویارک میں سجا ۔جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے،اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم “گیٹ آن اَپ ” کا رنگ رنگ پرئمیر نیویارک میں ہوا۔

    ۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براؤن کا کردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے میوزیکل ڈرامہ فلم کویکم اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا

  • ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس : ہالی ووڈ کے معروف ادکار بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا۔

    ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگا رنگ پرئمیر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے، پرئمیر میں اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے، جو کائنات کو دشمنوں سے لاحق خطرے کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتے ہیں، سنسنی خیز مناظر سے بھر پور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی یکم اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔