Tag: ہالی ووڈ
-
ہالی ووڈ:فلم میلیفسنٹ میں انجلینا کا پرکشش مگر خطرناک روپ
ہالی ووڈ ایکشن گرل ایک بار پھر ایکشن میں آئی ہیں، اس بار انجلینا پرکشش مگر خطرناک چڑیل کے روپ میں نظر آئی ہیں، فلم میلیفسنٹ کا نیا ٹریلر سامنے آگیا۔
پراسرار انداز، خطرناک ارادے یہ ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلینا جولی کا نیا انداز ہیں، انجلینا جولی جادوگرنی بنی اب کی بار سب کچھ تباہ کرنے کے درپے ہیں، جو اپنی جادوئی طاقت سے پوری دنیا کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتی ہے۔
یہ کہانی ورلڈ ڈزنی لینڈ کی نئی فلم میلیفسنٹ کی ہے، اس ایڈونچر فینٹسی فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی وِلن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے، جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی۔
تاہم جنگل میں اپنی پُر امن سلطنت کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعد پتھر دل بن جاتی ہے اور پھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پر جادو کر دیتی ہے۔
بیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ایکشن وایڈونچر سے بھرپور یہ فلم میلفسنٹ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال تیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
-
ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم آلموسٹ ہیومن کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم آلموسٹ ہیومن کا دل دہلا دینے والا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔
ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کا راج ہے، اسی سلسلے میں نئی ہاررتھرل فلم آلموسٹ ہیومین کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جوئے بیوگس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو برسوں قبل اپنے گھر سے تیز روشنی کے نمودار ہونے کے بعد اچانک غائب ہو جاتا ہے۔جسکے بعد پر اسرار طور پر بے شمارلوگ قتل ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردارجوش ایتھر، گراہم اسکیپر، ونیزالِی، مائیکل لو سیرو اور ٹونی ایمریل ادا کر رہے ہیں، جو اکیس فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
-
ہالی وڈ فلم اینڈلس لو کا ٹریلر جاری کردیا گیا
امیر لڑکی اور غریب لڑکے کی محبت پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم ''اینڈ لیس لو'' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہالی وڈ کی رومینٹک فلم اینڈلس لو کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم انیس سو اکیاسی کی فلم کا ری میک ہے، فلم کی کہانی ٹین ایج امیر لڑکی اور غریب لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جو کالج میں ایک ساتھ پڑھتے ہیں لیکن روائتی ظالم سماج کی دیوار بیچ میں حائل ہو جاتی ہے۔
فلم میں الیکس پیٹیفر ،گبریلا وائلڈ، رابرٹ پیٹرک اور گروس گرین ووڈ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم اس برس ویلنٹائن ڈے چودہ فروری کو ریلیز کی جائیگی۔
-
ہالی وڈ کی نئ ہارر فلم کلاون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم " کلاوٴن" کا ٹریلر ریلیز کر دیا۔
فلم کی کہانی ایسے شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ پر مسخرے کا روپ دھار کر اُسے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے لیکن صورتحال اس وقت خوفناک ہوجاتی ہے جب یہ شخص ہزار کوشش کے بعد بھی مسخرے کا لباس اپنے جسم سے الگ نہیں کرپاتا۔
اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکار پیٹر اسٹورمر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
-
ہالی وڈ کی نئی فلم”ریزنیبل ڈاؤٹ” کا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ڈومنیک کوپر اور سیموئیل ایل جیکسن کی نئی کرائم تھرلر فلم"ریزنیبل ڈاؤٹ" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہدایتکارپیٹر ہووِٹ کی اس فلم میں ڈومنیک کوپر اور سیموئیل ایل جیکسن کیساتھ ایرن کارپلک، گلوریا روبِن، ڈائیلان ٹیلر اورریان رابنز اہم کردار اداکررہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ڈسٹرکٹ اٹارنی کے گرد گھومتی ہے، جو ایکسیڈنٹ کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے اور اس کی جگہ ایک بیگناہ شخص کو گرفتار کرکے اس پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے، اسی لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم سترہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔