Tag: ہالی وڈ اسٹارز
-
گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر
گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں، ہالی وڈ اسٹارز کے لئے سج کرسیاں گئیں اور اسٹیج پر چمچمتاتی روشنیاں بارہ جنوری کی پر وقار تقریب کا انتظار کر رہی ہیں۔
اسٹیج کی رونقیں، معروف میزبانوں کا فلموں پر تجسس اور تجزیہ، ہالی وڈ اسٹارز کی آمد، ریڈ کاپیٹ، ماڈلز کی ادائیں اور گلوکاروں کی گائیکی لے کے فلمی دنیا کا اکتہرواں گولڈن گلوب ایوارڈ آرہے ہیں۔
ویسے تو ایوارڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اسٹارز کے لئے بیٹھیکیں سجنے کو ہیں لیکن فلم کی نامزدگیاں بے چینی سے انتظار بارہ جنوری کا کر رہی ہیں۔
گلوڈن گلوب کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ میزبان ایمی اور ٹینا تقریب کا افتتاح زبردست انداز میں کریں گی، گولڈن گلوب میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ، کیٹ بینچیٹ، سینڈیرا اور ٹام ہینک سمیت کئی معروف ہالی وڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
-
کیلی فورنیا: ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا
کیلی فورنیا میں ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا کیونکہ پالم فلم فسیٹول کے ریڈ کاپیٹ پر نامور اور معروف ادکار جلوہ گر ہوئے۔
ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینک، ماریل اسٹریپ، جولیا روبرٹ، لوپیٹا اور کئی ستارے کیلی فورنیا میں رونقیں بکھرنے والے پالم اسپرنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر ہوئے۔
اپنے من پسند اسٹارز کی ایک جھلک دیکھ کے فینز تو دیوانے ہوئے لیکن کیمرے کی آنکھ بھی پیچھی نہیں رہی اور اداکاروں کی ادائیں کیمرے میں عکس بند ہوتی رہیں۔
اداکار ٹام ہیکز کا کہنا ہے کہ یہ وقت فلموں اور ان کے مقابلے کا ہے تو ڈنرز اور پاڑیوں سے دور کیوں رہا جائے، ماریل اسٹریپ کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنے کا وقت دور نہیں کیونکہ گولڈن گلوب ایوارڈ صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہے تو فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ مارچ میں ہونے جارہا ہے۔
اداکارہ جیولیا رابرٹ بھی ایوارڈ کا میدان مارنے کو تیار ہیں جبکہ فلم ٹوئیول ائیر آسیلو کی اداکارہ لوپیٹا کو امید ہے کہ ان کی فلم ایوارڈ ضرور جیتے گی۔