Tag: ہالی وڈ فلم

  • ہالی وڈ فلم ’ڈیون‘ پارٹ 2 تاخیر کا شکار ہوگئی؟

    ہالی وڈ فلم ’ڈیون‘ پارٹ 2 تاخیر کا شکار ہوگئی؟

    ہالی وڈ انڈسٹری کے وارنر برادرز اسٹوڈیو  نے ہالی وڈ اداکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے ’ڈیون‘ اور ‘لارڈ آف دی رنگز’ فلم کو نومبر میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے  وارنر برادرز مووی اسٹوڈیو کے ریکارڈ بجٹ میں بننے والی سیکوئل  ڈیون کو نومبر کے بجائے اب مارچ 2024 میں ریلیز  کیا جائے گا۔

    وارنر اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق ہالی وڈ کے اداکار اس وقت ہرتال پر ہیں جس کی وجہ سے فلم کی تشہیر نہیں ہوسکی ہے اس لیے فلم کی ریلیز تاریخ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فرینک ہربرٹ کے 1965 کے ناول پر مبنی ایک سائنسی سیکوئل ’ڈیون‘ میں ہالی وڈ کی معروف اداکارہ زینڈیا اور ٹیموتھی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے ہالی وڈ کے بڑے سینیماز کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، کیوں کہ کرونا وبا کے بعد اب سنیما گھروں کی رونق بحال ہوئی تھی ساتھ ہی ڈیون کی ریلیز سے توقع کی جارہی تھی سنیما کی رونق مکمل طور پر واپس لوٹ آتی۔

    دوسری جانب ہالی وڈ کی ایک اینیمیٹڈ "لارڈ آف دی رِنگز” فلم بھی اب  دسمبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی، اس کے علاوہ ہالی وڈ کی متعدد فلموں کو اداکاروں کی ہرتال کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا ہے۔

    وبائی امراض کے دوران 2021 میں ریلیز ہونے والی ’ڈیون ‘ نے عالمی باکس آفس پر 402 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا، اس کے علاوہ فلم ’دی لارڈ آف دی رنگز‘ کی 2001 سے 2003 تک ریلیز ہونے والی تین فلموں نے باکس آفس پر دو اعشاریہ 991 بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ہالی وڈ کی فلم ’باربی‘ اور اوپن ہائمر نے کرونا وبا کے بعد انڈسٹری کو دوبارہ سے پروان چڑھانے میں بہترین کردار ادا کیا ہے لیکن اس سال بھی باکس آفس میں مجموعی طور پر فلمیں وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے نیچے ہیں۔

    یاد رہے کہ ہالی وڈ کے ہزاروں اداکاروں کی یونین کی جانب سے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال پر ہیں۔

  • وینم کے دوسرے ٹریلر نے ہلچل مچادی

    وینم کے دوسرے ٹریلر نے ہلچل مچادی

    اسپائیڈر مین فلم کاسب سے طاقت ور ولن ’وینم‘ اب اپنی فلم میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگا، دوسرے ٹریلر نے ہالی وڈ سپر ہیرو فلم کے مداحوں میں ہلچل مچادی۔

    مارول کامکس کی جانب سے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں کا سلسلہ جاری ہے اور سونی پکچرز کے ساتھ ہونے والے کاروباری معاہدے کے بعد مارول کامکس اسپائیڈر مین جیسے مشہورِ زمانہ کارٹون کردار پر بھی فلم بنا چکا ہے۔جلد ہی اسپائیڈر مین کامک کے مشہور اور سب سے خطرناک ولن ’وینم ‘ پر بننے والی اسپن آف فلم شائقین کے لیے سینما گھروں پیش کی جائے گی۔فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے شائقین وینم نامی اس کردار کو اسپائیڈر مین ٹو میں بحیثیت ولن دیکھ چکے ہیں اور کامک سیریز میں بھی وینم کو اسپائیڈر مین کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ولن تصور کیا جاتا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ناکام اخباری رپورٹر’ایڈی براک‘ کے گرد گھومتی ہے، جس کا سامنا حادثاتی طور خلا سے آئی ہوئی ایک عجیب و غریب مخلوق سے ہوتا ہے، سیاہ رنگ کی یہ مخلوق ایڈی براک کی شخصیت پر تسلط جما کر ’وینم ‘ کے کردار میں ڈھلتی ہے اور اس کے بعد شروع ہوتی ہے تباہی و بربادی کی ایک ایسی داستان جسے شائقین طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

    شائقین کے لیے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس سے قبل جتنی بھی کارٹون سیریز یا فلمیں بنی ان میں یہ کردار ہمیشہ اسپائیڈرمین کے مدمقابل رہا ہے تاہم اب کی بار دلچسپ بات یہ ہے کہ وینم تنہا ’اینٹی ہیرو‘ ( ایسا ولن جو فلم کا مرکزی کردار ہو اور اس کے مدمقابل کوئی ہیرو نہ ہو) کے روپ میں جلوہ گر ہورہا ہے اور شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ خلا سے آنے والے وینم اور زمین کے ایک ناکام شخص کے اشتراک سے بننے والی شخصیت کیا مصیبت لائے گی اور ایک عام سا شخص اپنے اوپر حاوی ’وینم ‘ کو بالاخر کس طرح شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔

    فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’وینم ‘پانچ اکتوبر 2018 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلم فینٹاسٹک فور کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں، ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے۔

    پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے، زمین کو بچانے کیلئے نکلنے والے چاروں دوست زمین کو بچا پائیں گے، یہ دیکھنے کے لئے آپ کو سترہ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

    ہالی وڈ: ایکشن سے بھرپور سپرہٹ فلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے۔

    ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپورفلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے، جہاں لوگ زندگی کو بچانے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔

    ایسے میں میکس ٹیم کی ایک خاتون کی کوششیں رنگ لے آتی ہیں اور موت کے منہ میں جانے سے بچ جاتی ہے۔

    اسپیشل ایفکیٹس اور ماردھاڑ سے بھرپور ایکشن فلم پندرہ مئی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور اس سال سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی

    ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور اس سال سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی

    ہالی وڈ: ایکشن فلموں کے شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ فنٹاسٹک فور سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔

    ایکشن اور تھرل کا تڑکا لئے فنٹاسٹک فور آرہے ہیں، جو اپنے ایکشن سے سب کو حیران کرینگے، ہالی ووڈ فلم فنٹاسٹک فور کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

    فلم فنٹاسٹک فور مارول کامک بک کی کہانی فنٹاسٹک فور سے ماخوذ ہے جبکہ فلم فنٹاسٹک فور سیریز کا تیسرا حصہ ہے۔

    فلم کی کہانی چار افراد پر مشتمل ہے، جو دوسرے سیارے سے آئے دشمنوں سے دنیا کو تباہی سے بچائیں گے، ایکشن سے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور رواں سال سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ہالی وڈ فلم امریکن اسنائپر امریکی باکس پر سرِفہرست

    ہالی وڈ فلم امریکن اسنائپر امریکی باکس پر سرِفہرست

    ہالی ووڈ: نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر امریکی باکس پر کامیابی حاصل کیے ہوئے ہے۔

    حقیقی کہانی سے ماخوذ ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائیپر کی کہانی ایک ایسےامریکی فوجی کے گرد گھومتی ہے، جو سروس کے دوران ایک سو پچاس سے زائد افرادکو اپنی اسنائیپر گن سے نشانہ بنا چکے ہیں۔

    فلم سولہ جنوری کو امریکی سنیما گھروں میں پیش کی گئی اور شائقین میں بے پناہ مقبولیت کے ساتھ بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔

    ٹیڈی بیئر پربننے والی فلم پیڈنگٹن سترہ ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔

    بچوں کے دلچسپ کردار ٹیڈی بئیر کی کہانی کو بچوں میں بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

  • ہالی وڈ فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی وڈ فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس: ہالی ووڈ سیریز ہنگر گیمز کے تیسرے پارٹ ہنگر گیمز موکنگ جے کی تشہير ی زور و شور سے جاری ہے، لاس اینجلس میں فلم رنکارنگ پرئمیر سجایا گیا ،جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے رونق بڑھا دی۔

    ہالی وڈ کی ایکشن گرل جنیفر لارنس آج کل اپنی نئی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کی تشہیری میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں جنیفر لارنس فلم کی کاسٹ کے ساتھ لاس انجلس پہنچی، جہاں فلم کا رنگارنگ پرئمیر سجا۔

    تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے من پسندیدہ ستاروں کی ایک جلھک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئی، فلم کی کہانی چوہترہویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین پربنائی گئی ہے، جنیفر لارنس کی فلم اکیس نومبر سے سنیما گھروں پر راج کرے گی۔

  • جادوئی کمالات سے بھرپور ہالی وڈ فلم” سیونتھ سن“ کا ٹریلر ریلیز

    جادوئی کمالات سے بھرپور ہالی وڈ فلم” سیونتھ سن“ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ:  جادوئی کمالات سے بھرپورہالی وڈ فلم”سیونتھ سن“ کے نئے ٹریلر نے شائقین کو اپنے سہر میں جکڑ لیا، فلم اگلے سال سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

    ہالی ووڈ فلم سیونتھ سن میں قدیم دور کی کہانی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فلمایا گیا ہے، فلم میں خوفناک ڈریگنز تیز دھار تلواروں کیساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں، فلم میں دلیر سپہ سالار کے روپ میں جیف بریجز، جولین مور سے ٹکرا رہے ہیں۔

    جولین مور خوفناک چڑیل کے روپ میں ان کی ریاست کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اگلے سال فلم چھ  فروری کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔