Tag: ہالی وڈ

  • جوان نظر آنے والے جیکی چین کتنے سال کے ہیں

    جوان نظر آنے والے جیکی چین کتنے سال کے ہیں

    آج ایشیا سے تعلق رکھنے والے مہنگے ترین اداکار جیکی چین کی65 ویں سالگرہ ہے، وہ ہانگ کانگ کی فلم انڈسٹری سے لے کر ہالی وڈ تک بے پناہ شہرت کے حامل اداکار اور گلوکار ہیں۔

    جیکی چین 7 اپریل 1954ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام چین کانگ سینگ ہانگ کانگ ہے ، وہ ہالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی اداکار، کوریوگرافر، پروڈیوسر، ہدایت کار، اسکرپٹ رائٹر، موسیقار اور مارشل آرٹ اسٹنٹ آرٹسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    اپنی فلموں میں، وہ اپنی مزاحیہ اداکاری، قلابازیوں، لڑنے کے انداز، مارشل آرٹس کے استعمال اور نئے نئے کرتب کے لیے مشہور ہیں۔ جیکی چین سن 1970ء کی دہائی سے اداکاری کر رہے ہیں۔ اور 100 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ ہانگ کانگ ایونیو آف اسٹار اور ہالی وڈ واک آف فیم پر جیکی چین کو اسٹار ملے ہیں۔ ایک ثقافتی علامت کے طور پر جیکی چین پرمختلف پوپ گیتوں، کارٹون اور ویڈیو گیم بھی بنائے جاچکے ہیں۔ جیکی چین نے ان گنت البموں کو ریلیز کیا ہے اور آپ نے بہت سی فلموں کے لیے موضوعاتی نغمے (تھیم سانگ) بھی گائے ہیں۔

    جیکی چین نے ہانگ کانگ جزیرے کے ناہ ہُوا پرائمری اسکول میں داخلہ لیا جہاں وہ اپنے پہلے سال ہی فیل ہو گئے۔ جس کے بعد ان کے والدین نے انہیں اس اسکول سے نکال لیا۔ سن 1960ء میں، جیکی چین کے والد، امریکی سفارت خانے کے لیے شیف (باورچی )کے طور پر کام کرنے کے لیے آسٹریلیا کے دار الخلافہ کینبرا چلے گئے اور چین کو ماسٹریو جم یوئن کی طرف چائنا ڈراما اکیڈمی نامی ایک بیجنگ اوپیرا اسکول میں بھیج دیا گیا۔

    اگلی دہائی تک جیکی چین کی خوب سخت تربیت ہوئی اور اس مارشل آرٹس اور قلابازیوں میں مہارت حاصل کی۔ اورآخرکار وہ ‘‘سیون لٹل فارچیون ’’(سات چھوٹے خوش قسمت )کا حصہ بن گئے، جو اسکول کے بہترین کارکردگی والے طالب علموں کا ایک گروپ تھا اور جیکی چین کو اپنے ماسٹر کی طرف سے یوئن لو کا لقب ملا۔ جیکی چین اور اس کے گروپ کے ساتھی ارکان سامو ہنگ اور یوئن بیاو کے ساتھ گہری دوستی ہو گئی اور یہی تینوں بعد میں تین بھائی یا تین ڈریگن کے طور پر مشہور ہوئے۔

    17 سال کی عمر میں، اس نے ‘‘چین یوئن لانگ ’’کے نام سے فسٹ آف فیوری اور اینٹر دی ڈریگن نامی بروس لی کی فلموں میں بطور اسٹنٹ مین کام کیا۔ اس کے بعد لٹل ٹائیگر آف کینٹن میں جیکی چین نے پہلی بار بطور اداکار کے کام کیا یہ فلم 1973ء میں ہانگ کانگ میں محدود پیمانے پر ریلیز ہوئی تھی۔

    فلموں میں اپنے کیرئیر کے ابتدائی کرداروں میں ناکامی اور اسٹنٹ کے کام کی تلاش میں مشکلات ہونے کی وجہ سے، سن 1975ء میں جیکی چین نے آل ان دی فیملی نامی ایک ایسی مزاحیہ فلم میں اداکاری کی جو شاید جیکی چین کی اب تک کی واحد فلم تھی جس میں ایک بھی لڑائی کا منظر یا کرتب کا سلسلہ شامل نہیں تھا۔

    جیکی چین 1976ء میں کینبرا میں اپنے ماں باپ کے پاس چلے گئے ، جہاں انہوں نے ڈکسن کالج میں داخلہ لیا اور ایک تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرنے لگے ۔ وہاں جیک نامی ایک ساتھی بلڈر نے چین کو اپنی گروپ میں لے لیا اور چین کو ‘‘ لٹل جیک’’ کی عرفیت دی جو بعد میں ’جیکی‘ کے طور پر تبدیل ہو گیا اور اس طرح یہ جیکی چین نام اس کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جڑ گیا۔ اس کے علاوہ، 90 کی دہائی کے آخری دور میں، جیکی چین نے اپنا چینی نام بدل کر فونگ سی لنگ کر لیا کیونکہ اس کے والد کا بھی اصلی لقب فونگ تھا۔

    سن 80 سے 90 کی دہائی کے آخری برسوں تک جیکی چن ہولی وڈ میں اپنی مقبولیت کی بلندی کو چُھو چکے تھے، لیکن نئی صدی کے بعد ان کی شہرت کو جو رفتار ملی، وہ برق رفتاری آج تک جاری ہے۔ 2011ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’1911‘ ان کے کیرئیر کی 100ویں فلم تھی۔ اس عرصے میں وہ صرف بطور اداکار متحرک نہیں رہے، بلکہ فلم ساز، ہدایت کار، گلوکار، لکھاری اور دیگر مختلف جہتوں سے عالمی سنیما کے پردے پر متحرک رہے۔ انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بھی فلمیں بنائیں۔

    عالمگیر شہرت رکھنے والے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ ہالی وڈ میں ان کے بہترین دوستوں میں سلویسٹر اسٹالون اور جیمز کیمرون سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔ ان کی حالیہ کچھ برسوں میں ریلیز ہونے والی فلموں The Foreigner اور Bleeding Steel کو دیکھا جائے تو اب جیکی چن نہ صرف ایکشن بلکہ تاثراتی اداکاری کے حوالے سے بھی اپنے فن کی بلندیوں پر فائز ہیں۔

    جیکی چن نے موسیقی کی دنیا میں بھی نام کمایا۔ وہ اب تک 20 میوزک البم ریلیز کرچکے ہیں۔ 80 کی دہائی میں موسیقی کے کیرئیر کی ابتدا کی، جو تاحال جاری ہے۔ ان کی بہت ساری فلموں کے تھیم سونگز بھی اپنی آواز میں ہوتے ہیں۔ بات صرف فلموں تک ہی محدود نہیں بلکہ 2008ء میں بیجنگ اولمپکس گیمز کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی، گانے بنائے، آفیشل البم ریکارڈ کیا۔ ان کے اپنے نام سے ایک فلم اور ٹیلی وژن اکیڈمی بھی ہے، جس میں نئی نسل ان سے فلم سازی کا ہنر سیکھ رہی ہے۔

    ہالی وڈ واک آف فیم اور ہانگ کانگ فلمی صنعت کے معروف اعزاز، ہانگ کانگ فیم سمیت برطانوی، امریکی اور چینی بڑے اعزازات سے انہیں نوازا جاچکا ہے۔ آسکر ایوارڈ رہ گیا تھا، تو وہ بھی انہیں اعزازی طور پر دے دیا گیا۔ ایکشن فلموں میں سب سے زیادہ اپنے اسٹنٹ خود کرنے والے اداکار کے طور پر ان کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ہے۔ دنیا کے بڑے اعزازات کے لیے جیکی چن 82 مرتبہ نامزد ہوئے اور ان میں سے 41 بار وہ یہ اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

  • کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے ہالی وڈ انڈسٹری میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے اسٹارز میں‌ ہوتا ہے. ان کی شہرت سرحدوں سے آزاد ہے اور انھیں‌ بھارت کا پہلا گلوبل اسٹار تصویر کیا جاتا ہے.

    البتہ ان کامیابیوں کے باوجود شاہ رخ اب تک ہالی وڈ کی کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے. دوسری جانب پریانکا چوپڑا، عرفان خان، امیتابھ بچن، اوم پوری، انیل کپور سمیت کئی فنکار ہالی وڈ میں‌ مختلف کردار نبھا چکے ہیں.

    اس ضمن میں‌ اب کنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں‌ انھوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی سمت کیوں‌نہیں‌ گئے.

    مزید پڑھیں: کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ایک فلمی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان سے جب یہ سوال پوچھا گیا، تو انھوں نے جواب دیا کہ انھیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہی نہیں‌ ہوئی.

    شاہ رخ‌ خان کا کہنا تھا کہ اگر پیش کش ہوتی، تو وہ ضرور غور کرتے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹری سے مطمئن ہے، اسی کے طفیل انھیں‌ عالمی محبت ملی.

  • ون ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی پہلی تصویر منظر عام پر

    ون ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی پہلی تصویر منظر عام پر

    دپیکا پڈوکون اور ون ڈیزل کی نئی آنے والی فلم سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی۔ یہ دونوں اسٹار ہالی وڈ کی فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں ایک ساتھ کام کرہے ہیں۔

    دپیکا پڈوکون اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل ہوں گے۔

    Destiny…. #thereturnofxandercage

    A photo posted by Vin Diesel (@vindiesel) on

    دپیکا فلم میں سیرینا نام کی ایک شکاری کا کردار ادا کریں گی۔

    فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

    ون ڈیزل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جانے والی تصویر میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ اس جھلک نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے وہیں پرستاروں کی اس فلم کے لیے توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

  • ہالی وڈ فلم ’اور کائنڈ آف ٹریٹر‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

    ہالی وڈ فلم ’اور کائنڈ آف ٹریٹر‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

    لندن میں ہالی وڈ فلم اور کائنڈ آف ٹریٹر کے رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    لندن میں فلم کائنڈ آف ٹریٹر کی پریمیئر سے قبل ریڈ کارپٹ فلمی ستاروں کی کہکشاؤں سے جگما اٹھا۔ ہدایتکارہ سوسانہ وائٹ کی فلم ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جو روسی مافیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی حقیت سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

    اس کے بعد ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے کبھی مراکش، فرانس تو کبھی سوئٹزر لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ایوان میک گریگر، نومی ہارس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • ہالی وڈ فلم دا ٹرسٹ کاایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم دا ٹرسٹ کاایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

    لاس انجلس: جرم کی دنیا میں مجرموں کے ہیں کتنے چہرے ایسی ہی سنسنی سے بھرپورہالی وڈ فلم دا ٹرسٹ کاایکشن سےبھرپور ٹریلر پیش کردیاگیا۔

    امریکا میں جرائم بڑھ رہے ہیں اورمجرموں کا پتا لگانا مشکل ہوگیا ہے،آخر کیوں نہ پریشانی ہو جب مجرموں کا پیچھا کرتے کرتے پولیس اہلکار خو د جرائم میں مبتلا ہوگئے۔

    پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ایک گروہ خود ہی ڈرگز اسمگلنگ میں اہم کردار ادا کرنے لگا تو کھوج لگانے کی ذمہ داری ایک دیانتدار پولیس آفیسر کو ملی، مگر اس کے اپنے ساتھی ہی اس کی جان کے دشمن ہوگئے۔

    یہ کہانی ہالی ووڈ کی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فلم دا ٹرسٹ کی ہے جس کے جاندار ٹریلر نے توجہ حاصل کرلی ، فرض شناس پولیس اہلکار اورطاقتور مجرموں کے درمیان آخر کس کی جیت ہوگی یہی جاننے کے لَئے تیرہ مارچ تک کا انتظار کیجئے۔

  • ہالی وڈ سائنس فکشن کامیڈی فلم ‘گھوسٹ بسٹر ‘کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ سائنس فکشن کامیڈی فلم ‘گھوسٹ بسٹر ‘کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    ہدایتکار پال فیگ کی فلم گھوسٹ بسٹرز میں بہادر افراد کی ٹیم دنیا کو بچانے کیلئے بھوتوں کو پکڑتے اور ان کو قید کرتے دکھائی دے گی ۔

    فلم کی کاسٹ میں فلم میں کرس ہیمسورتھ، کرسٹین ویگ، ملیسا میکار تھی اور لیزلی جونز اہم کردار نبھاتے نظر آئینگے ۔ تقریباً سولہ کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی فلم گھوسٹ بسٹرز پندرہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

  • ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    لاس انجلاس: ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    مشہور ہالی وڈ فلم سیریز اسٹاروارزنے امریکا اور کنیڈا میں ریلیز کے ساتھ ہی دو سو آرتیس ملین کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں پانچ سو سترہ ملین کا بزنس کرچکی ہے۔

    دی فورس اویکنزمیں فلم کے مرکزی کردار ایک نئے خلائی مشن پر چل نکلتے ہیں۔ فلم میں بڑی بڑی اڑن طشتریاں، عجیب و غریب جہاز اور روبوٹس ایک بار پھر بڑی سکرین پر نمودار ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لو پیٹا نیون گو، ہیریسن فورڈ، سائمن پیگ، اینڈی سرکیز، ایڈم ڈرائیور اور آسکر آئزک شامل ہیں۔

  • ہالی وڈ انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا ٹریلر ریلیز

    لاس انجلس، ہالی وڈ کی نئی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا رنگا رنگ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    انسانی جذبوں کے اتارچڑھاؤ سے سجی ہالی وڈکی نئی فلم انسائڈ آوٹ کے ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سان فرانسیسکو میں رہنے آتی ہے، نئے لوگ، نیا ماحول اور نیا اسکول اسے کردیتا ہے خوف زدہ جس کے بعد اس کے دماغ میں جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

    مختلف انیمیٹڈ کرداراسے زندگی گزارنے کے نئے نئے گر سکھاتے ہیں، رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • اسٹار وارز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار

    اسٹار وارز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار

    ہالی وڈ : اسٹار وارز نامی فلم سیریز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

    دیوہیکل اُڑن طشتریاں، دیوقامت روبوٹس کا مقابلہ اسٹار وارز سے ہوگا پھر ہوگا،  اسٹار وارز کے نئے حصے "دی فورس اویکنز” کے نئے ٹریلر نے فلم بینوں کو خوش کردیا۔

    فلم میں "اسٹار وارز: چھٹی سیریز، ریٹرن آف دی جیڈآئی” کے واقعات کے بعد سے کہانی کا آغاز کیا جائے گا۔

    سال دو ہزار پانچ کے بعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے، فلم میں نئے کرداروں کیساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بھی جلوہ گر ہونگے ۔

    اس فلم میں نئے اداکار ڈیزی رڈلی اور جان بوئیگا پرانے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کے ساتھ کام کریں گے، اس فلم کی عکس بندی لندن سے کچھ فاصلے پر پائن وڈ اسٹوڈیوز میں کی گئی ہے، دی فورس اویکنز” کے ہدایت کار جے جے ایبریمز ہیں۔

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم رواں سال اٹھارہ دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ ایکشن فلم ہٹ مین: ایجنٹ 47 کا پہلا آفیشل ٹریلر

    ہالی وڈ ایکشن فلم ہٹ مین: ایجنٹ 47 کا پہلا آفیشل ٹریلر

    ہالی ووڈ: ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کے پہلے آفیشل ٹریلر نے دھوم مچا دی۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کیا ہوا کہ فلم بینوں میں دھوم مچ گئی، فلم ویڈیو گیمز سیریز ہٹ مین کے کردار ایجنٹ فورٹی سیون پر تخلیق کی گئی ہے۔

    فلم میں ایجنٹ فورٹی سیون کو یہ ٹاسک دیا جاتا ہے کہ جس نے دا ایجنٹ پروگرام کو ترتیب دیا ہے، اس کی بیٹی کے ذریعے اس شخص تک پہنچیں۔

    ایجنٹ فورٹی سیون کے روپ میں روبرٹ فرینڈ دکھائی دیں گے، جواپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

    فلم رواں سال اٹھائیس اگست کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔