Tag: ہالی وڈ

  • ہالی وڈ کی ایکشن فلم فیوری کے نیا ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ کی ایکشن فلم فیوری کے نیا ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ: سپر اسٹار بریڈ پٹ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فیوری کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

    ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، اپنے ایکشن سے سب کو نہال کرینگے، دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم فیوری کے نئے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    بریڈپٹ فلم میں فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئیں گے، فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے، جہاں پانچ امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    ایکشن سے بھرپور یہ فلم چودہ نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

  • ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم وولوز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم وولوز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: انسانی حلیہ میں چھپے خونخوار بھیڑیے پر مبنی نئی ہارر فلم وولوز کے ٹریلر نے شائقین کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

    نوجوان لڑکے کے بھیس میں چھپا خطرناک بھیڑیا بڑے پردے پر سب کا دل دہلانے آرہا ہے، ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم وولوز کے ٹریلر نے شائقین پر اپنا سحر طاری کردیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے پُر اسرار نوجوان کے گِرد گھومتی ہے، جو درحقیقت انسانی حلیہ میں ایک خونخواربھیڑیا ہوتا ہے اور اپنے قبیلے کے لوگوں پر سچائی آشکار ہوجانے کے بعد قتل کئے جانے کے خوف میں ادھر ادھر بھٹکتا رہتا ہے ۔

    دل دہلا دینے والے مناظر سے بھر پور فلم چودہ نومبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: دنیا کی سب سے بڑی جیل گونتانا موبے میں آئی نئی آفسر پر مبنی فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ہالی وڈ کی نئی سنسنی سے بھرپور فلم کیمپ ایکسرے گونتانامو بے میں قیدی اور آرمی آفسر کے درمیان محبت کی داستان ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی آفسر کے گرد گھومتی ہے، جو گونتاناموبے میں موجود خطرناک قیدی سے غیرمعمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے، جس کے بعد اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کی صفِ اول کی ہیروئن کرسٹین اسٹیورٹ نبھا رہی ہیں، دس لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ڈرامہ سے بھرپور فلم کیمپ ایکسرے آئی سترہ اکتوبرکو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ہالی وڈ کی نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر

    ہالی وڈ کی نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر

    ہالی ووڈ: صفِ اول کی ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار کولن فرتھ کی تھرل سے بھرپور نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم معروف انگلش رائٹر ایس جے واٹسن کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے، فلم کی کہانی ماضی میں تکلیف دہ حادثے کا شکار ایسی خاتون پر مبنی ہے، جو صدمے کے باعث سب کچھ بھول جاتی ہے اور خطرناک نفسیاتی کیفیت کی شکار ہو جاتی ہے۔

    فلم کے اہم کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فرتھ کے علاوہ مارک اسٹرونگ، اینی میری ڈف اور چارلی گارڈنر شامل ہیں، سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی فلم اکتیس اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی۔

  • شوخ و چنچل اداکارہ کیٹ بلانشے کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    شوخ و چنچل اداکارہ کیٹ بلانشے کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    ہالی وڈ:  شوخ و چنچل اداکارہ کیٹ بلانشے کو سڈنی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کردی ہے۔

    ہالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں لازوال اداکاری کے جوہر دکھا کر آسکر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی کیٹ بلانشے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، سڈنی یونیورسٹی نے تھیٹر، فلم اور انسانی حقوق کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔

    دوسری جانب دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں اپنے ملبوسات کی دھوم مچانے والی مشہورفیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم اپنے جدید ڈیزائنز کے کپڑے فروخت کرنے لندن جا پہنچیں ہیں۔

    ساٹھ سےزائد ممالک میں پانچ سو اسٹورز کھولنے کے بعد وکٹوریا نے اپنے ملبوسات کی فروخت کے لئے لندن کومنتخب کرلیا ہے۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ:  نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

    خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم دی پائیرامڈ کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ہے، جو اہرام  مصر سے متعلق پرسرار معاملات کی تحقیق کر رہے ہیں، اس کھوج میں ماہرین ایک مختلف اہرام دریافت کرتے ہیں اور اس میں پھنس کر آسیب کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    خوفناک مناظر لیے یہ فلم پانچ دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس: ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔

    کرائم اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لائف آف کرائم کے رنگارنگ پرئمیر میں فلمی ستاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔

    فلم کی کہانی ایک کنجوس ارب پتی شخص کے گرد گھومتی ہے، جس کی بیوی کو جرائم پیشہ گروپ تاوان کیلئے اغوا کرلیتا ہے، فلم کی کہانی اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوجاتی ہے، جب مغویہ کا شوہر بیوی کی بازیابی کیلئے تاوان دینے سے انکار کردیتا ہے۔

    کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم انتیس اگست کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ تھری ڈی انیمیٹڈ فلم دی باکس ٹرولز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ تھری ڈی انیمیٹڈ فلم دی باکس ٹرولز کا ٹریلر ریلیز

    سنیما گھروں میں ہنسی کا طوفان لئے آرہئ ہے ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی انیمٹڈ فلم دی باکس ٹرولز۔ جس کا کامیڈی سے بھرپورٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم” دی باکس ٹرولز کے کامیڈی سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔

    ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی باکس ٹرولز بچوں کے ہئیر بی مونسٹرز ناو ل سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی یتیم لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس نے زیرِ زمین ایک غار میں اپنے انوکھے دوست بنا رکھے ہیں۔

    لڑکا اپنے ان دوستوں کو دشمنوں سے بچانے کیلئے کیسے کیسے حربے استعمال کرتا ہے ،یہ دیکھنے کیلئے آپ کو چھبیس ستمبر کاانتظار کرنا ہوگا

  • ہالی وڈ: تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بگ ہیرو سکس کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ: تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بگ ہیرو سکس کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ :  بگ ہیرو ایک بار پھر سنیما گھروں میں دھوم مچانےکیلئے آرہا ہے،  ہالی وڈ کی تھری ڈی انیمٹڈ فلم بگ ہیرو سکس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بگ ہیرو جرائم کا خاتمہ کرے گا اور اپنی طاقت اور ہمت سے ہردشمن کا سامنا کرے گا، ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم”بگ ہیرو سکس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔

    ہدایتکار ڈون ہِل اور کرس ولیمز کی اس فلم کی کہانی فکشنل کامک بک سپر ہیروز پر مبنی ہے، جسمیں نوجوان کرائم کے خاتمے کیلئے دیو ہیکل ربوٹ تیار کرتا ہے، جو طاقت اور ہوشیاری سے ہر مشکل کا سامنا کرتا ہے، روئے کونلی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کرائی گئی ہے ۔

    کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم سات نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی پرنس کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی پرنس کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ:  انڈر ورلڈ کے بادشاہ پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم دی پرنس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    کرائم کی دنیا پر راج کرنے والا پرنس سنیما گھروں میں دھوم مچانے جلد آرہا ہے،ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم دی پرنس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی انڈر ورلڈ مافیا اور گینگسٹرز کے لیڈر کی بیٹی کے اغوا سے شروع ہوتی ہے، جو جرائم پیشہ زندگی کو خیر باد کہہ چکا ہوتا ہے تاہم اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بعد اسے ایک بار پھر کرائم کا حصہ بننا پڑ جاتا ہے۔

    سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور ادکار بروس وِلس اورجیسن پیٹرک نبھایا رہے ہیں، جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں جیسیکا لونڈس، ففٹی سینٹ اورجان کوسیک شامل ہیں، دس ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم بائیس اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔