Tag: ہالی وڈ
-
ہالی وڈ کی نئی فلم ”دی فیس آف لَو کا ٹریلر ریلیز
ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور رومانٹک کامیڈی فلم ''دی فیس آف لَو'' کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور رومانٹک کامیڈی فلم ''دی فیس آف لَو '' کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، ایری پوسین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی وفادار خاتون کے گِرد گھومتی ہے۔
جسکی ملاقات اپنے شوہر کے انتقال کے پانچ سال بعد اچانک ایک ایسے شخص سے ہوجاتی ہے، جو ہو بہو اسکے مرحوم شوہر سے مشابہت رکھتا ہے، اس نامعلوم شخص سے ملاقات کے بعد خاتون میں ایک بار پھر سے جینے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور وہ زندگی کی جانب واپس لوٹ آتی ہے۔
کامیڈی سے بھرپور اس رومانٹک فلم میں مرکزی کردار اینیتی بینن، رابن ولیمز اور ایڈہیرس نے ادا کیا ہے، جو 7مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
-
ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا شاندار پریمئیر
لاس انجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا رنگارنگ پریمئیر سجا، جسمیں فلم کی کاسٹ سمیت معروف اداکاروں نے شرکت کی۔
ہالی وڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا رنگارنگ پریمئیر لاس اینجلس میں ہوا، جہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فلم کی کہانی ایک ایماندار پولس افسر کی ہے، جو جرم کی دنیا کا بادشاہ اور معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا والے درندے سے نمٹنے کیلئے دلچسپ ہربے استعمال کرتا ہے۔
فلم کا مرکزی کردار کیون کوسٹنر نبھا رہے ہیں جبکہ چال باز ویلن کا کردار کس پائن نبھا رہے ہیں، ہالی وڈ کی نئی فلم ایکشن ماردھاڑ، زندگی اور موت کی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہے۔
جیک ریائن شیڈو ریکورٹ کی داستان سترہ جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
-
کامیڈی فلم رائیڈ آلونگ کے باکس آفس پر راج کا امکان
ہالی وڈ کامیڈی فلم رائیڈ آلونگ کے باکس آفس پر راج کرنے کا امکان ہے جبکہ ڈیذنی لینڈ کی فلم فروزن کو بھی بچوں میں خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر قہقہوں اور مسکراہٹوں کا شہکار راج کرے گا۔ فلم رائیڈ آلونگ میں مزاحیہ حرکتوں اور طنز ومزاح کو شائقین خوب سراہیں گے، فلمی ناقدین کے مطابق فلم تین کروڑ چار لاکھ ڈالرز کا بزنس دینے میں کامیاب رہے گی۔
فلم لون سروائیو میں افغانستان کے جنگی محاذ اور القاعدہ سے لڑائی کو سلور اسکرین پر خوب پزیرائی ملنے کا امکان ہے، سی آئی اے انٹیلی جنیس اور اسکے مشن کو فلم جیک ریان میں بڑی مہارت سے عکس بند کیا گیا۔
فلم جیک ریان کی عکس بندی اور ڈائیلاگ ڈیلیوری سے امید ہے کہ فلم دو کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے لوگوں کے دلوں پر راج کرے گی، ڈیذنی لینڈ کی بات ہو اور بچوں اور ان کی اینیمیٹیڈڈ فلمز کو بھولا دیا جائے تو یہ ممکن نہیں، بچے سب فلموں کو چھوڑ چھاڑ کر فلم فروزن کے سنگ موج مستی کریں گے۔
فروزن میں ٹھرٹھراتی سردی اور اس پر لومڑی ،گلہری ، بارہ سنگوں کی سواری اور ہیرو ،ہیروئن کی شرارت بھری حرکتیں بچوں میں مقبول ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
-
ہالی وڈ فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز
ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ این ہیتھ وے اور ڈان فوگلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "ڈان پیوٹ " کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
ہالی وڈ کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسے بیروزگار اور پریشان حال شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو ایک ڈاکیومینٹری فلم بنانے کی خواہش رکھتا ہے، ہر وقت اپنی الگ دنیا میں گم اور خیالی پلاؤ پکانے میں ماہر یہ شخص ایک روز اپنی خام خیالی کے باعث دماغی توازن کھو کر پاگل خانے پہنچ جاتا ہے۔
فلم میں این ہیتھ وے سمیت جے بروچل، جوش ڈہومل، ٹوفر ٹریس اور ڈائریکٹر ڈان فوگلر بذاتِ خود بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم اپریل میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
-
ہالی وڈ فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز
خطرناک جان لیوا وائرس پر مبنی نئی ہالی وڈ ہارر تھرلنگ فلم " کیبن فیور، پیشنٹ زیرہ " کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ڈائریکٹر کارے اینڈریو کی ڈائریکشن میں بننے والی دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ ایسے پُر اسرار جزیرے پر چھٹیاں منانے پہنچ جاتا ہے، جہاں سمندر کے کنارے پانی میں ایسے مہلک وائرس کی موجوگی کے اثرات پائے جاتے ہیں جو ہولناک موت کا سبب بنتے ہیں۔
ہارر، تھرلنگ فلم سترہ مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
-
رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم "لون سروائیول” کا راج
رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر افغانستان کے پہاڑی علاقوں پر القاعدہ اور فوج کے درمیان جنگ پر بننے والی فلم لون سروائیول کا راج رہا۔
ہالی وڈ فلمی دنیا میں فلم لون سروائیول کی دھوم مچی ہے، فلم کی کہانی افغانستان کے پہاڑوں میں موجود القاعدہ آپریٹرز اور نیوی کے چار جوانوں کے درمیان جنگی میشن پر مبنی ہے، جسے روان ہفتے فلم بینوں نے خوب سراہا۔
باکس آفس پر فلم کا زبردست بزنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، فلم نے دو کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس دیا، دوسری جانب ایکشن اور مار دھاڑ سے ہٹ کے انوکھی اور دلچسپ فلم "ہر" کے رومانس کا جادو بھی شائقین پر چل گیا، کمپیوٹر آپرٹیننگ سسٹم سے محبت نے باکس آفس پر اسی لاکھ ڈالرز کا بزنس دیا۔
فلم "آسیج کنٹری" کا رواں ہفتے چالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس رہا جبکہ بچے بھی ٹھنڈی ٹھار سردی میں فلم "فروزن" سے مزے لوٹنے سینما گھروں میں تشریف لائے اور برفانی اینیمیٹیڈ فلم نے ایک کروڑ ڈالرز کمائے، ڈریگن کہانی یعنی فلم "دی ہابیٹ" اور لیو نالڈو ڈی کیپریو کی فلم "دی وولف آف دی وال اسٹریٹ" کو بھی مداحوں سے پزیرائی ملی۔
-
لندن:ہالی وڈ کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر
لندن میں ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لینارڈو ڈی کیپریو کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر ہوا، جس میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فلم کو ہالی وڈ کے اعلی فلمساز مارٹن اسکورسز نے بنایا ہے، فلم کا مرکزی موضوع انیس سو نوے کی دہائی میں ہونے والی اصل اور بڑا سیکورٹیز ایکس چینج میں ہونے والی بد عنوانیوں سے پردہ اٹھایا۔
اس فلم میں ڈی کیپریو کا کردار لانگ آئی لینڈ کے جارڈن بلفورٹ کے ایک اسٹاک بروکر کا ہے، جس کو سیکورٹیز فراڈ اسکینڈل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر بیس ماہ قید کی سزا کاٹنی پڑتی ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہنا ہل، جین ڈو جارڈن اور واب رینر شامل ہیں، حقیقی کہانی پر مبی فلم برطانیہ میں سترہ جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔
-
ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا ٹریلر ریلیز
جرم کی دنیا کے بادشاہ کا سامنا کرنے ایماندار پولیس افسر آگیا، ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکورٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہالی وڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا، فلم کی کہانی ایماندار پولس افسر کی ہے جو جرم کی دنیا کا بادشاہ، معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا والے درندے سے نمٹنے کیلئے دلچسپ ہربے استعمال کرتا ہے۔
فلم کا مرکزی کردار کیون کوسٹنر نبھارہے ہیں جبکہ چال باز، آنکھوں میں دھول جھونک کر غائب ہوجانے والے ویلن کے کردار کس پائن نبھارنظر آئینگے، جو معصوم انسانوں کی زندگی کو موت کی وادی میں پہنچانے پر کمر کس چکا ہے۔
ہالی وڈ کی نئی فلم ایکشن، ماردھاڑ، زندگی اور موت کی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہے، جیک ریائن شیڈو ریکورٹ کی داستان ، سترہ جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
-
تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین "کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم "مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند ترین سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے، جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہو جاتے ہیں، جہاں انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہدایتکار روب منکوف کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا اسکرین پلے کریگ رائٹ نے پیش کیا ہے، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین سات فروری کو برطانیہ اور سات مارچ کوامریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔