Tag: ہانیہ

  • ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ہانیہ اور دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان اور بھارت کے دو جگمگاتے ستاروے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔

    ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ پاکستان اور بھارت کی دو بڑی مشہور شخصیات میں سے ہیں، ہانیہ عامر کی بھارت میں زبردست فین فالوونگ ہے، جب کہ دلجیت دوسانجھ کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔

    دونوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں گلوکار نے اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، یہ لمحہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا، اور شائقین مستقبل میں ان کے تعاون کی خواہش کرنے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    تاہم اب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کر رہی ہیں، اس فلم کا نام ’سردار جی 3‘ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ فلم جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔

  • ہانیہ – ظلم اوردریدہ قلبی کی ایک نئی داستان

    ہانیہ – ظلم اوردریدہ قلبی کی ایک نئی داستان

    اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے نئے ڈرامے ’ہانیہ‘ کی پہلی قسط نے ہی ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ، گھریلو تشدد اور معاشرتی خوف اس کہانی کا مرکزی خیال ہے۔

    جمعرات کی رات پرائم ٹائم پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی گھومتی ہے ہمارےمعاشرے کی ان فرسودہ عادات کے گرد جس کے سبب کوئی لڑکی ساری زندگی اپنے شوہر کا ظلم اور درندگی برداشت کرلیتی ہے ، لیکن علیحدگی کا حرف زبان پر نہیں لاپاتی۔

    ڈرامے میں مرکزی کردار جنید خان، زویا ناصر، اسامہ طاہر، غناء علی، نیر اعجاز، وسیم عباس، عصمت جمال، احسن طالش، علیزے گبول، فردوس جمال، عتیقہ اوڈھو اور سلمان سعید ادا کررہے ہیں۔

    اگلی قسط کا ٹیزر

    جنید خان اس ڈرامے میں ایک ایسے امیر زادے کے روپ میں سامنے آئے ہیں جو اپنی دولت اور سماجی برتری کے بل پر اپنی بیوی کے ساتھ ہر قسم کا ظلم و ستم روا رکھنا اپنا حق رکھتا ہے اور زویا ناصر جو کہ ہانیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، مڈل کلاس طبقے کی اس مظلوم لڑکی کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے والدین کی عزت، سماج کے خوف اور مستقبل کے مصائب سے خوف زدہ ہو کر اپنے شوہر کا ظلم برداشت کرنے پر مجبور ہے۔

    یہ ڈرامہ ڈور وے انٹرٹینمنٹ کا تحریر کردہ ہے اور اس کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے ادا کیے ہیں۔ 21 فروری سے ہر جمعرات کی رات 8 بجے ناظرین یہ ڈرامہ دیکھ سکیں گے ، ساتھ ہی ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ویب سائٹ پر بھی یہ ڈرامہ دیکھا جاسکتا ہے۔