Tag: ہاکستان

  • عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

    عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

    پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فراہمی کا طریقہ کار طے کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کی بڑھتی قیمتیں غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد  کے لیے فراہم کے طریقہ کار کو طے کر لیا ہے۔

    پنجاب حکومت ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی اور اس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

    اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے طے شدہ دائرہ کار میں آنے والے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اس کے لیے اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج سکتے ییں۔

    تاہم بجلی چوری، میٹر ٹمپرنگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید ہونے والے گھرانے اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

    100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائےگا۔ این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔

    مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

  • شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک

    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب میں شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں پولیس مقابلے کےدوران بچے کےقتل میں ملوث 3ملزمان مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کےعلاقے صفدر آباد میں بچےکواغوااورزیادتی کےبعدقتل کرنے کےمقدمےمیں ملوث تین ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق خفیہ اطلاع پر قتل کے الزام میں مطلوب ملزمان کی موجودگی پر چھاپا مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔


    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک


    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔


    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک


    واضح رہےکہ رواں برس مارچ میں صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاک افغان ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے،سرتاج عزیز

    پاک افغان ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے،سرتاج عزیز

    تاشقند: پاکستان اور افغانستان نے اس امرکا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی علاقائی سا لمیت کا احترام کرتے ہوئے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول اپنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اتفاق رائے جمعہ کے روز تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورافغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

    سرکاری ریڈیو کے مطابق ملاقات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں نے باہمی مسائل پر مشاورت اور تعاون کیلئے اعلیٰ سطح کا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلیٰ سطح پر طے گئے طریقہ کار کے تحت مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ دونوں ملکوں کے تحفظات کو دور کرے گا،امید کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے مسائل کے حل اور طورخم سرحد پر حالیہ کشیدگی جیسے پرتشدد واقعات کے اعادے کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

    سرتاج عزیز اورافغان وزیرخارجہ نے امن کے فروغ ، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنے کے لئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

    اس موقع پر فریقین نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔