Tag: ہاکی ایونٹ

  • ایشین گیمز، ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گول سے شکست دے دی

    ایشین گیمز، ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گول سے شکست دے دی

    جکارتہ: ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گول سے شکست دے دی، صدر اور سیکریٹری پی ایچ ایف نے شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گول سے باآسانی شکست دے دی، گرین شرٹس کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے اعجاز احمد نے 2، مبشر علی اور محمد عرفان نے ایک، ایک گول اسکور کیا، پاکستان نے پول بی میں پہلی پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

    گرین شرٹس گروپ کا آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف 28 اگست کو کھیلی گی۔

    قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی پر صدر اور سیکریٹری پی ایچ ایف نے شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے، صدر پی ایچ ایف نے کہا ہے کہ ٹیم سخت محنت اور حکمت عملی کے ساتھ کھیل رہی ہے، امید ہے ہاکی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

    شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹٰم فتح کے ٹریک پر آگئی ہے، امید ہے کہ گروپ کے آخری میچ میں بھی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے گروپ کے تیسرے میچ میں قازقستان کو 16 گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
    اس سے قبل ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کے بعد عمان کو بھی دس صفر سے ہرا دیا تھا، اس جیت کو ٹیم آفیشلز نے قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیا۔

  • جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی

    جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی،ہاکی ٹیم نےسلطان آف جوہر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کوالالمپور سے قومی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی۔جونئیر ہاکی ٹیم نے جوہر بارو میں ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں شرکت کی اور ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    جونیئر ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااوراب ان کا اگلا ہدف بھارت میں ہونے والا جونئیر ہاکی ورلڈ کپ ہے لیکن میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔

    مزید پڑھیں:سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

    یاد رہے کہ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کےدرمیان ایونٹ کا فائنل ملائیشیا کے شہر جوہاربارو میں ہوا جہاں دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلے کےبعد حریف ٹیم نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو1-3 سے شکست دے کر فائنل جیت لیاتھا۔

  • یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    نینجنگ : یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہوگیا۔ قومی ٹیم کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے مدمقابل آئے گی۔ یوتھ اولمپکس ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چار میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان نے پانچ گولز کے خسارے میں جانے کے باوجود  شاندار کم بیک کیا، ابتدائی تیرہ منٹ تک کیوی ٹیم کو پانچ گول کی سبقت حاصل تھی ۔

    جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کی اور میچ کا اختتام چھ چھ گولز سے برابری پر کردیا۔ تئیس اگست کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ کییڈا سے ہوگا۔