Tag: ہاکی ورلڈ کپ

  • پاکستان کے بغیر بھارت میں ورلڈ کپ پر اولمپئنز بول پڑے

    کراچی: بھارت میں پاکستان کے بغیر ہاکی ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے جبکہ قومی ٹیم ہاکی ٹیم دوسری مرتبہ جگہ نہ بناسکی۔

     قومی ہاکی ٹیم چار مرتبہ عالمی کپ کی چیمپئن رہی ہے لیکن دوسری بار ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہے، واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی نہ کرسکی تھی۔

    میزبان بھارت سمیت 16 ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں جبکہ بیلجیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 17ویں نمبر پر موجود ہے۔

    سابق اولمپیئنز نے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے انعقاد کو گرین شرٹس کے بغیر سیاہ دور قرار دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

    خیال رہے کہ قومی ہاکی کی تاریخ سنہری یادوں سے سجی ہے گرین شرٹس نے 1971، 74، 86 اور 94 میں ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامی تھی۔

    نوجوان بھی ہاکی کھیل کو بھولنے لگے ہیں جب ان سےہاکی کی تاریخ پوچھی گئی تو زیادہ تر لوگ جواب دینے میں ناکام رہے اور  پسندیدہ کھیل بھی فٹبال اور کرکٹ قرار دیا۔

  • ہاکی ورلڈ کپ، بیلجیم نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

    ہاکی ورلڈ کپ، بیلجیم نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

    بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو بیلجیم نے 5-0 گول سے شکست دے دی، پاکستان کا ہاکی ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا، گروپ ڈی سے پاکستان کوئی بھی میج جیت نہ سکا۔

    بیلجیم کی ٹیم شروع سے ہی میچ پر حاوی رہی اور باآسانی گول اسکور کیے۔

    قومی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلا جس میں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور قومی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔

    دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور میچ 1-1 سے برابر رہا، تیسرے میچ میں نیدر لینڈز نے گرین شرٹس کو 5-1 شے شکست دی۔

    بہتر گول اوسط پر پاکستان نے کوئی میچ نہ جیت کر بھی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    قومی ٹیم آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہی تھی اس سے قبل قومی ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی تھی، آٹھ سال پہلے بھارت میں ہی گرین شرٹس نے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی تاہم اس میں آخری نمبر پر رہی تھی۔

  • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بیلجیم کا ناک آؤٹ میچ آج کھیلا جائے گا

    ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بیلجیم کا ناک آؤٹ میچ آج کھیلا جائے گا

    بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج پاکستان اور بیلجیم آمنے سامنے ہوں گے، قومی ٹیم کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں اب گھر واپس آنا ہے یا آگے جانا ہے کی نوبت آگئی ہے، قومی ہاکی ٹیم آج ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیم سے ٹکرائے گی، کامیابی کی صورت میں کوارٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہوگا۔

    [bs-quote quote=”کامیابی کی صورت میں کوارٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہوگا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    لیگ راؤنڈ میں ایک میچ نہ جیتنے والی قومی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی مگر اب کوئی لائف لائن نہیں ملے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیدر لینڈز نے پاکستان کو 5-1 گول سے شکست دی تھی، جبکہ ملائیشیا جرمنی کے ہاتھوں سے شکست کھاکر پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    یہ پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 5-1 سے شکست دے دی

    گرین شرٹس نے اپنا دوسرا ملائیشیا سے 1-1 گول سے برابر کیا تھا اور پہلے میچ میں جرمنی کے 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے گزشتہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی جبکہ اس سے قبل بھارت میں ہی قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کھیلا تھا اور آخری نمبر پر رہی تھی۔

  • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

    ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

    بھونیشور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

    قومی ہاکی ٹیم کی برتری حریف ٹیم نے 4 منٹ بعد ہی ختم کردی جب ملائیشیا کے فیصل ساری نے گول اسکور کیا۔

    ملائیشیا کے فیصل ساری کو گول برابر کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ہاکی کے میگا ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلا تھا، پہلے میچ میں جرمنی نے قومی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی تھی اور قومی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے تھے۔

    آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو 4-1 سے شکست دی، ایونٹ میں جرمنی کی یہ دوسری کامیابی ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کا فیصلہ نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے بعد ہوگا جو 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا اہم میچ آج ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا

    ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا اہم میچ آج ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا

    بھوبنشیور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا اہم میچ آج ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مشکل میں آگئی، بھارتی شہر بھوبنشیور میں قومی ٹیم ایونٹ کا فاتحانہ آغاز نہ کرسکی تھی۔

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے دوسرا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں اب ملائیشیا سے ٹکرائے گی، جو آج پانچ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

    گروپ میں پاکستان کا آخری میچ نو دسمبر کو نیدرلینڈز سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ یکم دسمبر کو ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے اور ابتدائی میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا تھا۔

    ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں‌ شکست

    میچ کے پہلے دو کوارٹرز میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور مقابلہ برابر رہا تھا، بعد ازاں 36 ویں منٹ میں جرمن کھلاڑی نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی تھی۔

    واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ہی نیدر لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا تھا جس میں ملائیشیا کو 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہیں، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

    قومی ٹیم نے 2010 میں آخری بار بھارت میں ہی ورلڈ کپ کھیلا تھا جس میں پاکستان کی آخری پوزیشن آئی تھی جبکہ گرین شرٹس 2014 میں ورلڈ کپ میں جگہ کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

  • ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں‌ شکست

    ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں‌ شکست

    بھوبھنیشور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے اور ابتدائی میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبھونیشور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان اور سابق عالمی چیمپین  جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

    میچ کے پہلے دو کوارٹرز میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکیں اور مقابلہ برابر رہا البتہ 36 ویں منٹ میں جرمن کھلاڑی نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔

    جرمنی کی جانب سے مارکو ہی واحد گول کر سکے جبکہ قومی ٹیم نے میچ کے دوران گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع بھی کیے۔

    قبل ازیں نیدر لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا تھا جس میں ملائیشیا کو 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ 2018، رنگارنگ افتتاحی تقریب، شاہ رخ، مادھوری، اے آر رحمان کی پرفارمنس

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا گیا تھا جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا جبکہ کل ہی انگلینڈ اور چین کے درمیان دوسرا میچ کھیلا گیا تھا جو 2-2 سے برابر رہا تھا۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہیں، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

    قومی ٹیم نے 2010 میں آخری بار بھارت میں ہی ورلڈ کپ کھیلا تھا جس میں پاکستان کی آخری پوزیشن آئی تھی جبکہ گرین شرٹس 2014 میں ورلڈ کپ میں جگہ کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

    یہ بھی پاکستان کو چار بار ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، قومی ٹیم کو گروپ ڈی میں جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے، اگلا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ 16 دسمبر کو ہونے والے فائنل میں ہوگا۔

  • ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    لاہور: ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، دو روزہ ٹرائل کے بعد ٹیم منتخب کی گئی ہے، رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    اٹھارہ رکنی ٹیم میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، مبشر علی، علیم بلال، فیصل قادر، حماد بٹ، توصیف ارشد، راشد محمود بھٹی شامل ہیں، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شاہ، ابوبکر، ایم عتیق، زبیر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    صدر پی ایچ ایف خالد ساجد کھوکھر نے کہا کہ ٹیم کو بلند مورال کے ساتھ بھارت بھیجا جائے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کے ویزوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہاکی ٹیم ہر صورت میں جائے گی، کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے کہا کہ امید ہے ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، ٹیم کے کھلاڑیوں کو موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے، گرین شرٹس سے بڑی امیدیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت میں ہورہا ہے، گروپ ڈی میں پاکستان، جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ شامل ہیں، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ 2010 میں پاکستان نے بھارت میں ہی ورلڈ کپ کھیلا تھا، 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

  • لندن: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، ارجنٹائن نے پاکستان کو ہرا دیا

    لندن: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، ارجنٹائن نے پاکستان کو ہرا دیا

    لندن: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کھیلے گئے اس میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کے خلاف تین گول کیے اور فتح حاصل کرلی، پاکستان کی جانب سے واحد گول شان علی نے کیا۔

    پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں مایوس کن رہی ہے اور اسے اپنے پول میں 4 میں سے 3 میچوں میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

    پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف چار گول سے ہاری، دوسرے میچ میں کینیڈا نے اسے چھ گول سے ہرادیا جبکہ تیسرے میچ میں روایتی حریف انڈیا نے اسے ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

    پاکستانی ٹیم نے واحد کامیابی اسکاٹ لینڈ کے خلاف تین ایک سے حاصل کی، اس کوالیفائنگ راؤنڈ سے پانچ ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔