Tag: ہاکی ٹورنامنٹ

  • حبیبُ الرّحمٰن جن کے روشن مستقبل کی پیش گوئی دھیان سنگھ نے کی تھی

    حبیبُ الرّحمٰن جن کے روشن مستقبل کی پیش گوئی دھیان سنگھ نے کی تھی

    19 جنوری 1984ء کو ہاکی کے مشہور کھلاڑی حبیب الرّحمٰن کراچی میں وفات پاگئے۔ آج ان کی برسی ہے۔

    ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور حبیب الرّحمٰن اس دور کے کھلاڑی ہیں‌ جب اس کھیل میں پاکستان کا ڈنکا بجتا تھا۔ ماضی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپک گولڈ میڈل، عالمی کپ، چمپئنز ٹرافی جیسے اعزازات سمیٹ چکی ہے۔

    حبیبُ الرّحمٰن ہاکی کے وہ مشہور کھلاڑی ہیں جنھوں نے کم عمری میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس زمانے کے عظیم کھلاڑی دھیان سنگھ کی توجہ حاصل کی تھی اور دھیان سنگھ نے اس وقت ان کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کی تھی۔

    حبیبُ الرّحمٰن نے قیامِ پاکستان کے بعد 1952ء کے ہیلسنکی، 1956ء میلبرن اولمپکس اور 1958ء کے ٹوکیو کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

    ملک کے قومی کھیل ہاکی کے اس مایہ ناز کھلاڑی کو انٹرنیشنل امپائر اور پاکستانی ہاکی ٹیم کا کوچ بھی بنایا گیا۔

  • دورہ کوریا، پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 سے شکست

    دورہ کوریا، پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 سے شکست

    انچیوان: پاکستان کو ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

    جنوبی کوریا کے شہر انچیوان میں کھیلی جارہی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم کوریا کیخلاف پاکستان نے کوئی گول اسکور نہیں کیا اور چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اہمیت رکھتا ہے، میچ کے دوران مختلف کمبینیشن کا تجربہ کیا گیا تاکہ سنیئر اور جونئیرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوسکے، چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بیس مئی کو ہوگا۔

  • چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

    چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

    ہوبارٹ : چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی چھ صفر سے شکست دے دی۔

    کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر نہ آسکی, ہوبارٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مایوس کن آغاز آسٹریلیا نے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو چاروں شانے چت کردیا۔

    کینگروز نے کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کئے، ابتدائی تین کوارٹر تک آسٹریلیا کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔

    آخری کوارٹر میں بھی پاکستانی کھلاڑی کم بیک نہ کرسکے، آسٹریلیا نے مزید تین گول داغ کر میچ چھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

    پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ خراب ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا اور کوریا کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری تھا کہ اچانک کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے دیا گیا۔

     ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ ناقص ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اب تک چھ کے قریب کھلاڑی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔

     کھلاڑیوں کو دس اپریل کونیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی ہاکی ٹیم اٹھائیس اپریل کو ہوبارٹ روانہ ہوگی جہاں چار ملکی سیریز کھیلی جائیگی۔

     اگلے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے دورہ کیلئے روانہ ہوگی جہاں پانچ میچوں کی سیریز شیڈول ہے، رواں ماہ پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا جانا تھا، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

  • قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ریاست اڑیسہ میں چیمپیئنز ٹرافی میں رنر اپ رہنے کے بعد جب براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پی ایچ ایف کے سربراہ اختر رسول،سیکٹریٹری رانا مجاہد سمیت اولمپیئنز اور عوام نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ۔

    پاکستان ہاکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کیخلاف سلور میڈل کی حقدار ٹہری لیکن روایتی حریف بھارت کو اُسی کی سر زمین پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے عوام کا دل ضرور جیت لیا ہے۔

  • ہاکی چیمپئینزٹرافی: آج پاکستان آسٹریلیا سے مد مقابل ہوگا

    ہاکی چیمپئینزٹرافی: آج پاکستان آسٹریلیا سے مد مقابل ہوگا

    بھونیشور: بھونیشور میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں ایک دن آرام کے بعد آج چار میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پاکستان ایونٹ میں دو ناکامی کے بعد پہلی جیت حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے۔

    قومی ٹیم کو پہلے میچ میں بیلجئیم اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ اے میں انگلینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف آخری گروپ میچ گرین شرٹس کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ دو میچز میں شکست سے کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

    کینگروز کے خلاف جیت حاصل کرکے کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ آج ہونے والے دیگر میچز میں انگلینڈ کا مقابلہ بیلجئیم اور بھارت کی ٹیم نیدرلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔

  • ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    انچیون: ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کو شکست دے دی۔ انچیون میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کیخلاف بھی میدان مارلیا۔

    پاکستانی ٹیم گروپ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا اور پھر چین کو بھی روند ڈالا۔