Tag: ہاکی چیمپیئنز ٹرافی

  • ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت تیسری پوزیشن سے بھی محروم

    ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت تیسری پوزیشن سے بھی محروم

    بھوبنیشور:چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت سے برداشت نہ ہوئی، بھارتی سورماؤں نے شکست کا غصہ آسٹریلین کھلاڑی پر نکال ڈالا۔

    بھارت کو اسی کی سرزمین پے در پے شکستوں نے حواس باختہ کردیا۔ شاہینوں سے سیمی فائنل ہارنے کا تمام تر غصہ بھارتی سورماؤں نے آسٹریلوی کھلاڑی پر نکالا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں یقینی شکست دیکھ کر بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔ میچ کےدوران آسٹریلیاکےکھلاڑی سےالجھ پڑے اور دھکے دینا شروع کردئیے۔

    پاکستان کے بعد آسٹریلیا سے شکست نے بھارتی سورماؤں کے چودہ طبق روشن کردیئے۔ عبرتناک شکستوں کو دیکھ کر بھارتی کھلاڑی آسٹریلین فاروڈ سے الجھے تو امپائر کو بیج بچاو کرانا پڑا۔

    تیسرے پوزیشن کے میچ میں گھر کے شیر اپنے ہی گھر میں گیدڑ بن گئے۔ آسٹریلیا سے ایک کے مقابلے دو گول سے ہارنے کے بعد بھارت تیسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔