Tag: ہاکی

  • ایشین گیمز: بھارتی ہاکی ٹیم کانسی کا تمغہ لے اڑی، پاکستان خالی ہاتھ وطن لوٹنے پر مجبور

    ایشین گیمز: بھارتی ہاکی ٹیم کانسی کا تمغہ لے اڑی، پاکستان خالی ہاتھ وطن لوٹنے پر مجبور

    جکارتہ: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں‌ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر تمغے سے محروم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے 18 ویں ایشین گیمز میں‌ شکست کے عفریت نے پاکستان کا پیچھا نہیں چھوڑا.

    تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کوہرا کر ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں کانسی کا میڈل اپنے نام کر لیا.

    بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ 1-2 سے اپنے نام کیا، میچ کے آخری حصے میں پاکستان نے واپسی کی کوشش کی، جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی.

    یاد رہے کہ ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کی کارکردگی خاصی متاثر کن تھی، پاکستان لگاتار پانچ میچز جیتنے میں‌کامیاب رہا،  جس کے بعد امید کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم فائنل تک رسائی کر لے گی.

    مزید پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی: سیمی فائنل میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست

    البتہ سیمی فائنل میں پاکستان کی خوش قسمتی کا سفر تمام ہوگیا، جہاں جاپان نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا کر  گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا، جاپان سے شکست کھا کر پاکستان نے اولمپکس میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کا موقع بھی ضائع کر دیا.

    بھارت سے شکست کے بعد اب پاکستان کو خالی ہاتھ وطن لوٹنا پڑے گا.

  • ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی لگاتار پانچویں فتح، بنگلادیش کو شکست

    ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی لگاتار پانچویں فتح، بنگلادیش کو شکست

    جکارتہ: ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں گرین شرٹس نے بنگلادیش کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں‌ جاری 18ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شان دار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، گرین شرٹس نے لگاتار پانچویں فتح اپنے نام کر لی.

    گروپ کے آخری میچ میں پاکستان اور بنگلادیش مدمقابل تھے. یہ میچ پاکستان نے بہ آسانی پانچ صفر سے اپنے نام کر لیا.

    پاکستان کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے دو دو ، علی شان نے ایک گول کیا۔ پاکستانی ٹیم پول بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پول اے میں بھارت سرفہرست ہے.

    مزید پڑھیں: ایشین گیمز، ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گول سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا یہ میچ بھارتی ہاکی ٹیم نے بھی خصوصی دل چسپی سے دیکھا، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان اور بھارت ایونٹ کے فائنل میں ٹکرائیں گے.

    یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں اب تک 45 گول کرچکی ہے، جب کہ حریف ٹیمیں صرف ایک بار گیند کو پاکستانی نیٹ میں پہنچا سکیں.

  • ایشین گیمز بحران: قومی کھیل کو بچانے کے لیے اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن میدان میں آگئے

    ایشین گیمز بحران: قومی کھیل کو بچانے کے لیے اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن میدان میں آگئے

    کراچی: اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن قومی کھیل ہاکی کو بچانے کے لیے میدان میں‌ آگئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی.

    تفصیلات کے مطابق آؤ مل کر بنائیں پاکستان کے تحت اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن نے ہاکی کو بچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقدامات شروع کر دیے.

    اس ضمن میں انتظامیہ کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت یقینی بنائیں گے.

    اس ضمن میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیرریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کہتے ہیں کہ معاونت پر اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن کے شکر گزار ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں‌ یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے احتجاجاً ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا. کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جیب خالی ہو توکارکردگی کیسے دکھائیں؟ قوم کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتے.

    کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تا حال یومیہ الاؤنسز سے بھی محروم ہیں، پی ایچ ایف کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گھر کا چولھا نہیں جلا سکتے۔

    شہناز شیخ کا تبصرہ

    سابق اولمپئن شہناز شیخ نے پی ایچ ایف کی مدد کرنے پر سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل سلمان اقبال کا شکر ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں پرپی ایچ ایف نے فضول خرچی کی، امید ہے، اب یہ مسئلہ حل ہوجائے گا.

    کپتان ہاکی ٹیم کا موقف

    کپتان پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ صدر پی ایچ ایف نے معاملات سلجھانے کی یقین دہانی کرائی ہے.

    محمد رضوان سینئر نے کہا کہ بائیکاٹ نہیں کیا، ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے، البتہ یہ بات پیش نظر رکھی جائے کہ فنڈز نہ ملنے سے کھلاڑی ذہنی مسائل سے دوچارہوجاتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ کے فنڈز پی ایچ ایف کونہیں ملتے، ہماری رینکنگ تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے.

    واضح رہے کہ اٹھارویں ایشین گیمز آئندہ ماہ انڈونیشیا میں 18 اگست سے منعقد ہوں گے جو جکارتہ اور پالمبنگ میں 2 ستمبر تک جاری رہیں گے، میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کراچی میں لگا ہوا ہے۔


    پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی مقروض


    یومیہ الاؤنسز سے محروم پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اکیڈمی سے کئی کھلاڑی جونیئر ہاکی کیمپ تک پہنچ چکے ہیں: چیئرمین اصلاح الدین اکیڈمی

    اکیڈمی سے کئی کھلاڑی جونیئر ہاکی کیمپ تک پہنچ چکے ہیں: چیئرمین اصلاح الدین اکیڈمی

    کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین نے کہا ہے کہ ان کی اکیڈمی سے کئی کھلاڑی جونیئر ہاکی کیمپ تک پہنچ چکے ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر نے کہا ’اصلاح الدین اکیڈمی سندھ حکومت نے بنا کر دی ہے، یہاں بڑی تعداد میں بچے فٹ بال اور ہاکی کھیل رہے ہیں۔‘

    اصلاح الدین اکیڈمی کے چیئرمین اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ اکیڈمی میں ہاکی اور فٹ بال سیکھنے والے بچوں کو بغیر فیس اور رجسٹریشن ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

    اصلاح الدین نے اکیڈمی کے اخراجات کے بارے میں بتایا کہ اکیڈمی کے تمام خرچے اطراف کی دکانوں کے کرایوں سے پورے کیے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ’پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی اسی اکیڈمی میں جاری ہے، ایک دن اسی اکیڈمی کے بچے آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔‘

    حکومت کا خزانہ اور ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹس خالی، ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر

    اکیڈمی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ اس وقت اکیڈمی سے انڈر 14 کیٹیگری کے بچے تیاری کے مراحل میں ہیں، بہت سے کھلاڑی جونیئر کیمپ تک پہنچ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی اور حکومتی عدم توجہی کے باعث ملک کے قومی کھیل ہاکی کی صورتِ حال نہایت خراب ہے، آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے اٹھارویں ایشین گیمز کی تیاریاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت کا خزانہ اور ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹس خالی، ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر

    حکومت کا خزانہ اور ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹس خالی، ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر

    اسلام آباد: حکومت کا خزانہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹس خالی ہونے کی وجہ سے آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے اٹھارویں ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر ہونے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز ختم ہونے کے باعث ایشین گیمز کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریاں ناقص رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، فیڈریشن کے اکاؤنٹس خالی ہوچکے ہیں، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کے لیے بھی پیسے نہیں رہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت بھی خزانہ خالی ہونے کا رونا رونے لگی ہے، قومی کھیل کو سہارا دینے کے لیے حکومتی خزانہ بے بس ہو چکا ہے۔

    دوسری طرف موجودہ صورت حال نے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ، منیجر اور کپتان کو بھی پریشانی سے دوچار کر دیا ہے، خیال رہے کہ ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑنے لگے، ایشین گیمز کے بائیکاٹ کی دھمکی


    ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے نگراں حکومت سے رابطہ کر کے قومی کھیل کو بچانے کی اپیل کی ہے، تاہم نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ صرف قومی کھیل ہی نہیں، تمام فنڈز خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اٹھارویں ایشین گیمز آئندہ ماہ انڈونیشیا میں 18 اگست سے منعقد ہوں گے جو جکارتہ اور پالمبنگ میں 2 ستمبر تک جاری رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑنے لگے، ایشین گیمز کے بائیکاٹ کی دھمکی

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑنے لگے، ایشین گیمز کے بائیکاٹ کی دھمکی

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑنے لگے، کھلاڑی تا حال ڈیلی الاؤنس اور معاوضوں سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی معاشی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی، حکومت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی آنکھیں پھیر لیں۔

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نہ ڈیلی الاؤنس ملا ہے نہ ہی ان کے معاوضے مل رہے ہیں، ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کئی سال سے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہیں، ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد حکومت نے پی ایچ ایف کی گرانٹ روک لی تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ معاملات کو سلجھانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے، تاہم وہ کھلاڑیوں کے معاوضوں سے متعلق سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں بغاوت کو روکنے کے لیے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی بہ جائے مقامی کوچز اور اولمپئنز کی خدمات لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے


    ذرائع نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں تھے تو ڈیولپمنٹ اسکواڈ کو کینیڈا کیوں اور کیسے بھیجا گیا؟

    واضح رہے کہ اٹھارویں ایشین گیمز آئندہ ماہ انڈونیشیا میں 18 اگست سے منعقد ہوں گے جو جکارتہ اور پالمبنگ میں 2 ستمبر تک جاری رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی فتح، ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا آؤٹ کلاس

    ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی فتح، ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا آؤٹ کلاس

    بریڈا: نیدر لینڈ کے شہر بریڈا میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2018 میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم نے بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اسے 1-4 سے شکست دے کر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

    مسلسل تین شکستوں سے دوچار پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرتے ہوئے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی اس وقت بجادی جب عرفان جونیئر نے میچ کے دسویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلا گول کر دیا۔

    اگلے نو منٹ تک دونوں ٹیموں کے درمیان گول اسکور کرنے کے لیے زبردست کشمکش جاری رہی، 29 ویں منٹ پر ارجنٹینا کی طرف سے پریٹیس ماٹیز نے گول اسکور کر کے پاکستان کی سبقت ختم کردی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے اس اہم میچ میں اگلے اٹھارہ منٹ بعد گرین شرٹس نے مخالف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شان دار کھیل پیش کیا اور پے در پے دو گول اسکور کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا


    گرین شرٹس کی طرف سے 47 ویں منٹ میں علی مبشر نے گول اسکور کیا، جب کہ 49 ویں منٹ پر احمد اعجاز نے خوب صورت گول اسکور کیا۔

    دنیا کی دوسری بہترین ہاکی ٹیم پاکستان ٹیم کی تین ایک سے برتری کو ختم نہ کر سکی، 58 ویں منٹ میں بلال محمد علیم نے ایک اور گول اسکور کرکے گرین شرٹس کی جیت یقینی بنا دی۔

    خیال رہے کہ نیدر لینڈ میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کو اب تک بھارت، آسٹریلیا اور میزبان ٹیم نیدر لینڈز کی جانب سے شکست کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاکی چیمپئنز ٹرافی: کھلاڑی سڑک پر لگے نل سے پانی بھرنے پر مجبور

    ہاکی چیمپئنز ٹرافی: کھلاڑی سڑک پر لگے نل سے پانی بھرنے پر مجبور

    اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نا اہلی کے سبب ہالینڈ میں موجود قومی ہاکی ٹیم کھلے نلکوں سے پانی پینے پر مجبور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم اس وقت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے ہالینڈ میں موجود ہے تاہم کروڑوں کے فنڈز رکھنے والی فیڈریشن کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔

    نااہلی کے سبب فیڈریشن کھلاڑیوں کو منرل واٹر اور انرجی ڈرنکس مہیا نہ کر سکی جس کے بعد کھلاڑی سڑک پر لگے نل سے پانی بھرنے پر مجبور ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ہالینڈ میں یہ ہاکی کی آخری چیمپئنز ٹرافی ہے جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے 0-4 سے شکست دی تھی۔

    بھارت کے ہاتھوں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بدترین شکست پر سابق اولمپیئنز جنید خواجہ برس پڑے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز لگانے کے باوجود ٹیم میں نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی۔ فیڈریشن درست فیصلے کرنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔ ایک ماہ ہالینڈ میں رہنے کے باوجود قومی ٹیم بھارت جیسی کمزور ٹیم سے شکست کھا گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسپورٹس کو برباد کرنے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنائی جائے:‌ ظفراللہ جمالی کا مطالبہ

    اسپورٹس کو برباد کرنے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنائی جائے:‌ ظفراللہ جمالی کا مطالبہ

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے اسپورٹس کو برباد کرنے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ظفراللہ جمالی نے پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت سے شکست پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی کرپشن کے لئے جے آئی ٹی بن سکتی ہے، تو کھیلوں کو برباد کرنےوالوں کے خلاف کیوں نہیں بن سکتی.

    یاد رہے کہ میر ظفر اللہ جمالی ماضی میں‌ پی ایچ ایف کے صدر کی حیثیت سے خدمت انجام دے چکے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی تنزلی افسوس ناک ہے، چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں، چیف جسٹس شعبہ کھیل میں عہدوں کی بندر بانٹ کی تحقیقات کا حکم دیں.

    انھوں نے کہا کہ 10 برس میں کھیلوں کے لئے فنڈز کے استعمال کا آڈٹ کرایا جائے، جے آئی ٹی بنا کر نوٹس لیا جائے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر نامزدگیوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے، اسپورٹس کے دیانت داراور پرفیشنل ماہرین کا تقرر کیا جائے.

    یاد رہے کہ اس وقت جاری آخری چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن ہے، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 4-0 سے شکست ہوئی تھی، بعد میں آسٹریلیا کے ہاتھوں میں‌ گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.


    چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاکی کے لیے منصور احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کا خراج تحسین

    ہاکی کے لیے منصور احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کا خراج تحسین

    کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اور ہاکی لیجنڈ منصور احمد کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں اور ساتھی کھلاڑیوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اولمپئن کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ منصور احمد نے بہت مشکل وقت گزارا لیکن سب نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، شاہد آفریدی بھی آئے اور ہاکی فیڈریشن نے بھی ساتھ دیا، میں سب کی شکرگزار ہوں۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے اولمپئن منصوراحمد کےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین گول کیپر تھے، پاکستان کو ورلڈ کپ سمیت کئی میچ جتوائے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا منصور احمد قومی کھیل ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی تھے، ہاکی ورلڈ کپ میں ان کا کردار لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

    ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

    اولمپئن شہباز سینئر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد کے ساتھ پندرہ سال ہاکی کھیلی، ان کا انتقال ملک کے لیے بڑا نقصان ہے، اگر وہ ورلڈ کپ میں گول نہ روکتے تو ہم چیمپئن نہ ہوتے۔

    اولمپئن حسن سردار نے کا کہنا تھا کہ انھیں منصور احمد کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، وہ پُراعتماد اور پرجوش کھلاڑی تھے اور کافی عرصے سے بیمار اور تکلیف میں تھے، وہ ایک بڑے کھلاڑی تھے اور ان کی خدمات بڑی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔