Tag: ہتکِ عزّت بل

  • تمام صحافتی تنظیمیں ہتکِ عزّت بل کے خلاف آج ہائی کورٹ سے رُجوع کررہی ہیں،  ارشد انصاری

    تمام صحافتی تنظیمیں ہتکِ عزّت بل کے خلاف آج ہائی کورٹ سے رُجوع کررہی ہیں، ارشد انصاری

    کراچی : سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں ہتکِ عزّت بل کے خلاف آج ہائی کورٹ سے رُجوع کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ارشد انصاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہتک عزت بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا تو پیپلزپارٹی نے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ پی ٹی آئی نے بل پاس ہونے پر پنجاب اسمبلی میں شورشرابا کیا۔

    ارشدانصاری کا کہنا تھا کہ احمدخان بھچر نے ہمارے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، پی ٹی آئی بل کیخلاف عدالت بھی جارہی ہے۔

    سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے نے کہا کہ ہم نے جماعتِ اسلامی اورایم کیوایم سےبھی بات کی ہے، خالدمقبول صدیقی نے کہا ایسے کسی قانون کیساتھ نہیں، پنجاب کی اپوزیشن جماعتیں بل کیخلاف ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ تمام صحافتی تنظیمیں بل کے خلاف آج ہائی کورٹ سے رُجوع کررہی ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پنجاب میں ہتک عزت بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہتک عزت جیسےسخت قانون کےخلاف جدوجہدکی جائےگی اور قانونی،آئینی وسیاسی فورمزپراحتجاج کیا جائے گا۔

    صحافی برادری اور سول سوسائٹی کےشدیدتحفظات کےباوجودقانون نافذالعمل ہوا، ہتک عزت بل صحافیوں کیلئے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی مشکل بنادے گا۔

    پی ایف یوجے رہنماؤں نے گورنرسردارسلیم حیدرکی اچانک بیرون ملک روانگی پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنربل واپس کیے بغیر چھٹیوں پرگئے جس نے پارٹی کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سےتعلق رکھنے والے گورنر پنجاب کا رویہ انتہائی مشکوک تھا، پی پی معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔