Tag: ہتک عزت

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق چیف جسٹس کا ہتک عزت کا دعویٰ 10 سال بعد خارج

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق چیف جسٹس کا ہتک عزت کا دعویٰ 10 سال بعد خارج

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا ہتک عزت کا دعویٰ 10 سال بعد خارج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دس سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر کیا گیا دعویٰ خارج کر دیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی جاری کر دیا، افتخار چوہدری نے 2013 میں دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015 میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ہتک عزت کا دعویٰ 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا، 2002 کے قانون کے مطابق 6 ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

    فیصلے میں کہا گیا کہ قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے 6 ماہ کے دوران دعوی دائر نہیں ہوا، اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے۔

  • ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

    ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

    ہالی ووڈ اداکاروں جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کا ہائی پروفائل ہتک عزت کا مقدمہ کروڑوں‌ لوگوں‌ نے لائیو دیکھا تھا، یہ مقدمہ امریکی اداکارہ بری طرح ہار چکی ہیں۔

    فیئر فیکس، ورجینیا کی عدالت کی جیوری نے جمعرات کو پائریٹس آف دی کیریبین کے اسٹار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو ہرجانے کی سزا کے طور پر سابقہ شوہر کو ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا۔

    ایمبر ہرڈ نے بھی جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا تھا، تاہم ان کے تین دعوؤں میں سے ایک ثابت ہو گیا ہے جس پر عدالت نے جانی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔

    جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    جانی ڈیپ نے ایمبر کے خلاف ہتک عزت کے 3 دعوے دائر کیے تھے، جیوری نے تینوں درست قرار دے دیے، عدالت نے قرار دیا کہ ہرڈ نے ڈیپ کو بدنام کیا، اس لیے وہ شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک کروڑ ڈالر، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے 50 لاکھ ڈالر ادا کرے۔

    تاہم جج پینی ایزکریٹ نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی قانون تعزیری نقصانات کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک محدود کرتا ہے، یعنی ڈیپ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔

    جیوری نے کہا ڈیپ کے خلاف بدنامی کے تین دعوؤں میں سے صرف ایک ثابت ہوا، اس لیے ڈیپ سابقہ بیوی کو صرف 20 لاکھ ڈالر ادا کریں گے، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

    اب سابقہ بیوی ایمبر ہرڈ کو ادا کی جانے والی رقم اگر ڈیپ کو واجب الادا رقم سے منہا کی جائے تو وہ ڈیپ کو کُل رقم 83 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کریں گی۔

  • زلفی بخاری کا خواجہ آصف کو 1 ارب ہرجانے کا قانونی نوٹس

    زلفی بخاری کا خواجہ آصف کو 1 ارب ہرجانے کا قانونی نوٹس

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

    زلفی بخاری نے ن لیگی رہنما سے علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے، انھوں نے نوٹس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف عائد کردہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات فوری واپس لیں۔

    زلفی بخاری کی جانب سے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے،قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

    دریں اثنا، زلفی بخاری نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ میری وزارت میں ساڑھے 9 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار میسر آیا، ستمبر 2019 میں پاکستانیوں نے ایک ارب 740 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجا، تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پولیس سہولت مرکز قائم کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا عزم مصمم کر رکھا ہے، من گھڑت الزامات میری ساکھ پر کاری ضرب لگانے کی کوشش ہے، خواجہ آصف کو بھاگنے نہیں دیں گے، پانامہ شریف کا حواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہے۔

  • مریم نواز نےنعیم الحق کو1ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھجوادیا

    مریم نواز نےنعیم الحق کو1ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھجوادیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کےمطابق مریم نواز کی جانب سے ترجمان پی ٹی آئی کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہوں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل ترجمان شریف فیملی کےمطابق نعیم الحق کو ہتک عزت کا نوٹس پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 500 کے تحت بھجوایا جائےگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی لیک ہونے والی خبر کے پیچھے پرویز رشید نہیں، بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ملوث ہیں۔

    نعیم الحق نے وزیراعظم نواز شریف کو چیلنج کیاتھا کہ وہ حلفیہ بیان دیں کہ مریم نواز اس خبر کو لیک کروانے میں ملوث نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے اہل خانہ پر کرپشن کا الزام لگانے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

  • نواز شریف کو فرعون کہنے پرعمران خان کو قانونی نوٹس

    نواز شریف کو فرعون کہنے پرعمران خان کو قانونی نوٹس

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کو تقریر میں فرعون کہہ کر مخاطب کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق قانونی نوٹس جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رائے ونڈ جلسہ میں اخلاقی ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فرعون کہہ کے مخاطب کیا۔

    قانونی نوٹس کے مطابق عدالت عالیہ کے فل بنچ نے جلسے کے منتظمین کو اشتعال انگیز تقاریر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں لہذا عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی

    منصف اعوان کی جانب سے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے قوم سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو احتساب کے لیے محرم تک الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم جلسہ نہیں کریں بلکہ محرم کے بعد اسلام آباد بند کردیں گے اور حکومت چلنے نہیں دیں گے کارکنان تیاری کریں۔