Tag: ہتک عزت کا نوٹس

  • خورشید شاہ کاعمران خان کو ہتکِ عزت کا نوٹس

    خورشید شاہ کاعمران خان کو ہتکِ عزت کا نوٹس

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے الزام تراشی پر تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    خورشید شاہ کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس اُن کے وکیل رضا ربانی نے بھیجا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیکشن آٹھ آرڈیننس دو ہزاردو کے تحت بھجوائے گئے نوٹس میں عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے معافی مانگیں اورجرمانہ ادا کریں۔

    خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ کسی صورت اپنے نوٹس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کیلئے سرگرم

    سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کیلئے سرگرم

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نےعمران خان کے خلاف تو ہین عدالت کیس کا ریکارڈحاصل کر نے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔

    افتخار چوہدری عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کیلئے سرگرم ہیں، سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف تو ہین عدالت کیس کاریکارڈ حاصل کر نے کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، ریکارڈ کے حصول کے لئے ان کےوکلا شیخ احسن اورنصیرکیانی نے درخواست دائرکی، سابق چیف جسٹس نے چند روز پہلے عمران خان کو بیس ارب ہرجا نے کا نو ٹس بھجوایا تھا۔

    سابق چیف جسٹس نے یہ نو ٹس عمران خان کی جانب سے خود پر کرپشن اور دھا ندلی کے الزامات پر دیا ہے، نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان چودہ روز میں اپنے بیانات پر معافی مانگیں اور ہرجانہ اداکریں ورنہ مقدمےکا سامنا کریں، سابق چیف جسٹس نے نوٹس کا جواب نہ دیے جانے پر عمران خان کے خلاف دعویٰ دائرکرنے کی تیاری مکمل کر لی ہیں یہ درخواست اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

  • سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کا عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس

    سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کا عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس پاکستا ن افتخار محمد چودھری نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا،  سابق چیف جسٹس نے کھلم کھلا الزامات لگانے پربیس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگے کا مطالبہ کیا۔

    سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب عمران خان کو بھجوائے گئے ہتک عزت کا نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین کے بیانات سے مجھے اور ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا، عمران خان بیس ارب روپے ہرجانہ ادا کریں اور بیان واپس لے کرمعافی مانگیں۔

    افتخارمحمد چوہدری وکلاء نے بتایا کہ یہ نوٹس عمران خان کو اُن بیانات پر دیا، جن میں اُنھوں نے انتخابات دو ہزار تیرہ میں سابق چیف جسٹس پردھاندلی میں ملوث ہونےکے الزامات لگائے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلے مرحلے میں ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ رقم ملنے پر فلاحی کاموں میں خرچ کی جائےگی۔

    افتخارچوہدری کے وکلا نے کہا کہ عمران خان نے معافی نہ مانگی تو چودہ روز بعد ہتک عزت کا دعوی دائرکر دیا جائے گا اور اُنھیں الزامات ثابت کرنا ہونگے۔