Tag: ہتھیار

  • تیل تنصیبات پر ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے، سعودی عرب کا بھی دعویٰ

    تیل تنصیبات پر ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے، سعودی عرب کا بھی دعویٰ

    ریاض: سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پیر کو ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول کی گئی لیکن حقائق اس دعوے کے برعکس ہیں کیونکہ ہفتے کی صبح کیے گئے یہ حملے یمن سے نہیں ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے لیکن انہوں نے معاملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر معاملے کو عوام کے سامنے لے آئیں گے۔

    سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں ایرانی ڈرونز استعمال ہوئے، اسرائیلی میڈیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ حملے کہاں سے کیے گئے۔

    دوسری جانب ایران نے ایک مرتبہ پھر اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کا سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں میں کوئی کردار نہیں ہے۔

    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ہم ایران پر لگائے گئے حملوں کے الزامات کی سخت سے مذمت کرتے ہیں، یہ الزامات ناقابل قبول اور بے بنیاد ہیں۔

  • کراچی: فیڈرل بی ایریا میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے سے زیر زمین چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھر سے کھدائی کے دوران اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    اسلحہ و بارود کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس کے جوانوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے ایک گھر کا محاصرہ کیا۔ کھدائی کے دوران گھر سے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے۔ پولیس کے ہاتھ لائٹ مشین گن بھی لگی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ کس کس کارروائی میں استعمال ہوا فرانزک ٹیسٹ سے پتہ چلے گا۔ مالک مکان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں جس کے بعد ہی تفتیش میں پیش رفت ہو سکے گی۔


  • بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

    بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

    کوئٹہ: بلوچستان میں مزید فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئٹہ میں تقریب ہوئی۔

    بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت مزید 202 فراری تائب ہو کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ہتھیار ڈال کر شدت پسندی چھوڑنے اور ملک سے وفاداری کا عہد کیا۔

    تقریب میں شامل بچوں نے ملی نغمے سنا کر فراریوں کے فیصلے کو سراہا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ تائب ہونے والے فراریوں کو سبز ہلالی پرچم اور گلاب کی کلیاں دے کر خوش آمدید کہا گیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر وزرا نے قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ ہتھیارڈالنے والوں نے ملک سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کر کے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

  • داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    بغداد : عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کےجنگجواگرزندہ رہناچاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم حیدر العبادی نےموصل شہر کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت کی قیادت والی فوجیں نہ تو واپسی کی راہ اختیار کریں گی اور نہ ہی ٹوٹیں گی۔

    عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ موصل کے عوام کے لیے ہمارا پیغام یہ ہےکہ ہم آپ کو جلد ہی آزاد کرا لیں گے۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    خیال رہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    یاد رہےکہ موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    اس سے قبل داعش نے گزشتہ ہفتےعراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر اغوا کیے گئے284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیاتھا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے شہریوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق موصل اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

  • نائن زیروسے بر آمد53ہتھیار لائسنس یافتہ نہیں،ترجمان رینجرز

    نائن زیروسے بر آمد53ہتھیار لائسنس یافتہ نہیں،ترجمان رینجرز

    کراچی : ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے ملنے والے ایک سو چوبیس میں سے تریپن ہتھیار بغیرلائسنس کے ہیں۔

    رینجرز نے نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے اور اسلحہ لائسنسن سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، ترجمان رینجرز کے مطابق گیارہ مارچ کو خورشید میموریل ہال میں چھاپے کے دوران ایک سو چوبیس ہتھیار بر آمد ہوئے تھے۔

    جن میں ایس ایم جی،ایل ایم جی ،ایم فور،جی تھری،اور دیگ رائفلز شامل ہیں، ترجمان کا کہنا ہے ایک سو سات اسلحہ کے لائنسنز موصول ہوئے تھے جن میں چھتیس لائسنس برآمد ہونے والے ہتھیاروں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایک سو چوبیس میں سے ترپن ہتھیا بغیر لائسنس کے ہیں، ان کا کہنا تھا کہمحکمہ داخلہ سے اسلحہ لائسنز کی مزید تصدیق کروائی جارہی ہے۔