Tag: ہدایت

  • وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کر دی

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کر دی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ 

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو اصلاحات لارہی ہے، کابینہ اجلاس میں ان پر تبادلہ خیال ہوا، دورہ چین میں باہمی تجارت کا فروغ اور دیگرامور زیر غور آئے.

    انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے اور ایم ایل ون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اجلاس میں دیوانی مقدمات ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کی تجویز دی گئی، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی پروٹیکشن بل لارہے ہیں، عدالتی اصلاحات سے متعلق بل بھی ایوان میں  لائیں گے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے بچوں پرتشدد کو جرم قرار دینے کا بل لائیں گے، بچوں سے جنسی زیادتی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سخت قوانین لائے جائیں گے، بل کانام زینب الرٹ بل رکھا گیاہے، رمضان میں لوڈشیڈنگ کی کمی اور رمضان پیکج کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے وسل بلوور بل لارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےسے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پراوگرا کی سمری دوبارہ ای سی سی کوبھیجی گئی ہے، ایران پرپابندیوں کےباعث عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ہورہا.

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے کام کر رہے ہیں، ٹور ازم سے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی جڑی ہے، پاکستان کومعاشی چیلنجزکا سامنا ہے، حکومت درپیش مسائل کےحل کے لئے مناسب قانون سازی کرے گی. سیاحت کے ذریعے ملازمتوں کےنئے مواقع فراہم کریں گے.

    پی ٹی ایم کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی ایم نے قومی سلامتی سے متعلق منفی پروپیگنڈے کیے، قبائلی علاقے میں رہنے والا ہرشخص پی ٹی ایم کی سوچ نہیں رکھتا، پی ٹی ایم کے اندرپاکستان مخالف عناصرگھس گئے ہیں، ایسےعناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، کل جوپالیسی شیئرہوئی، اب اسےسیاسی قیادت تفصیل سے شیئرکرے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت، افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں، پی ٹی ایم کے تانے بانے ملک دشمن عناصرسے ملتے ہیں، پی ٹی ایم میں کچھ ایسےعناصرہیں جنہیں بیرونی آقاؤں کی آشیرباد ہے.

  • نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،اللہ ان کو ہدایت دے،فاروق ستار

    نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،اللہ ان کو ہدایت دے،فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،ان کا پتہ لگا کر سدباب کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متحدہ بانی کے حق میں بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر تحریر درج ہے کہ ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے۔“

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار نے راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں، اللہ ان نامعلوم افراد کو ہدایت دے۔

    انہوں نے کہا کہ ان نامعلوم افراد کا سدباب ہونا چاہیے کیونکہ یہ معمہ حل نہ ہونے تک کراچی کے معاملات حل کرنے میں مشکل ہو گی۔

    اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے.ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور اپنے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیروز کو یاد نہ رکھنے والی قومیں مضبوط نہیں ہوتیں.شہر میں دیرپا اور پائیدار امن قائم کرنے کےلیے شہریوں کو اونرشپ دینی پڑے گی۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی سندھ میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کابینہ میں ردوبدل کی تجاویز

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی سندھ میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کابینہ میں ردوبدل کی تجاویز

    دبئی : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ میں کارکردگی بہتر بنانےکیلئے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی تجاویز دے دیں، بلاول بھٹو زرداری نےجیالوں کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکروں کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی، شریک چئیرمین آصٖف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں اچھی طرز حکمرانی اولین ترجیح ہے۔

    دبئی میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیرِصدارت پیپلزپارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس ہوا، جس میں سندھ کی انتظامی صورتحال اور وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وزیرِاعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کابینہ میں ردو بدل کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔

    آصف علی زرداری نے صوبے بھر میں اچھی طرز حکمرانی قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکروں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں رحمان ملک ،مراد علی شاہ اور شرجیل میمن سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔

  • بگٹی قتل کیس: مشرف کی1دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    بگٹی قتل کیس: مشرف کی1دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    کوئٹہ: نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالت نے حکومت سندھ کو سابق صدر پرویز مشرف کو پیشی پر سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دیدی۔

    سابق گورنر بلوچستان نواب اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو درخواست دی کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے، لہذا عدالت چھ اپریل کو پرویز مشرف کی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیشی کے موقع پر سیکیورٹی فراہم کرنےکا حکم دے۔

    جس پر عدالت نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر کو سیکیورٹی فراہم کرے۔

    سابق صدر کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم عدالتوں کی قدر کرتے ہیں، پرویز مشرف عدالتوں میں ضرور پیش ہونگے۔

    وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ سابق صدر پرویز مشرف کو فٹ قرار دے تو وہ عدالتوں میں پیش ہو جائینگے۔

    عدالت نے آفتاب شیرپاؤ، شعیب نوشیروانی اور پرویز مشرف کی ایک ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر کے مقدمے کی سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔

  • وزیراعظم کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کوکھانا فراہم کرنیکی ہدایت

    وزیراعظم کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کوکھانا فراہم کرنیکی ہدایت

    اسلام آباد: شہراقتدارمیں وزیراعظم نوازشریف کی دسترخوان کی بساط بچھاکر دھرنے کے شرکا کوکھانے فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ سیاست سیاست ہی ہوتی ہے۔ چاہے وہ آزادی مارچ کی ہو یا دسترخوان کی۔ وزیراعظم نوازشریف نےرات بھر بارش میں بھیگتے پی ٹی آئی دھرنے میں شریک ہم وطنوں کوطعام کی پیشکش کرڈالی جو اپنی اعلٰی قیادت کی بے رخی کا شکار ناشتے سے بھی محروم نظر آئے۔

    شہر اقتدارمیں وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ممبر قومی اسمبلی طارق فضل اور اشرف گجرطعام کا بندوبست کرنے میں مصروف ہوگئے۔کھانے میں کیا ہوگا!کیا نہیں ۔اس بات سے ہٹ کر ن لیگ نے مخالف محاذ کو اپنا نے کی کوشش کی ہے۔ میاں صاحب نے ایسے وقت کھانے کی چال چلی جب دھرنے کی اعلیٰ قیادت شرکاء میں موجود نہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض کارکنان کپتان کے ٹیم کو چھوڑکر جانے پر خوش نظر نہیں آتے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بھیجا جانےوالاکھانا کھا یا جائے گا یا ن لیگ دسترخوان کی سیاست پر پی ٹی آئی کارکنان کو اپنا بنالے گی۔