Tag: ہدف

  • پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا

    پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا اور کہا ہے کہ تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے عزائم اور اہداف بتا دیے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا مشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مثالی بنانا ہے۔ میرا ہدف این سی اے میں سہولتیں بہتر کر کے پاکستان کو بیک اپ ٹیلنٹ دینا ہے۔ کرکٹ شائقین کو 6 ماہ میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب کوچنگ شروع کی، اس وقت پاکستان میں کوچنگ کلچر نہیں تھا۔ 2003 میں این سی اے اسٹارٹ کی اور 2007 تک اس کو دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں لاکھڑا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل سابق کرکٹر سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن اور قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

  • وفاقی حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کر سکی

    وفاقی حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کر سکی

    وفاقی حکومت رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور معاشی ترقی کی شرح مقررہ 3.6 کے مقابلے میں 2.68 فیصد رہی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ رواں سال کے لیے معاشی ترقی ا ہدف 3.6 مقرر کیا گیا لیکن معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال میں معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ فی کس آمدنی 1824 ڈالرز ہو گئی۔

    سیکریٹری منصوبہ بندی اویس سمرا کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال زرعی شعبے کی شرح نمو 0.56 فیصد، صنعت اور معدنیات کے شعبے میں شرح نمو 4.7 فیصد ہوئی۔

    کمیٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔ ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29 لاکھ ٹن کم ہوئی اور 31.8 ملین ٹن سے کم ہو کر 28.9 ملین ٹن پر آ گئی۔

    اس کے علاوہ مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد، چاول کی فصل میں 1.38 فیصد کمی ہوئی۔ چاول کی پیداوار 9.86 ملین ٹن سے کم ہو کر 9.72 ملین ٹن رہی۔

    کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ زراعتم جنگلات اور فشریز میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال خدمات میں 2.91 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.53 فیصد کمی ہوئی اور چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیرات کی شعبے میں 6.61 فیصد اور بجلی گیس پانی کی گروتھ 28.88 فیصد رہی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور جی ڈی پی کا ساڑھے تین فیصد کا ہدف پورا نہ ہو سکتا ہے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

    آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بنگلادیش کو 28 رنز سے ہرا دیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ 44 واں میچ سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، کپتان نجم الحسین نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔

    بنگلادیش کی جانب سے توحید ہری ڈوئے 40، لٹن داس 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ تسکین احمد 13 رنز بنا کر ناٹ پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلوی ٹیم نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹ پر 100 رنز بنائے جس کے بعد میچ کو بارش کے سبب روک دیا گیا اور آسٹریلیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت فتح دے دی گئی۔

    ڈیوڈ وارنر 53 اور گلین میکس ویل 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا

    آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2 اور مچل اسٹارک، اسٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • ایف بی آر نے ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا

    ایف بی آر نے ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا

    اسلام آباد: ایف بی آر نے مسلسل چوتھے مہینے میں 43 فیصد کے غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈومیسٹک ٹیکسز میں  43   فیصد اور مجموعی شرح نمو میں 37  فیصد اضافہ کے ساتھ مسلسل چوتھے مہینے محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023  کی مدت کے دوران ایف بی آر نے 2682   ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 2748   ارب روپے جمع کئے ہیں، 2022 میں اسی مدت کے دوران 2159 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔

    اکتوبر 2022 کے دوران 516 ارب روپے جمع کئے گئے تھے جبکہ اکتوبر 2023  میں 707   ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے چار ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے ہیں۔گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 113 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔

    ٹیکس سال 2023 کے لئے 31 اکتوبر 2023 تک  تقریباً 2.9  ملین گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں۔جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران2.57 ملین  گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

  • قومی انسداد پولیو مہم: کتنے بچوں کو قطرے پلائے گئے؟

    قومی انسداد پولیو مہم: کتنے بچوں کو قطرے پلائے گئے؟

    اسلام آباد: قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف پورا ہوگیا، پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 33 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیو پروگرام پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوئی۔

    ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق 2 لاکھ 25 ہزار صحت تحفظ فرنٹ لائن ورکرز نے مہم میں حصہ لیا، مہم میں کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کیا گیا۔ عوام کے تعاون سے مہم کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کے ہدف کے حصول میں صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے کامیاب مہمات کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اب تک پاکستان میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جو بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔

  • کیا کرونا وائرس کی نئی قسم کے لیے بچے آسان ہدف ہیں؟

    کیا کرونا وائرس کی نئی قسم کے لیے بچے آسان ہدف ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ہے، کرونا وائرس بچوں کو متاثر کرنے کے حوالے سے زیادہ مؤثر نہیں رہا تھا تاہم اب کرونا وائرس کی نئی قسم اس سے مختلف نظر آرہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم پرانی اقسام کے مقابلے میں بچوں کو زیادہ آسانی سے متاثر کر سکتی ہے۔ ماہرین نے اب تک کے ڈیٹا کی بنیاد پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

    برطانیہ کے امپریئل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایسٹ لندن میں اس نئی قسم کے کیسز کا ڈیٹا دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ بچوں کو زیادہ بیمار کر رہی ہے۔

    ان کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے بچوں میں وائرس کے حوالےسے عمر کی تقسیم کو دیکھا تھا، یہ ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بالغ افراد کی سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں مگر تعلیمی ادارے ابھی کھلے ہیں، ہم نے 5 یا 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں اس نئی قسم کے تسلسل کو دیکھا ہے۔

    برطانوی حکومت کے نیو اینڈ ایمرجنگ ریسپیٹری وائرس تھریٹ ایڈوائزری گروپ کی رکن پروفیسر وینڈی بارسلے کا کہنا ہے کہ ہم شروع سے دیکھتے آرہے ہیں کرونا وائرس بچوں کو متاثر کرنے کے حوالے سے زیادہ مؤثر نہیں ہے تاہم اب کرونا وائرس کی نئی قسم اس سے مختلف نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک خیال یہ ہے کہ نئی قسم بچوں میں ان خلیات کو متاثر کرنے میں زیادہ کامیاب ثابت ہورہی ہے، جس میں پرانی اقسام کو مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔

    سائنسدانوں کی جانب سے اس نئی قسم پر تحقیق کر کے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مجوزہ ویکسینز اس کی روک تھام میں کس حد تک مؤثر ہوں گی۔

  • رواں برس ٹیکس وصولی کا ہدف 5600 ارب رکھا ہے، فواد چوہدری

    رواں برس ٹیکس وصولی کا ہدف 5600 ارب رکھا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 9.8 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں واپس کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے ڈالر سے زائد کی رقم قرضوں کی مد میں واپس کی گئی ہے جس میں 7 ارب قرض اور 2.8 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل چیلنج ٹیکس وصولی ہے، اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 5ہزار 6سو ارب رکھا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے خارجہ امور میں تبدیلی آرہی ہے، برطانوی شہزادہ اور اہلیہ بھی پاکستان آرہے ہیں جبکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک پاکستان کیے لیے ایڈوائزری تبدیل کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے برسلز میں جو معاہدہ کیا ان میں بڑا حصّہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں بھارت سے بھی اچھا جواب ملے گا، ایک شروعات کی ہے، قندھار میں کامسیٹ کا ایک کیمپس کھولیں گے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک امریکا تعلقات سے متعلق بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت اچھی تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے لیے اچھی خبریں اپوزیشن کےلیے بری خبریں ہیں۔

    فواد چوہدری نے شہباز شریف سے متعلق کہا کہ شہبازشریف تمام کمیٹیوں سےمستعفی ہوچکےہیں، شہبازشریف اپنی کشتی سےبوجھ ہٹارہےہیں جبکہ مریم نوازنےشہبازشریف کی قیادت پرشب خون مارا۔

    اب بیانیہ شہبازشریف نہیں مریم نوازکاچل رہاہے،شہبازشریف کی حیثیت اب رفیق تارڑکی سی ہوگئی ہے جبکہ خواجہ آصف بالکل پلٹ گئے اورمریم نوازکی حمایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جولوگ رات کوگئےہیں وہ توپہلی قسط ہےاور جولوگ جارہےہیں ان کومریم نوازکی اہلیت کاپتہ ہے، مریم نوازاتنی جہاندیدہ ہیں کہ پہلےوالدکونااہل کرایااب جیل کرادی۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکی سیاست پراب لوگوں کواعتمادنہیں ہے،ن لیگ میں اب قیادت کےلیےلڑائی ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستان کےلیےجوپلان بنایاہےاس کولےآگےچل رہےہیں، خارجہ پالیسی کےہمارےبڑےہدف حاصل ہونےجارہےہیں۔ آج سے6ماہ بعدہماری معیشت کی حالت کچھ اورہوگی، ہم اس طرح سےاوپرجائیں گےکہ 60کی دہائی کولوگ بھول جائیں گے۔

  • ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    سڈنی : کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو ستتر رنز کا ہدف دے دیا۔ سڈنی میں جاری پول اے کےاہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے سے قاصر رہے، وارنر نو اور ارون فنچ چوبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان مائیکل کلارک نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کر ایک سو چونتیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    کلارک اڑستھ اور اسمتھ بہتر رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں گلین میکسویل نے طوفانی باری کھیلتےہوئے کیرئیر کی پہلی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔

    شین واٹسن سرسٹھ رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا ور تھسارا پریرا نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔ سڈنی میں میکس ویل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    وکٹ پر آتے ہی میکس ویل کا میٹر گھوم گیا، مار مار کر لنکن بولرز کو نانی یاد دلادی۔ میکس ویل کے لاٹھی چارج سے کوئی نہ بچ سکا، یاکرز کے بادشاہ لاستھ ملنگا بھی میکس ویل کو خاموش نہ کراسکے۔

    میکس ویل نے طوفانی باری کھیلتے ہوئے چھبیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پھر اکیاون گیندوں پر سنچری داغ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

    میکس ویل کی طوفانی اننگز میں دس چوکوں اور چار فلگ شگاف چھکوں سے سجی تھی۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    کینبرا : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے چارسو بارہ رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ بلے باز وکٹ پرڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کرپٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نو گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ ڈیوڈ ملر46 اورروسو 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنائے۔