Tag: ہرارے

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا مقابلہ آج زمبابوے سے ہوگا

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا مقابلہ آج زمبابوے سے ہوگا

    ہرارے : زمبابوے میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان آج اپنا تیسرا میچ میزبان ٹیم زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں آج پاکستان اور رمبابوے کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہرایک بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تینوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچز کھیل چکیں ہیں اور آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ زمبابوے اب تک کوئی میچ جیت نہیں سکی۔

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    خیال رہے کہ دو روز قبل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، کینگروز کے بلی اسٹینلک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

     

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے

    ہرارے : زمبابوے میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    سہ فریقی سیریز میں تینوں ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے ٹریننگ کی جس میں فیلڈنگ ، باؤلنگ اور بیٹنگ کو بہتربنانے کی کوشش کی گئی۔

    ٹیم انتظامیہ کی درخواست پرپاکستان کو سہ فریقی سیریز کے میچ وینیو پرپریکٹس کی اجازدت دی گئی جس سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہم سرفہرست ہیں، سرفراز احمد

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، فیلڈنگ، باؤلنگ میں اچھی پرفارمنس دکھارہی ہے، بالخصوص نوجوان کھلاڑیوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے کل ہرارے میں ہوگا

    پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے کل ہرارے میں ہوگا

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسپنرز کا خوف زمبابوے کے کھلاڑیوں پر طاری ہے۔ میزبان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کے لئے آخری موقع ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔

    پہلے ون ڈے کا میلہ اسپنرز نے لوٹ لیا۔ فاسٹ بولرز کا تو موقع ہی نہیں آیا۔ دس کی دس وکٹیں اسپنرز لے اڑے۔

    گزشتہ میچ میں یاسر شاہ کی بولنگ کے سامنے میزبان بیٹنگ لائن بے بس دکھائی دی۔ یاسر شاہ گیند گھماتے رہے اور وکٹیں اڑاتے رہے۔

    زمبابوے نے پاکستان کا کا ٹاپ آرڈر اڑایا، ادھر اسپنرز نے حساب چکادیا۔ میزبان ٹیم کے تمام آرڈر فیل کردیئے۔

    بیٹنگ میں محمد رضوان اور عماد وسیم نے مڈل آرڈر میں جان ڈال دی ہے۔ پہلے میچ میں بھی ٹاپ آرڈر ناکام ہوا لیکن مڈل آرڈر نے لاج رکھ لی۔

  • پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا معرکہ آج ہو گا

    پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا معرکہ آج ہو گا

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے ٹی ٹونٹی کی ٹیمییں سیریز کے دوسرے میچ میں آج ہرارے میں مدمقابل ہوں گی۔
    قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان سیریز میں کلین سوئپ کا عزم لے کر میدان میں اترے گی۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ باصلاحیت جونیئرز بھی شامل ہیں ۔

    نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم افتتاحی ٹی 20 میچ میں فاتحانہ کارکردگی دکھانے کے بعد دوسرے ٹی 20 میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

    قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ککا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی میزبان ٹیم کو سیریز میں ڈھیر کرنے لئے مکمل طور پرتیار ہیں ۔

    دوسری جانب میزبان ٹیم کے قائد ایلٹن چگمبرا نے سیریز میں کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا،دونوں ٹیموں نے اس معرکے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی۔

    چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردی،مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم لایاگیا، جہاں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس کی، کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی۔

    پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پر ورک کیا۔

     یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرزمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا،اس سے قبل دو سیریز زمبابوے میں کھیلی جاچکی ہیں جسمیں پاکستان فاتح رہا۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    لاہور:زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    زمبابوے سے سیریز، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا آج آخری راؤنڈ ہے ابتدائی فہرست تیارکرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئےقومی اسکواڈ کااعلان آج کیا جائے گا۔

     تین ون ڈے میچز کی سیریزکیلئے ٹیم کا چند روز بعد ہوگا،ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس اور اظہر علی سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی آج رات لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

     ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے آفریدی سے فون پر بات چیت کر لی گئی تھی، بنگلادیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد نوجوان کرکٹرز سمیع اسلم، سعد نسیم اور فواد عالم کو ڈارپ کیے جانے کا امکان ہے۔

     ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمحمد سمیع، شعیب ملک اور عمراکمل کی واپسی متوقع ہے۔

    انجری مسائل کا شکار صہیب مقصود اور محمد عرفان زمبابوے کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں چھ سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ بائیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

    ہرارے : پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم فلائٹ نمبر ای کے سیون ون فور کے زریعے ہرارے سے روانہ ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم براستہ دبئی منگل کو پاکستان کی سرزمین پرقدم رکھے گی۔ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں  دورہوگئی ہیں۔

    زمبابوے ٹیم ہرارے سے پاکستان کے سفر کا آغاز کرچکی ہے۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔

    طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے منگل تک پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھے گی ،تمام میچز لاہور میں ہونگے اور مہمانوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائےگا۔

    علاوہ ازیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے کے حوالے سے آج رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی، ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

    کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر سی سی پی او لاہور امین وینس نے اہلکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں امید ہے کہ پولیس اور رینجرز زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

  • جنوبی افریقہ نےآسٹریلیا کوشکست دےکرسیریزجیت لی

    جنوبی افریقہ نےآسٹریلیا کوشکست دےکرسیریزجیت لی

    ہرارے:  جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دیکر سہ فریقی ون ڈے سیریز جیت لی، فاف ڈوپلسی کو مین آف ڈی سیریز کا ایوارڈ دیاگیا۔

    ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہی جس وجہ سے کینگروز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں دو سو سترہ رنز بنائے، اسٹین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے فاف ڈوپلسی اوراے بی ڈی ویلیئرز کی عمدہ اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر جنوبی افریقہ نے تین ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • ہرارے: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو63 رنزسے شکست دے دی

    ہرارے: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو63 رنزسے شکست دے دی

    ہرارے: جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم زمبابوے کو تریسٹھ رنز سے شکست دیکر سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنائے۔

    فاف ڈوپلیسی نے ایک سو اکیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ڈومینی اکیاون رنز بناسکے۔ زمبابوے کی جانب سے ماڈزیوا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن وہ اناسی رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    میزبان ٹیم دو سو آٹھ رنز بناسکی۔ پال ڈومینی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ چھ ستمبر کو ہوگا۔

  • سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    ہرارے: آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو باسٹھ رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مچل مارش کے ناقابل شکست چھیاسی اور فل ہیوز کے پچاسی رنز کی بدولت دو سو بیاسی رنز بنائے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، ہاشم آملہ اور ڈی کوک سمیت کوئی بھی ٹاپ آڈر بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کا سامنا نہ کرسکا، فاف ڈوپلسی کینگروز کے سامنے ڈتے رہے۔ ڈوپلسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ میچ میں کامیابی کیلئے جنوبی افریقہ کی آخری امید ڈوپلسی بھی ایک دو چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈ کارکردگی پر مچل ماسش کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔