Tag: ہراساں کرنے کا واقعہ

  • پرتھ ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم کو ہراساں کرنے کا واقعہ

    پرتھ ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم کو ہراساں کرنے کا واقعہ

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دورن پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    وسیم اکرم جو کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں اپنی براڈ کاسٹنگ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موجود ہیں، انھیں ایک کرکٹ فین کی جانب سے ہراساں اور تنگ کرنے کا واقعہ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز رونما ہوا۔

    اوپٹس اسٹیدیم پرتھ میں بارڈر گواسکر ٹرافی کیا میچ جاری تھا اور وسیم اکرم بھارتی چینل اسٹار اسپورٹس کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، دوسرے دن کھیل ختم ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹر کیب لینے کے لیے باہر نکلے۔

    مذکورہ مداح اسٹیڈیم کے باہر وسیم اکرم کا انتظار کررہا تھا، اس نے ایک بار پھر پاکستانی لیجنڈ پر زبانی طور پر حملہ آور ہونا شروع کر دیا، جس کے باعث وسیم بھی غصے میں آگئے۔

    رپوٹس کے مطابق وسیم اکرم پر نسلی تعصب کے حوالے سے کوئی جملے نہیں کسے گئے، تاہم اس واقعے کے بعد حکام نے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے۔

    اخبار ڈیلی میل کی جانب سے رپورٹ بتایا گیا کہ اس سے قبل اسی دن ایک شائق کو کرکٹر نے آٹوگراف دیا تھا اور اس نے مبینہ طور پر وسیم اکرم سے بدگوئی کی تھی۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لائیو شوز کے دوران کمنٹیٹرز کے ارد گرد سیکیورٹی موجود ہوتی ہے، کمنٹیٹرز کو یہ چوائس بھی دی جاتی ہے کہ وہ وینیو تک آنے کے لیے کار استعمال کرسکتے ہیں۔

  • کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    کراچی : پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی و ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ملزم خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، یہ واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا۔

    پاک کالونی میں خاتون سے بدتمیزی و ہراساں کرنے کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے تاہم متاثرہ خاتون نے رابطہ نہیں کیا۔

    واقعے میں ملوث ملزم کوحراست میں لے لیا گیا ہے اور مقدمے کے اندراج کیلئے متاثرہ خاتون کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی کے راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

    گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس کیس میں اب تک مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

  • بھارت میں پٹرول پمپ پر روسی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو

    بھارت میں پٹرول پمپ پر روسی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو

    بھارت میں ایک پٹرول پمپ ورکر کی جانب سے روسی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارت میں آئے دن عورتوں کے ساتھ بدسلوکی اور انھیں ہراساں کرنے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب بھارت میں ایسے لوگوں سے غیرملکی سیاح بھی محفوظ نہیں ہیں، اکثر بھارتی افراد بیرون ملک سے آئی سیاح خواتین کو بھی ہراساں کرنے سے بعض نہیں آتے۔

    سوشل ویڈوی میں وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی خاتون یہ بتارہی ہیں کہ مبینہ طور پر پٹرول پمپ ورکر نے انھیں نامناسب انداز میں تین بار چھوا۔

    پٹرول پمپ پر کام کرنے والے شخص نے بائیک میں پٹرول بھرنے کے دوران مبینہ طور پر پیچھے بیٹھی خاتون سیاح کو نامناسب انداز میں ٹچ کیا جبکہ خاتوں کا بھارتی دوست آگے بیٹھا ہوا تھا۔

    بھارتی شخص جو کہ خود بھی وی لاگر ہے اس نے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔ وی لاگر نے بتایا کہ ورکر نے تین بار نامناسب انداز میں روسی خاتون کو چھوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی خاتون کہہ رہی ہے کہ مجھے جب اس شخص نے پہلی بار چھوا تو مجھے لگا کہ غلطی ہوئی ہوگی، مگر اس نے دوسری اور تیسری بار بھی ایسا ہی کیا۔

    پٹرول پمپ پر اس دوران لوگ آگئے اور انھوں نے معاملے کو رفع دفع کرنے کا کہا۔ اس دوران وکٹوریا نامی سیاح اور وی لاگر نے پولیس سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس دوران پولیس بھی وی لاگر کے شکایت کرنے پر پہنچ گئی جس کے سامنے مذکورہ شخص نے روسی خاتون سیاح سے معافی مانگی۔