Tag: ہربن

  • رنگوں اور روشنیوں سے سجا دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول

    رنگوں اور روشنیوں سے سجا دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول

    چین کے شہر ہربن میں دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ کھنچے چلے آرہے ہیں۔

    رنگا رنگ آتش بازی سے شروع کیے جانے والے اس فیسٹیول میں برف سے بے شمار مجسمے اور عمارتوں کی نقول تیار کی جاتی ہیں جس کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کیوبک میٹر ٹھوس برف اور 1 لاکھ 11 ہزار کیوبک میٹر نرم برف استعمال کی جاتی ہے۔

    اس فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فنکاروں نے دن رات کام کیا ہے۔

    فیسٹیول میں رات کے وقت مجسموں کو روشنیوں میں نہلا دیا جاتا ہے جس کے بعد یہ حصہ رنگ و روشنی سے منور ہوجاتا ہے۔

    اس فیسٹیول میں تیراکی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکا کو ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرنی ہوتی ہے۔

    ہربن مشرقی ایشیا کا سرد ترین شہر ہے جہاں جنوری میں درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے، اس سردی کے باوجود دنیا بھر سے ہزاروں لوگ اس فیسٹیول کو دیکھنے آتے ہیں۔

  • چینی شہرہربن کےہوٹل میں آتشزدگی‘ 18 افراد ہلاک

    چینی شہرہربن کےہوٹل میں آتشزدگی‘ 18 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے شمال مشرقی شہرہربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہرہربن میں سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع میوزک سینٹر میں آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے تھے۔

    آگ تین منزلہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی تھی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں چین کے دارالحکومت بینجنگ میں واقع ایک بلڈنگ میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    آتشزدگی کے واقعے کے بعد بیجنگ کی گورنمنٹ کی جانب سے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 40 روزہ آپریشن کیا تھا۔