Tag: ہربھجن سنگھ

  • ایشیا کپ 2025: ہربھجن سنگھ نے زہر اگلنا شروع کردیا

    ایشیا کپ 2025: ہربھجن سنگھ نے زہر اگلنا شروع کردیا

    بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف زہر آلود بیانات دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

    ماضی میں ہربھجن سنگھ کی شعیب اختر، شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف جیسے کئی سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستیاں رہی ہیں مگر اس کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آتے۔

    تاہم اب انہوں نے ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل ہی ہرزہ سرائی شروع کردی سابق اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اپنے ہی بورڈ پر برد پڑے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ملک کے موجودہ جذبات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور ہمیں ہر سطح پر پاکستان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ضروری ہے اور کیا نہیں مگر میرے لیے وہ فوجی زیادہ اہم ہیں  جو سرحد پر کھڑا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے مؤقف دیا کہ بھارتی فوجی  کبھی اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور واپس نہیں آتا، ان کی قربانی ہمارے لیے بے مثال ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کرکٹ میچ نہ کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کہ کے شیڈول کے اعلان سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گا اور پاکستان کے خلاف میچز نہیں کھیلے گا، تاہم شیڈول جاری ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔

  • ’بھارت کو ٹریوس ہیڈ کا خوف نکال کر میدان میں اترنا ہوگا‘

    ’بھارت کو ٹریوس ہیڈ کا خوف نکال کر میدان میں اترنا ہوگا‘

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ٹریوس ہیڈ کو خوف نکال کر میدان میں اترنا ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں کل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    ہربھجن سنگھ نے بھارت کو سیمی فائنل میچ سے قبل مفید مشورے دیے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پہلا یہ بھارت ٹریوس ہیڈ کے خوف کو نکال دے اور انہیں آؤٹ کریں، شامی کو اب انہیں رنز نہیں بنانے دینے۔

    انہوں نے کہا کہ میکسویل اور انگلس تگڑے ہیں جو چھکے مارتے ہیں اور تیزی سے رنز کرتے ہیں انہیں روکنا ہوگا۔

    ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ تیسرا یہ ہے کہ ناک آؤٹ میچ ہے کچھ نیا نہ کریں اسی طریقے سے کھیلیں جیسے گزشتہ میچوں میں کھیلتے آرہے ہیں۔

  • ہربھجن سنگھ ہندی کرکٹ کمنٹری کو ’بکواس‘ کہنے پر سیخ پا ہوگئے

    ہربھجن سنگھ ہندی کرکٹ کمنٹری کو ’بکواس‘ کہنے پر سیخ پا ہوگئے

    بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ ہندی کرکٹ کمنٹری کو ’بکواس‘ کہنے پر سیخ پا ہوگئے اور مداح کو فوراً ہی کھری کھری سنا دی۔

    ہندی کرکٹ کمنٹری کو دنیا کی ’سب سے زیادہ بکواس اور بری چیزوں‘ میں سے ایک کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر بھارتی مداح کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔، مداح کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ہربھجن نے اسے ڈانٹ پلائی اور غصے کا اظہار کیا۔

    معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک بھارتی مداح نے کرکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر پر اپنا عجیب و غیرب ردعمل ظاہر کیا۔

    بھارت کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ہربھجن سنگھ نے جو تصویر شیئر کی تھی اس میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل کے باہر پوز دیتے دکھائی دے رہے تھے اور کیپش میں انھوں نے لکھا تھا ’جیت کا جشن‘۔

    اس تصویر پر مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہندی کمنٹری اس خوبصورت نیلے سیارے پر سب سے زیادہ کربناک چیزوں میں شمار کی جا سکتی ہے‘۔

    اس تبصرے کے بعد ہربھجن سنگھ سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے مداح پر جوابی حملہ کیا اور اسے اپنی زبان کی تعریف نہ کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔

    ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ ’واہ انگریز کی اولاد، آپ کو شرم آتی ہے، آپ کو اپنی زبان بولنے اور سننے میں فخر محسوس کرنا چاہیے‘۔

    اس پوسٹ پر ایک ملین سے زیادہ ویوز آچکے ہیں تاہم ہر کوئی ہربھجن سنگھ کے اس موقف سے متفق نہیں تھے اور بہت سے لوگوں نے مداح کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ صرف ہندی کمنٹری پر تنقید کر رہے تھے ہندی زبان پر تنقید نہیں کررہا تھا۔

  • سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی، ہربھجن سنگھ حیران رہ گئے

    سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی، ہربھجن سنگھ حیران رہ گئے

    بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے گرین شرٹس کی شکست پر کہا ہے کہ میں نے سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی۔

    چییمپئنزٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شرمناک شکست سے دوچار کیا، میزبان ہونے کے باوجود یہ بات تقریباً واضح ہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے، اگر مگر کی کوئی بہت بڑی انہونی ہوجائے تو پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے مگر اس کے چانسز بھی ناممکن نظر آتے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر اس طرح کی پاکستانی ٹیم دیکھ کر حیران ہیں، انھوں نے پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان سے جب بھی مقابلہ ہوتا تھا تو لگتا تھا یہ ٹیم ہمیں ہرا سکتی ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جب پاکستانی ٹیم آتی تھی تو ہمیں لگتا تھا کہ یہ ٹیم ہمیں لتاڑ سکتی ہے، ان کے پاس وہ اسٹار پلیئر تھے وہ پاور پیک کھلاڑی اور بولرز ہوا کرتے تھے، بولنگ بہت اچھی تھی، پہلے کی ٹیم متحد دکھتی تھی۔

    بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اس ٹیم میں اسٹار کرکٹر تو ہونگے مگر مجھے یہ ٹیم متحد نہیں دکھتی، ٹیم میں 6، 7 کھلاڑی ایسے ہونے چاہیئں جو آپ کو چیمپئن شپ جتواتے ہیں۔

    مجھے پاکستان کی ٹیم ویسی نظر نہیں آرہی، اگر اس ٹیم کا 90 یا 2000 کے اوائل کی ٹیم سے مقابلہ کیا جائے تو وہ بہت مضبوط ٹیم ہوتی تھی، ہمیشہ ان کے سامنے کھیلنے میں لگتا تھا کہ میچ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے سامنے دم دار ٹیم نظر آتی تھی، جو ٹیم پہلے برابری پر کھڑی ہوتی تھی اب بھارت کی ٹیم مجھے اکثر پاکستان سے آگے لگتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-pakistan-suffers-another-defeat-india-icc-event/

  • ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کو غیرمستحکم  قرار دے دیا

    ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کو غیرمستحکم  قرار دے دیا

    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کو غیر مستحکم قرار دے دیا۔

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  ٹیم کی کارکردگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

    ہربھجن نے پاکستان کی بیٹنگ لائن پر تنقید کی اور بابر اعظم کو بطور اوپنر بھیجنے پر سوالات اٹھائے۔

    یوٹیوب پر چینل پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان انتہائی متضاد ٹیم ہے، اگر آپ ان کے اعدادو شمار دیکھیں اور ان کا موازنہ بھارتی بیٹرز سے کریں تو صورتحال بالکل واضح ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار ماضی کے میچوں پر مبنی ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل میں کیا ہوگا لیکن میں ایک پیش گوئی کے طور پر جب دونوں ٹیموں کا موازنہ کرتا ہوں تو ایک بڑا فرق ہے۔

    سابق اسپنر نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی طرح سے سیٹل دکھائی دے رہی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم تھوری غیر مستحکم نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر سمجھا جاتا ہے لیکن ان کا اوسط 31 ایک بڑے کھلاڑی کے معیار سے کم ہے، اگر 31 اوسط والے بلے باز خود کو ٹاپ بلے باز کہتا ہے تو میرا خیال ہے کہ ٹاپ بلے باز کی اوسط 50 کے قریب ہونی چاہیے جو وہ نہیں ہے۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ فہیم اشرف جیسے کھلاڑی جن کی اوسط صرف 12.5 ہے اور سعود شکیل جن کی بھارت کے خلاف اوسط محض 6 ہے، چیمپئنز ٹرافی میں کسی سنگین خطرے کا امکان نہیں ہے۔

  • کون سا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلیے خطرناک ہوگا؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا

    کون سا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلیے خطرناک ہوگا؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی میں کون سا پاکستانی کھلاڑی بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی رائے بتا دی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ کو اصل انتظار 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا ہے۔ اس دن دونوں ٹیموں کا گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔

    روایتی حریف جب بھی میدان میں ہوں جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔ اس بار بھارت کے لیے کون سا پاکستانی کھلاڑی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی رائے بتا دی ہے۔

    اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ ہربھجن نے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی یا نسیم شاہ کا نام لیا تو آپ غلط ہیں۔

    سابق بھارتی اسپنر کے مطابق بھارت کے لیے اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی مشکل پیدا کر سکتا ہے تو وہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان ہے۔

    ہربھجن کا اپنے یو ٹیوب چینل پر اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کے اہم بلے بازوں پر نظر ڈالیں تو ان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی بھارت کے خلاف اوسط 31 جب کہ محمد رضوان جو بطور کھلاڑی مجھے بہت پسند ہیں، ان کی اوسط 25 ہے جب کہ ٹاپ آرڈر میں کم از کم اوسط 50 کے قریب ہونی چاہیے۔

     

    انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں فخر زمان پاکستان سائئیڈ سے فُل ٹائم اوپنر ہے۔ اس کی اوسط 46 ہے اور یہ ایک اچھی ایوریج ہے اور وہ کھیل کو بھارت کے ہاتھوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تاہم ہربھجن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ کو ضرورت سے زیادہ ہائپ مل رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے کرکٹ فینز کو یکطرفہ میچ دیکھنے کو ملے گا۔

    واضح رہے کہ 2017 کے فائنل میچ کے ہیرو بھی فخر زمان تھے، جنہوں نے فیصلہ کن میچ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-shikhar-dhawan-talk-abou-2017-tournament-final/

  • ہربھجن پر رحم آگیا تھا، شاہد آفریدی

    ہربھجن پر رحم آگیا تھا، شاہد آفریدی

    سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح انھیں ہربھجن پر رحم آیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ہربھجن نے میری طرف رحم طلب نظروں سے دیکھا اس کے بعد میں بولڈ ہوگیا تھا۔

    شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کانپور کی اننگز کی بات کررہا ہوں وہاں پر میرے خیال میں 96 رنز پر کھیل رہا تھا تو میں نے مڈ آن کی طرف ہلکا سا پش کیا اور وہ چوکا ہوگیا میری سنچری ہوگئی۔

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیٹر بننے کی کوشش کی اور میں نے اگلا بال پاؤں نکال کر روکا، بلے سے بال لگ کر وکٹ میں آگئی اور میں بولڈ ہوگیا۔

    شاہد آفریدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بال چھکے والا تھا مجھے مارنا چاہیے تھا، لیکن بیچارے ہربھجن سنگھ نے جس طرح مجھے ایک چوکے کے بعد دیکھا نہ تو مجھے رحم کرلینا چاہیے تھا۔

  • ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

    ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے۔

    بھارتی کرکٹر روہت شرما کی قیادت میں اسکواڈ کو کئی بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بعض کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    سابق کرکٹرز نے فاسٹ بولر محمد سراج کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا، وہیں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم سے وکٹ کیپنگ بلے باز سنجو سیمسن اور لیگ اسپنر یزویندرا چہل کو باہر کرنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے کہا کہ سنجو سیمسن کو باہر کرنے پر برا لگا، وہ رنز بناتا ہے لیکن ڈراپ ہوجاتا ہے، سنجو سیمسن کی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر بھی نہیں ہیں، جب ہم اسے منتخب کرنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ کس کی جگہ منتخب کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے یوزویندر چہل کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تبدیلی کرکے ایک لیگ اسپنر بھی شامل کرسکتے تھے، چہل ایک شاندار بولر ہے مجھے نہیں معلوم معلوم کہ اس نے کیا غلط کیا کہ وہ اس ٹیم میں فٹ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہورہا ہے بھارت گروپ اے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہے، بھارت پہلا گروپ میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    روایتی حریف پاک بھارت مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، اس کے بعد ان کا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

  • جسپریت بمراہ کا جوس نکال دیا گیا، ہربھجن سنگھ برہم

    جسپریت بمراہ کا جوس نکال دیا گیا، ہربھجن سنگھ برہم

    بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا گنے کی مشین میں ڈال کر جوس نکال دیا۔

    بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کے 3-1 سے شرمناک شکست کے بعد وہاں ہاہاکار مچی ہوئی ہے، سابق کرکٹرز، تجزیہ کار اور شائقین اس شرمناک شکست پر آگ بگولا ہوئے بیٹھے ہیں، ایسے میں ہربھجن سنگھ نے جسپریت بمراہ کو بہت زیادہ استعمال کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

    سابق آف اسپنر نے کہا کہ بمراہ کو ایسے استعمال کیا گیا جیسے گنے کا سارا رس نچوڑ لیا گیا ہو، سیریز میں ایسا ہی تھا کہ ٹریوس ہیڈ آئے، مارنس لیبوشین آئے یا اسٹیون اسمتھ بیٹنگ کے لیے آئے جسپریت بمراہ کو بال پکڑا دی جاتی تھی۔

    یوٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ فاسٹ بولر بمراہ کتنے اوورز بال کرسکتے ہیں، انھیں استعمال کرکرکے اس حالت تک پہنچا دیا گیا۔

    ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آپ نے بمراہ کی کمر توڑ دی، ٹیم مینجمنٹ کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ جسپریت کو کتنے اوورز کرنے ہیں، وہ اگر فٹ ہوتے تو بھارت پانچواں ٹیسٹ جیت جاتا۔

    خیال رہے کہ جسپریت بمراہ کو بارڈر گواسکر سیریز میں شاندر بولنگ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، انھوں نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 32 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • بھارت سپر اسٹارز کا پیچھا چھوڑ دے، سابق کرکٹر کا سلیکٹرز کو مشورہ

    بھارت سپر اسٹارز کا پیچھا چھوڑ دے، سابق کرکٹر کا سلیکٹرز کو مشورہ

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سلیکٹرز کو سپر اسٹارز سے پیچھا چھڑانے کا مشورہ دے دیا۔

    بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست ہوئی اور بھارتی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے بھی باہر ہوگئی، سڈنی ٹیسٹ میں شکست نے کوچ گمبھیر اور ٹیم کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

    یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے گمبھیر سے پہلے اور بعد کے دور کا موازنہ کیا اور سوال کیا کہ بھارتی ٹیم کے لیے چیزیں کہاں غلط ہورہی ہیں۔

    ہربھجن نے کہا کہ راہول ڈریوڈ تک سب کچھ ٹھیک تھا، بھارت نے ورلڈ کپ جیتا اور سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اچانک کیا ہوا؟ پچھلے چھ ماہ میں ہم سری لنکا سے ہار گئے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہوا اور اب آسٹریلیا میں سیریز 3-1 سے ہار گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ سپر اسٹار پر انحصار کرنا چھوڑ دیں جو کافی عرصے سے ختم ہورہی ہے اور ان کی رائے تھی کہ صرف پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو ہی بھارت کی اگلی ریڈ بال ٹیم کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی ایک ساکھ ہوتی ہے اگر یہ بات ہے تو پھر کپل دیو، انیل کمبلے یا ان لوگوں کو شامل کریں جو ہندوستان کے سب سے برے میچ ونر رہے ہیں، آپ کو ساکھ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔