Tag: ہربھجن سنگھ

  • وارنر کے چھکے پر ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    وارنر کے چھکے پر ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے حفیظ کی گیند پر چھکا مارنے پر ہربھجن سنگھ کا ردعمل آگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈیوڈ وارنر کی شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وارنر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ وارنر کو اس بال کو کھیلنا نہیں چاہیے تھا۔‘

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اوپنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وارنر کا چھکا قوانین کے مطابق تھا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں گیند کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اچھا پیغام نہیں جاتا۔

    مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے

    سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔‘

    واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے امپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا، امپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔

  • ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے؟

    ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے؟

    نئی دہلی: سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر ڈینس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہربھجن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے ہیں۔

    ہربھجن سنگھ کو پتا بھی نہیں ہوگا کہ ان کی اس سبز رنگ کی پگڑی پہننے پر سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان اُمڈ آئے گا۔

    سابق کمنٹیٹر ڈٰینس نے ٹویٹر پر ہربھجن کی یہ تصویر شیئر کی تو مداح نے دلچسپ تبصرے شروع کردئیے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہربھجن سبز پگڑی پہنے ہوئے ہیں ڈینس نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہربھجن سبز پگڑی پہن کر پاکستان کی حمایت کررہے ہیں۔

    ان کا یہ کمنٹ لکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارف کے تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈینس نے گیند باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دی ہے۔‘

    ایک صارف نے بھارتی مزاحیہ اداکار راجپال یادو کی روتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اس وقت بھارتیوں کا یہ حال ہوگا۔

    شاہجہان ملک نے مزاحیہ ایموجیز بنا کر لکھا کہ ’شکریہ پاجی۔‘ محسن آفریدی نے لکھا کہ ’یہ مروائے گا ہربھجن کو۔‘

  • ‘دھونی اب بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے’

    ‘دھونی اب بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے’

    نئی دہلی: سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوبارہ کبھی بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے اور ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ میرا خیال ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے۔

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی سو فیصد آئی پی ایل میں کھیلیں گے لیکن وہ انڈیا کے لیے اور کھیلنا چاہتے ہیں اس سے متعلق دوسرا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔

    سابق بھارتی آف اسپنر کو لگتا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے فیصلہ کر لیا تھا کہ 2019 ورلڈکپ میں بھارت کا جو بھی آخری میچ ہوگا،وہ ان کا بھی آخری میچ ہوگا،مجھے کچھ اور لوگوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے دھونی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، ورلڈکپ کا آخری میچ گزشتہ سال جولائی میں تھا، اس کے بعد سے ہم نے دھونی سے متعلق کوئی خبر نہیں سنی۔

  • پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

    پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

    ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا ہے ساتھ ہی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس میں پیش پیش نظر آرہے ہیں، سابق اسپنر نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔

    سابق بھارتی اسپنر نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک ہمارے لیے پہلے ہے۔‘ ہم سب کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ 38 سالہ اسپنر آخری بار پاکستان کے خلاف میچ ورلڈ کپ میں کھیلا تھا، ہربھجن 2015 میں ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائر ہوئے تھے اور وہ انڈین پریمیئر لیگ اب بھی کھیل رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مجھے ورلڈ کپ میں پوائنٹ گنوانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ اسے دو پوائنٹس کم ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹر میں 417 وکٹ حاصل کررکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بھی معتصبانہ اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔