Tag: ہرجانہ

  • کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت: کے الیکٹرک پر ڈیڑھ کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

    کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت: کے الیکٹرک پر ڈیڑھ کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے شہری کے ورثا نے بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک پر 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے شہری کے ورثا نے مقامی عدالت میں کیس دائر کردیا، ورثا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 میں بارشوں کے دوران شہزاد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

    والد کا کہنا ہے کہ شہزاد گھر کا اکیلا کمانے والا تھا، اس کی موت سے ہمارا گھر اجڑ گیا ہے۔

    عدالت نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر کے الیکٹرک کے وکیل سے دلائل بھی طلب کیے گئے ہیں۔

  • یونان کا جرمنی سے 290 ارب یورو بطور ہرجانہ طلب کرنے کا فیصلہ

    یونان کا جرمنی سے 290 ارب یورو بطور ہرجانہ طلب کرنے کا فیصلہ

    ایتھنز: یونان کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی کے خوفناک جنگی جرائم اور یونان کو پہنچنے والے مالی نقصانات کا ازالہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ کے فیصلے کے تحت دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال سے بھی زائد عرصے کے بعد جرمنی سے باضابطہ مطالبہ کیا جائے گا کہ برلن ایتھنز کو سینکڑوں ارب یورو بطور زر تلافی ادا کرے۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یونان کی پارلیمنٹ نے یہ فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر کیا، ایوان میں مسودہ قرارداد پارلیمانی اسپیکر نیکوس ووٹسِس نے پیش کیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے تمام سفارتی اور قانونی اقدامات کرے جو جرمنی سے مالی ازالے کی وصولی کےلئے ناگزیر ہوں۔

    یونان کی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قرار داد کے مطابق ابتدا میں یونان جرمنی سے یہ مطالبہ زبانی طور پربذریعہ سیاسی قیادت کرے گا۔

    یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس نے اس ضمن میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی سے اس زر تلافی کی ادائیگی کا مطالبہ کرنا ہمارا ایسا تاریخی اور اخلاقی فرض ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جا سکتی ہے۔

    وزیراعظم کے مطابق ایتھنز کے اس مطالبے کا یونان کو درپیش مالیاتی بحران سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یونان کی یہ خواہش ہے کہ اس طرح اس کے ذمے واجب الادا کئی سو ارب یورو کے قرضوں کی واپسی کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے۔

    الیکسس سپراس نے یہ دعویٰ کیا کہ مالیاتی بحران کے سلسلے میں بین الاقوامی بیل آوٹ پیکجز کے بعد اب وہ مناسب ترین وقت ہے کہ یونان جرمنی سے اس زر تلافی کی ادائیگی کا مطالبہ کرے۔

    یونان کے وزیراعظم سپراس 2015 کے پارلیمانی الیکشن میں یونانی عوام سے جن وعدوں کے بعد برسر اقتدارآئے تھے ان میں یہ وعدہ بھی شامل تھا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمن دستوں کی طرف سے کی گئی زیادتیوں اور جنگی جرائم کی تلافی کے لیے ازالے کی رقوم دلوائیں گے۔

    یونان کے اس مطالبے کے متعلق حکومتی ترجمان اشٹیفن زائبرٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اس بارے میں بہت افسوس ہے اور گہرا احساس جرم بھی کہ نازی دور میں جرمن دستوں نے یونان پر قبضے کے وقت وہاں کیا کیا ظلم ڈھائے تھے؟ لیکن اس کے با وجود کسی مالی ازالے کی ممکنہ ادائیگی سے متعلق جرمن حکومت کی سوچ اب بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

    aaa

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کے الزام لگانے پرعمران خان کوقانونی نوٹس کو بھجوا دیا۔شہبازشریف نے چودہ دن میں الزام واپس لے کر معافی نہ مانگنے پر26 ارب ہرجانے کا دعوےکرنےکی وارننگ دے دی۔

    aaaa

    عمران خان کو بھیجے گئےلیگل نوٹس میں کہا گیا ہے جاوید صادق کےحوالے سے شہباز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،الزامات عائد کرکے ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا،پورے خاندان اور کارکنوں کی دل آزاری ہوئی۔

    aaaaa

    شہباز شریف نے نوٹس میں کپتان کو 14دن کا وقت دیتے ہوئے کہا وہ الزامات واپس لےکر معافی مانگیں،ایسا نہ کیا تو26 ارب روپے ہرجانے کا دعوے اور فوجداری کارروائی کے لئے تیار رہیں۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کا عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

    aaaaaa

    یاد رہے کہ دوروز قبل شہباز شریف نے کہاتھاکہ عمران خان نے مجھ پر اربوں روپےکی کرپشن کے دعوے کیے لیکن ثبوت آج تک پیش نہ کرسکے،عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

    مزید پڑھیں:شہباز شریف کے فرنٹ مین نے ٹھیکوں سے اربوں کمائے، عمران خان

    واضح رہےکہ دوروز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کرپشن میں ملوث ہیں،ان کے فرنٹ مین جاوید صادق ہیں جو اب تک مختلف ٹھیکوں کے ذریعے 15 ارب روپے کمیشن وصول کرچکے ہیں۔

  • عدالت نےعمران خان کو پانچ ارب کے ہرجانے کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کردیا

    عدالت نےعمران خان کو پانچ ارب کے ہرجانے کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد: اسحاق ڈارکےبیٹےکے پانچ ارب ہرجانےکےدعوے پر عدالت نےعمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کو اٹھارہ جون کے لیے نوٹس جاری کردیا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف علی مصطفی ڈار نےپانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے، اسلام آباد کے ایڈیشنل جج راجہ خرم نے درخواست کی سماعت کی.

    درخواست گذار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامالیکس پرپریس کانفرنس میں جھوٹےالزامات لگائےگئے،عمران خان نے یواےای میں غیرقانونی جائیدادکاالزام لگایا،عمران خان کے الزامات میڈیامیں بھی رپورٹ ہوئے ہیں.

    علی مصطفی ڈار کا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان ان سے معافی مانگیں یا قانونی چارہ جوئی کو تیار رہیں.

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواٹھارہ جون کےلیےدوبارہ نوٹس جاری کردیا.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف پانچ ہرب کا ہرجانے کی درخواست دائر کی تھی.

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان 14دنوں میں معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں.

    واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 جون تک کے لیے جواب طلب کیا تھا.