Tag: ہرجانے کا دعویٰ

  • امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، متاثرہ خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، متاثرہ خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    امریکا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے سے ٹکرانے کے حادثے میں متاثر ہونے والے خاندان کی جانب سے فیڈرل ایوی ایشن اور امریکی فوج کے خلاف الگ الگ 25 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے کینکٹیکٹ کے 40 سالہ شخص کی اہلیہ نے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ حادثہ ایف اے اے اور امریکی فوج کی غلطی کے باعث ہوا۔

    واضح رہے کہ ایک مسافر طیارہ اور ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر 29 جنوری کی رات واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب فضا میں ٹکراگئے تھے۔

    امریکا میں ہونے والے خوفناک حادثے میں مسافر طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 67 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    امریکی مسافر طیارہ حادثے سے متعلق ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ مسافرطیارے کے دریا میں گرنے سے پہلے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، ہیلی کاپٹر کے بلیڈ نے حادثے میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تباہ کیا۔

    نیتن یاہو کا مغربی کنارے سے متعلق بڑا حکم

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کو روکا جاسکتا تھا اسی لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، امریکی ایئرلائنز نے بتایا کہ مسافر طیارے میں 60 مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار تھے۔

    فیڈرل ایوی ایشین حکام کے مطابق حادثہ رات نو بجے واشنگٹن ڈی سی کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، طیارہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے پراترنے کی کوشش کررہا تھا کہ فوجی ہیلی کاپٹر سیدھا آکرٹکرا گیا۔

  • کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی  پورٹ پر ضبط کیے جانے  پاکستانی کمپنی کا ہرجانے کا دعویٰ

    کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے پاکستانی کمپنی کا ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی : کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے پاکستانی کمپنی نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا، جس میں استدعا کی 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی کمپنی نے کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے کے واقعے پر شپنگ اورفریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    وکیل نے بتایا کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی سے ممبئی پورٹ پرضبط ہوا اور بھارتی حکام نے ایٹمی اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام لگا کر کنسائنمنٹ ضبط کیا۔

    وکیل مدعی عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شپنگ کمپنی نے بھارتی حکام کے ساتھ ملی بھگت کر کے کنسائنمنٹ ضبط کروایا، درآمدکی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے۔

    ،عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ نےبھی وضاحت جاری کی کہ کنسائنمنٹ کمرشل استعمال کیلئےہے، شپنگ کمپنی اور فریٹ کمپنی نےمدعی کی شہریت کو عالمی سطح پرنقصان پہنچایا۔

    وکیل نے استدعا کی فریقین کو 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • نواز الدین صدیقی کا سابق اہلیہ اور بھائی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ

    نواز الدین صدیقی کا سابق اہلیہ اور بھائی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ

    بالی وُڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی اور اپنے بھائی کو 100 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی عرف زینب صدیقی کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا کیس کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بھائی شمس الدین صدیقی پر بھی تضحیک آمیز اور من گھڑت بیانات دینے کا الزام لگایا ہے، اداکار نے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    مقدمے میں انہوں نے بتایا کہ شمس الدین 2008 میں اُن کے مینیجر تھے، انہوں نے اعتبار کر کے اپنے سارے مالی معاملات انہیں دے دیے۔

    ’اہلیہ نے بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے‘ نواز الدین صدیقی نے خاموشی توڑ دی

    اداکار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شمس الدین نے اُن سے دھوکہ کیا اور اُن کے پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔

    نواز الدین صدیقی نے مزید الزام عائد کیا کہ جب انہیں اپنے بھائی کے فراڈ کا علم ہوا تو اس پر شمس الدین نے اُن کی سابقہ اہلیہ کو بھڑکانا شروع کر دیا کہ نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا جائے۔

    اس کے علاوہ نواز الدین صدیقی نے ہائی کورٹ سے درخواست کی وہ عالیہ صدیقی اور شمس الدین کو ان کے بارے میں مزید بیانات دینے سے روکیں۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اداکار اور عالیہ صدیقی کے درمیان پراپرٹی کے تنازع پر شدید جھگڑا ہوا تھا۔

    دوسری جانب ہتک عزت کے مقدمے پر نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس الدین نے بھی اُن پر الزامات لگائے ہیں۔

    اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’اداکار نے ان کی زندگی کے 11 سال برباد کیے ہیں اور 11 مزید سنگین جرائم کیے ہیں۔‘

    انہوں نے نواز الدین پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ تین مرتبہ شادی کر چکے ہیں، انہوں نے ہندی میں لکھا کہ پیارے بھائی نواز الدین صدیقی یہ الزامات نہیں ہیں جذبات ہیں۔

    اس سے قبل جنوری میں نواز الدین صدیقی اس وقت میڈیا کی زینت بنے جب اُن کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ انہیں اداکار کے گھر میں ہراسیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • مرزا اشتیاق بیگ کا ہرجانے کا دعویٰ ، معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کو  نوٹس جاری، تفصیلی جواب طلب

    مرزا اشتیاق بیگ کا ہرجانے کا دعویٰ ، معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کو نوٹس جاری، تفصیلی جواب طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے معروف گلو کارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کی جانب سے ہر جانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کور ٹ میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن سابق شوہر اشتیاق بیگ کی زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کونوٹس جاری کرتے ہوئے7 اکتوبرکوتفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک معاملے پر بات کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے زوہیب حسن کو ہدایت کی کہ اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیں۔

    یاد رہے پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

    اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی کی تھی، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی قرار دیا تھا کہ موت کی وجہ کینسر تھی۔

    اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ زوہیب حسن نے جو الزامات عائد کیے وہ بہت سنگین ہیں، الزامات کا مقصد میری شہرت کو نقصان پہنچانا تھا ، وکیل کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن زوہیب حسن نےایک ماہ بعدبھی جواب دینے میں ناکام رہے اور الزامات واپس نہ لیے۔

  • ایم کیو ایم نے فاروق ستار پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    ایم کیو ایم نے فاروق ستار پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو عدالت لے گئی، متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے فاروق ستار پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار پر ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئےمؤقف اختیار کیا ہے کہ فاروق ستار نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا دعوے میں مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی کی ناکامی کا باعث ڈاکٹر فاروق ستار تھے، پارٹی نے انہیں  بارہا بچاتی آئی ہے۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان اختیار کا تنازعہ گذشتہ کئی ماہ سے چلا آرہا ہے۔

    واضح رہے رواں برس نومبر میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا تھا، سابق سربراہ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ بہادر آباد مرکز میں ہنگامی اجلاس بلا کر کیا گیا تھا۔

     ایم کیوایم میں چند لوگوں کی آمریت ہے، وہ اپنے گوشوارے ظاہر کریں ،فاروق ستار

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں چند لوگوں کی آمریت ہے،وہ اپنے گوشوارے ظاہر کریں،انسداد کرپشن کے نعرے پر وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، پیپلزپارٹی، ن لیگ ، ایم کیوایم سمیت جس نے بھی لوٹ مار کی احتساب ہونا چاہیے۔

    فاروق ستار کے جواب میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا تھا کہ ہمارے گوشواروں کی بات کرنے والےاپنے گوشوارے آن لائن کرائیں، میں نے حساب دینا شروع کیا تو بہت مشکل ہو جائے گی، ایم کیو ایم نہ میں نے نہ فاروق ستار نے بلکہ کارکنان نےبچائی ہے۔

    میرے پاس فاروق ستار کے کرپشن کے ثبوت ہیں، محفوظ یار خان

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے دوبار پارٹی کا بیڑہ غرق کیا، تیسری کی تیاری میں تھے، میرے پاس فاروق ستار کے کرپشن کے ثبوت ہیں، ان کے بچے بیرون ملک کیسے تعلیم حاصل کررہےہیں۔

    میئر کراچی وسیم اختر کا فاروق ستار کو گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

    ڈاکٹر فاروق ستار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے فاروق ستار کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا فاروق ستار نےایم کیوایم کو برباد کرنے کی کوشش کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ایم کیوایم کیخلاف سازشوں کاحصہ ہیں، ان کی بات کا جواب دینا ایم کیوایم کا لیول نہیں۔

  • بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان  پر ہونے وا لے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران  حلقہ این اے 246 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ء بابر غوری پر کچھ الزامات عائد کئے تھے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابر غوری نے سرکاری اراضی پر قبضے کر کے شادی ہالز تعمیر کرائے، جس کے جواب میں بابر غوری نے عمران اسماعیل کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    بابر غوری نے ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے، بابر غوری کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔