Tag: ہرجانے کا کیس

  • عدالت نے نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا

    عدالت نے نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا

    اسلام آباد: سیشن عدالت نے ٹی وی اینکر نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی پر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کے کیس میں بے بنیاد درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، وزیر اعظم کے وکیل نے نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کے کیس سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ذاتی زندگی سےمتعلق پروپیگنڈا : وزیراعظم کا نجم سیٹھی پر10 ارب ہرجانے کا نوٹس

    نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم کے وکیل عبداللہ بابر اعوان کی کیس خارج کرنے کی مخالفت کی، عدالت نے عبداللہ بابر اعوان کے دلائل پر نجم سیٹھی کی درخواست مسترد کر دی۔

    سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے کیس خارج کرنے کی درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

  • پی سی بی کے خلاف ہرجانے کا کیس، پی سی بی بھارت کو 60 فیصد رقم ادا کرے گا

    پی سی بی کے خلاف ہرجانے کا کیس، پی سی بی بھارت کو 60 فیصد رقم ادا کرے گا

    لاہور: پاکستان بھارت سیریز ہرجانہ کیس میں آئی سی سی نے بھارت کے حق میں فیصلہ سنادیا، پی سی بی کو ہرجانے کی 60 فیصد رقم ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سیریز پر ہرجانہ کیس میں بھارت کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، پی سی بی کو ہرجانے کی 60 فیصد رقم ادا کرنا ہوگی، بی سی سی آئی نے کیس پر لگنے والے 2 ملین ڈالرز مانگے تھے۔

    پی سی بی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر دینا ہوں گے، ماہرین کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا کیس کمزور ہے۔

    آئی سی سی تنازع کمیٹی کے فیصلے پر پی سی بی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دعوے سے کم فیس دینے کا فیصلہ آیا ہے اس کا مطلب ہے ہمارا کیس میرٹ پر تھا۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ گلے پڑ گیا

    واضح رہے کہ پی سی بی نے سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف کیس کیا تھا، آئی سی سی نے پی سی بی کا کیس خارج کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے اس کیس پر موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس بہت مضبوط ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے غیرملکی وکلا پر مشتمل ٹیم کروڑوں روپے فیس ادا کی تھی۔

    پی سی بی نے کیس جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور کیس کے لیے 10 کروڑ سے زیادہ کا بجٹ منظور کیا گیا تھا۔