Tag: ہردیک پانڈیا

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے پانڈیا اور راہول پر سے کھیلنے کی پابندی ختم کردی

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پانڈیا اور راہول پر سے کھیلنے کی پابندی ختم کردی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے والے دو کرکٹر پر عائد ہونے والی پابندی ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول نے گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ہوسٹ کرن جوہر کے سوال پر خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کیے تھے۔

    شائقین اور خواتین کے بھرپور احتجاج کے بعد بی سی سی آئی نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اُن کی رکنیت معطل کی اور جواب طلب کیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے معاملے کی تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کے سامنے پیش ہوکر دنوں کرکٹرز نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہردیک اور راہول نے اپنی غلطی پر معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    مزید پڑھیں: خواتین کے خلاف نازیبا کلمات، پانڈیا اور لوکیش راہول معطل

    کھلاڑیوں کا مؤقف سننے کے بعد کمیٹی کے چیئرمین نریشما نے اعلان کیا کہ ہردیک اور راہول پر سے پابندی اٹھا لی گئی البتہ دونوں کے خلاف تفتیش جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف بھارت نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے بی سی سی آئی کو شفاف تحقیقات کر کے پانچ فروری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔

    کمیٹی کے چیئرمین نریشما کا کہنا تھا کہ ’دونوں کھلاڑیوں پر 11 جنوری 2019 کو پابندی عائد کی گئی تھی جسے اب ختم کیا جارہا ہے‘۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد ہردیک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں حصہ لیں گے جبکہ راہول بھی ڈومیسٹک میچز کے لیے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کا شوہر پر سنگین الزام

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام فارمیٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا رویہ درست رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

  • خواتین کے خلاف نازیبا کلمات، پانڈیا اور لوکیش راہول معطل

    خواتین کے خلاف نازیبا کلمات، پانڈیا اور لوکیش راہول معطل

    سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنا مہنگا پڑگیا، بی سی سی آئی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پانڈیا اور لوکیش راہول خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرگئے جس کی پاداش میں بی سی سی آئی نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں کھلاڑی کو معطل کرکے آسٹریلیا سے واپس بلالیا۔

    دونوں کے متنازعہ انٹرویو پر سوشل میڈیا اور بھارتی تنظیموں کی جانب سے شور کیا گیا تو بی سی سی آئی جاگا، پانڈیا اور راہول نے معافی بھی مانگی جو کام نہ آسکی اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں حصہ لینا تھا تاہم ویرات کوہلی الیون کو اب پانڈیا اور راہول دستیاب نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کا شوہر پر سنگین الزام

    ہردیک پانڈیا کی مداح کا کہنا تھا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں انہیں اس شو میں ایک اچھا پیغام دینا چاہئے تھا مگر انہوں نے لڑکیوں کے بارے میں ایسے ریمارکس دئیے جسے سن کر افسوس ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 2 ون ڈے میچز کے لیے معطل کردیا گیا ہے اور شوکاز جاری کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر پانڈیا نے کرن جوہر کو اپنے فلرٹ کرنے کے جوہر بتائے تھے جب کہ راہول نے محفوظ بیٹنگ سے محفوظ جنسی تعلقات کی بات کی تھی۔

    پانڈیا کا کہنا تھا کہ والدین نے ایک پارٹی میں مجھ سے پوچھا کون سی لڑکی پسند ہے تو میں نے کہا یہ سب ہی، ان سب سے میرا کبھی نہ کبھی تعلق رہا ہے۔