Tag: ہرزہ سرائی

  • جوڈیشل افسر کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی، سوشل ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف مقدمہ درج

    جوڈیشل افسر کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی، سوشل ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد : جوڈیشل افسر کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی پر سوشل ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل افسرکے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے معاملے پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ملزم شایان علی نےلندن میں جوڈیشل افسرکی ویڈیوزبنائیں اور جوڈیشل افسرپرحملہ کرنےکی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکار نے بچایا۔

    متن میں کہا گیا کہ جوڈیشل افسر کو غداراور ملک فروش کہا، پی ٹی آئی کےدعویدارسارامیرگلگتی،عمران خلیل نےبھی احتجاج میں شرکت کی۔

    مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملے میں عادل فاروق راجہ بھی آن لائن متحرک رہے، ایسے واقعات سے خوف کی فضا پیدا ہوئی، ایسےاقدامات بھی دہشت گردی کی ایک شکل ہیں۔

  • امریکا کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین کا سخت رد عمل

    امریکا کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین کا سخت رد عمل

    اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ امریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزنے پھر سی پیک پرمنفی رد عمل دیا، ایلس ویلز کے منفی بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے، ایلس ویلز کا بیان نومبر2019 والی تقریرکا تکرار ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ امریکا حقائق سے آگاہ ہے لیکن اپنی بنائی کہانی پر قائم ہے، امریکا کے منفی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، سی پیک میں مشترکہ مفاد کے لیے باہمی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

    چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مفاد کو سب سے پہلے رکھتے ہیں، 5 برس میں 32 منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے فائدہ ہوا، منصوبوں سے آمدورفت میں بہتری اور روزگار کے 75 ہزار مواقع پیدا ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ منصوبوں سے پاکستان کی جی ڈی پی میں2 فیصد اضافہ ہوا، سی پیک عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، سی پیک میں شامل تمام کمپنیاں عالمی تشخص رکھتی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق امریکا دنیا بھرمیں پابندیوں کی چھڑی لے کر گھومتا ہے، امریکی عمل عالمی معیشت نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لیے ہوتا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 110 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

    ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لیے مجموعی قرضہ 5.8 ارب امریکی ڈالرز ہے، چینی قرضہ 20 سے 25 برس میں ادائیگیوں کے آپشن رکھتا ہے، چینی قرضہ جات کی ری پیمنٹس2021 میں شروع ہوگی۔

    چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا مسلسل خود ساختہ قرضہ جات کی کہانی میں مبالغہ آرائی کر رہا ہے، امریکا کا حساب کتاب کمزور اور ارادے بدترین ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی امداد بند کردی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی امداد بند کردی

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا اس لیے پاکستان کے 1.3 ارب ڈالر بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کایبنہ سمیت ڈیموکریٹ اراکین کانگریس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ملکوں کی امداد بند کررہے ہیں جو ہمیں کچھ نہیں دیتے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان ہمارے دشمنوں کا خیال کرتا ہے اس لیے پاکستان کی 1.3 ارب ڈالرز کی امداد بند کردی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

    مزید پڑھیں : اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لئے بہترہوگا: وزیراعظم کا ڈونلڈ‌ ٹرمپ کو دوٹوک جواب

    خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرارئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں روپوش رہا، پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردی روکنے کے لیے کہا تھا لیکن اس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی و معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے، امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔

  • نہال ہاشمی کی ہرزہ سرائی ، مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع

    نہال ہاشمی کی ہرزہ سرائی ، مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع

    لاہور: عدلیہ کے بعد پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے  کیلئے درخواست جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیان سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے خلاف بیان پر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی گئی ، شہری نے یہ درخواست لاہور کے تھانہ سول لائن میں درخواست کرائی۔

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے پاک فوج کے خلاف بیان دے کر ملک و قوم کی تذلیل کی ہے، ان کی گفتگو سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے، وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، اس کے بیان سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

    https://youtu.be/5uAbTX4k3NM

    یاد رہے گزشتہ روز نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور بھارتی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے یقینی سمجھے جانے والے ملک کے دفاعی اثاثوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں لا حاصل قرار دیا تھا، انہوں نے اس حقیقت کو بھی نظر انداز کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے یہ اثاثہ جات تیار کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی ہرزہ سرائی، رانا ثنا اللہ نے اظہارِ لاتعلقی کردیا   

    مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کے پاک فوج کے خلاف بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بیان پارٹی موقف سے موافقت نہیں رکھتا۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نہال ہاشمی کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائی درست نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ نہال ہاشمی اس سے قبل بھی ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو کرنے کے سبب توہینِ عدالت کے جرم میں ایک مہینے کی سزا کاٹ چکے ہیں، جذبات میں بیان دینے کے بعد نہال ہاشمی عدالت سے معافی بھی مانگتے رہے تھے۔