Tag: ہرسال اوسطاً

  • ہرسال اوسطاً کتنے پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

    ہرسال اوسطاً کتنے پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہر سال اوسطاً 47 پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں، اب تک 2 ہزار سے زائد اہلکار جام شہادت نوش کرچکے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016 سے پہلے شہدا کی تعداد سالانہ طورپر زیادہ تھی، 1971 سے اب تک 2 ہزار سے زائد افسران واہلکار شہید ہوچکے ہیں، زیادہ شہادتیں کچے کے علاقے میں یا ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ہوتی ہیں

    انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی جو شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، پولیس کے اقدامات سے اغوا کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ہیلتھ پالیسی دینے پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کا اب پہلے سے زیادہ اچھا علاج ہوتا ہے، شہید پیکج دینے پر بھی سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سندھ پولیس عوامی توقعات پر پورا اترے گی، کراچی کے شہدا کی تعداد زیادہ ہے، 2001 سے 2015 تک زیادہ شہادتیں ہوئیں، 2023 میں پولیس کے 52 افسران شہید ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ رواں سال 22 پولیس اہلکار شہد ہوچکے ہیں، زیادہ پولیس افسران کچے کے علاقے میں شہید ہوتے ہیں، رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر 44 افراد قتل ہوئے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ منشیات ڈیلرز کی اے کیٹیگری لسٹ بنائی ہے، منشیات کے عادی افراد کرائم کرتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-igp-honours-newly-selected-asis-in-ceremony/