Tag: ہرشا بھوگلے

  • ’’اپنے پوتے پوتیوں کو بتاتا عظیم آسٹریلوی سائیڈ مجھے آؤٹ کرنے سے قاصر تھی!‘‘

    ’’اپنے پوتے پوتیوں کو بتاتا عظیم آسٹریلوی سائیڈ مجھے آؤٹ کرنے سے قاصر تھی!‘‘

    معروف بھارتی صحافی اور کمنٹیٹر نے عامر جمال کی اننگز کا اسکرین شاٹ لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عامر جمال نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے نہایت شاندار 82 رنز اسکور کیے تھے اور گراؤنڈ کے چاروں جانب اتنے دلکش اسٹروک کھیلے تھے کہ شائقین عش عش کراٹھے تھے۔

    عامر جمال کی اننگز کے دوران کمنٹری باکس میں موجود بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور یہ بھی بتایا کہ اگر وہ پاکستانی آل راؤنڈ کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے۔

    انھوں نے اس عمدہ اننگز کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر میں عامر جمال ہوتا تو اس اننگز کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے پاس محفوظ کرلیتا۔‘‘

    ہرشا نے مزید کہا کہ ’’میں اپنے پوتے پوتیوں کو بتاتا کہ عظیم آسٹریلوی سائیڈ مجھے آؤٹ کرنے سے قاصر تھی! انھوں نے باؤنڈری پر 5 فیلڈرز اس لیے کھڑے کردیے تھے کہ وہ مجھے آؤٹ نہیں کرپارہے تھے‘‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال کے شاندار 82 رنز اور محمد رضوان کے 88 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت 313 رنز بنائے تھے۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے ہیں۔

  • پاکستان، افغانستان کے میچ میں جو کچھ دیکھا اس پر یقین نہیں آیا، بھارتی صحافی

    پاکستان، افغانستان کے میچ میں جو کچھ دیکھا اس پر یقین نہیں آیا، بھارتی صحافی

    بھارتی کمنٹیٹر اور مشہور صحافی ہرشا بھوگلے نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں جو کچھ دیکھا مجھے یقین نہیں آیا۔

    بھارتی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے پورا میچ دیکھا ہے بلکہ تقریباً ایک ایک گیند دیکھی ہے لیکن میں نے جو دیکھا مجھے اس پر یقین نہیں آرہا تھا۔

    میں نے پاکستان ٹیم کو بہت پہلے سے دیکھا ہے بلکہ 80 کی دہائی سے میں انھیں دیکھتا آرہا ہوں، بس ایک ہی بار مجھے پاکستان ٹیم کو دیکھ کر عجیب سا لگا تھا اور ان میں بے دلی نظر آئی تھی اور ایسا 2017 کی چیپمئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد ان پر بہت تنقید کی گئی تھی مگر آخر میں وہ ٹورنامنٹ جیت گئے تھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں ایک دلچسپ گفتگو چل رہی ہے کہ کیا ہم اسے ایک اپ سیٹ کہیں گے؟ تو میرے خیال میں اسے اپ سیٹ کہیں گے۔

    میرے نظر میں اپ سیٹ یہ ہوتا ہے کہ وہ ٹیم ہار جائے جس کے جیتنے کی آپ توقع کررہے ہوں اور افغان ٹیم کی جیت کے بعد ان کے چہرے پر خوشی سے یہ بات ظاہر ہورہی تھی۔

    بھارت صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک اچھا ٹاس جیتا تھا اور اسکور بورڈ پر رنز بھی اچھے تھے۔ بیٹنگ اور بالنگ مناسب تھی مگر فیلڈنگ نہایت خراب اور مضحکہ خیز تھی۔

    ہرشا بھوگلے نے کہا کہ وسیم اکرم نے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ٹیم کا دو سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا، میں بھی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ مجھے حسن علی بھی فٹ نظر نہیں آتے۔

  • بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ سے قبل نیا تنازعہ کھڑا دیا

    بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ سے قبل نیا تنازعہ کھڑا دیا

    ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کمنٹ کرکے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔

    گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کو بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ مگر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے زہر اُگلتے ہوئے متضاد بیان دے دیا۔

    بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ عظیم الشان اعلانات کو بھول جاؤ، ہمیں 2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت آئے گا۔

    بھارتی کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور ہر شا بھوگلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے تھا۔

    قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں پاکستانی فینز اور ٹیم کو مایوس دکھایا گیا تھا تو شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو 2019 کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ اس کا اختتام 19 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول فائنل پر ہوگا۔