Tag: ہرنائی میں دھماکا

  • ہرنائی  میں  دھماکا،  10  کان کن جاں بحق   اور 6 زخمی

    ہرنائی میں دھماکا، 10 کان کن جاں بحق اور 6 زخمی

    ہرنائی : شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے نتیجے میں 10 کان کن جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی شاہرگ کوئل مائنز ایریا ٹاکری میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے سے گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے گاڑی میں سوار افراد کوئلے کی کانوں میں کام کرنے جارہے تھے تاہم لاشوں اورزخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہرنائی دھماکے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے والے درندوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ کی شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ زخمی مزدوروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔.

    وزیر خوارک بلوچستان نورمحمد دمڑ نے ہرنائی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 10 مزدوروں کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    نورمحمد خان دمڑ کا کہنا تھا کہ زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں ، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، زخمیوں کو علاج کی تمام سہولتوں کی فراہمی جاری ہے۔

  • بلوچستان: ہرنائی میں‌ دھماکا، 6  سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

    بلوچستان: ہرنائی میں‌ دھماکا، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے باعث 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے نزدیک واقع علاقے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

    Map of Balochistan with Harnai District highlighted

    تحصیلدار نے بتایا کہ حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کھوسٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان بھر میں فورسز پر حملوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے تاہم پھر بھی حملہ آور دوبار کامیاب ہوگئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پرحملے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے تھے۔


    یہ پڑھیں: کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار اور7 شہری شہید


    اطلاعات ہیں کہ واقعے کے بعد سے فورسز نے علاقے کی ناکا بندی کررکھی ہے۔