گرو گرام: بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام سے ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث سڑک تالاب میں تبدیل ہوچکی ہے اور وہاں پھنسی کار میں کئی لوگ محصور ہیں، جنھیں ریسکیو کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو آنا پڑا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے اپنے آفیشل اکائونٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ چند افراد کار میں موجود لوگوں کو بچانے کے لیے تیر کر اس کی طرف جارہے ہیں جب کہ ایک شخص سیلابی پانی سے گھبرا کر کار کی چھت پر چڑھ گیا ہے۔
بعدازاں کار کے دیگر دروازوں سے دوسرے لوگ بھی برآمد ہوتے ہیں جو مدد کے منتظر تھے، کار میں پھنسے تمام افراد کو مقامی لوگوں نے بروقت مدد کرتے ہوئے بچا لیا اور انھیں سڑک پر موجود سیلابی پانی کے ریلے سے نکال کر لے گئے۔
VIDEO | Locals rescued passengers from a car after it got stuck on an inundated road due to heavy rainfall in Haryana's Gurugram. pic.twitter.com/h8qo35HIko
— Press Trust of India (@PTI_News) July 9, 2023
اس سے قبل بھارتی دارلحکومت کے محکمہ موسمیات کی جانب ممکنہ بارشوں کی شدت کو دیکھتے ہوئے یلیو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ اتوار کو دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوائوں کے جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ کافی بارشیں ہوئی تھیں۔