Tag: ہریتک روشن

  • ہریتک اور سوزین کی طلاق کیوں ہوئی؟ راکیش روشن نے بتادیا

    ہریتک اور سوزین کی طلاق کیوں ہوئی؟ راکیش روشن نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہریتک روشن کی سوزین خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔

    بالی ووڈ اداکار وڈانسر ہریتک روشن اور سوزین خان نے 2000 میں شادی کی تھی، انکے بڑے بیٹے ریہان روشن 2006 جبکہ چھوٹے بیٹے ردھان روشن 2088 میں پیدا ہوئے تھے۔

    ہریتک روشن اور سوزین کی شادی صرف 14 برس ہی چل سکی دونوں 2014 میں الگ ہوگئے تھے تاہم علیحدگی کے بعد بھی انہیں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

    ہریتک روشن کو خون میں لت پت دیکھ کر مداح پریشانی میں مبتلا

    اب حالیہ انٹرویو میں ہریتک روشن کے والد و فمساز راکیش روشن نے بیٹے کی طلاق کے بارے میں گفتگو کی ہے، انہوں نے کہا کہ ریتک روشن کی طلاق غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    راکیش روشن نے کہا کہ بیٹے سے تعلق ختم ہونے کے باوجود سوزین اب بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں، جو کچھ ہوا وہ ان دونوں کے درمیان تھا، میرے لیے سوزین اب بھی وہی سوزین ہیں۔

    بھارتی فلمساز نے کہا کہ ہریتک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، پھر ایک غلط فہمی ہوئی، یہ ان کا معاملہ ہے کہ وہ اسے کیسے حل کرتے ہیں لیکن جہاں تک ہمارا تعلق ہے وہ ہمارے گھر خاندان کے طور پر آئیں تھیں اور اب بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار ہریتک  اور سوزین خان نے کبھی اپنی طلاق کی وجہ عوام کے سامنے نہیں بتائی ہے تاہم دونوں اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔

  • ہریتھک روشن کی فلم ’وار 2‘ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    ہریتھک روشن کی فلم ’وار 2‘ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار ہریتھک روشن  کی فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ہریتک روشن اگلے ہفتے سے ایان مکھرجی کی ایکشن تھرلر وار 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی یش راج یوینورس کی فلم وار کے سیکوئل میں اداکار ہریتھک روشن کبیر کے طور پر شوٹنگ کے لیے تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہریتھک روشن 23 فروری تک وار 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے، فلم کی ایکشن ٹیم ہریتک کے ساتھ دو ہفتوں تک انٹرو کی شوٹنگ کریں گے۔

    اداکار ہریتھک روشن وار 2 کے لیے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں، تاہم اداکار اسی دوران اداکار کے کمر کے نچلے حصے میں چوٹ آئی تھی، اداکار نے ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں وہ بیساکھیوں کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترن آدرش کے مطابق یش راج فلمز نے اعلان کیا ہے کہ ’وار 2‘ سال 2025 میں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست بروز جمعرات سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

    سدھارتھ آنند کی فلم ’وار‘ میں ہریتھک روشن کو بطور ایجنٹ کبیر کو ناظرین نے بہت پسند کیا تھا، یہ فلم 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد سے ناظرین کو فلم کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار تھا، تاہم جاسوس کے کردار میں ہرتیک روشن سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئے تھے۔

  • ہریتک کی ’فائٹر‘ پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پر آگری

    ہریتک کی ’فائٹر‘ پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پر آگری

    ہریتک روشن کی ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پرآگری، فلم کی کمائی انتہائی نچلی سطح پر آگئی۔

    میگا بلاک بسٹر پٹھان کے ایک سال بعد ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ایریل ایکشن تھرلر فلم فائٹر کے ساتھ سینما میں واپس آئے تھے مگر انھیں یہ فلم راس نہ آسکی۔ آغاز میں شائقین نے فلم کو اچھا رسپانس دیا تھا اور اس نے عالمی باکس آفس چارٹ میں بھی جگہ بنائی تھی۔

    تاہم پیر کا دن سدھارتھ آنند کی فلم کے لیے باکس آفس پر ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور اس کی کمائی ایک دم سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کے طیارے کی طرح نیچے آگری۔

    پانچویں دن فائٹر کا بزنس باکس آفس پر کریش ہو گیا اور اس نے صرف 7 سے 8 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

    فلم نے پہلے دن 24 کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن بھارت کے یوم جمہوریہ پر 41.20 کروڑ روپے کمائے تھے اس کے مقابلے میں پیر کی کمائی بہت کم تصور کی جارہی ہے۔

    فائٹر نے اب تک 5 دنوں میں تقریباً 130 کروڑ بھارتی روپے کے قریب کمائی کی ہے۔ کلیکشن میں اس تیزی سے کمی کا مطلب ہے کہ بھارت میں فلم کے لیے 200 کروڑ تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوگا۔

    فلم کی ڈبل سنچری کی صورت میں بھی زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ فلم کا بجٹ مبینہ طور پر 250 کروڑ روپے ہے۔

    فائٹر کی دنیا بھر میں باکس آفس کمائی 215 کروڑ روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔ سال 2022 میں وکرم ویدھا کی ناکامی کے بعد یہ ہریتک روشن کی لگاتار دوسری فلاپ فلم ہے۔

  • ماہرہ خان کی شادی پر ہریتک روشن نے کیا دعا دی؟

    ماہرہ خان کی شادی پر ہریتک روشن نے کیا دعا دی؟

    بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے چرچے سرحد پار تک پہنچ چکے ہیں۔

    سلیم کریم کی دلہن بننے پر ماہرہ کو نہ صرف پاکستان سے مبارکباد کے پیغامات اور دعائیں دی جارہی ہیں بلکہ بھارتی سیلیبریٹیز کی جانب سے بھی اداکارہ کے لیے مبارکباد اور دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے مداحوں کو خوشگورا حیرت میں مبتلا کردیا۔ بیرون ملک سے اداکارہ کے پرستاروں اور سیلیبریٹیز نے ان کو دعائیہ پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔

    بالی وڈ کے معروف اداکارہ ہریتک روشن نے ماہرہ کی شادی پر اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ’ایکس‘ پر ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

    ’اگنی پتھ‘ کے اداکارہ نے ماہرہ خان کی شادی کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوبصورت، مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیاں عطا کرے۔‘

    جن بالی وڈ اداکاروں نے پاکستانی معروف اداکارہ کو مبارکباد دی ان میں زرین خان ، دیا مرزا، ملائکہ اروڑا اور اداکار سنجے کپور بھی شامل ہیں جنھوں نے ماہرہ کی پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ‘ہمسفر‘ کی اداکارہ رواں ہفتے اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ ایک پروقار اور عالیشان تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔