Tag: ہریتھک روشن

  • ہریتھک روشن، دیپیکا پڈوکون کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر جاری

    ہریتھک روشن، دیپیکا پڈوکون کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر جاری

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا کی نئی آنے والی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    ٹیزر ہائی آکٹین ایریل ایکشن سیکوئنس سے بھرا ہوا ہے، جس میں اسکواڈرن لیڈر شمشیر پٹھانیا (ہریتھک روشن)، اسکواڈرن لیڈر مینل راٹھور (دیپیکا پڈوکون) اور گروپ کیپٹن راکیش جئے سنگھ (انیل کپور) کی کہانیاں دکھائیں گئی ہے، جو ملک کے لیے اپنا سب کچھ دینے کو تیار ہیں۔

    یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بنارہے ہیں اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا۔

    فائٹر کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’فائٹر‘ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کرونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب 25 جنوری 2024 میں اسے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

  • ہریتھک روشن کا برسوں بعد فلم ’کوئی مل گیا‘ سے متعلق اہم انکشاف

    ہریتھک روشن کا برسوں بعد فلم ’کوئی مل گیا‘ سے متعلق اہم انکشاف

    بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے برسوں بعد اپنی بلاک باسٹر فلم کوئی مل گیا سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے ہینڈسم اور  پرکشش اداکار ہریتھک روشن بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں انکشاف کیا ہے کہ جس طرح فلم ’کوئی مل گیا‘ میں کچھ اوباش لڑکوں نے روہت کو تنگ کیا اسی طرح مجھے بچپن میں نوجوان لڑکوں نے بہت اذیت دی تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے کئی سین میرے بچپن سے متاثر ہو کر لیے گئے، ان سین میں کچھ ردوبدل کرنے کے بعد اسے پیش کیا گیا۔

    اداکار نے بتایا کہ جیسا کہ  فلم میں دکھایا جاتا ہے کہ روہت کی اسکوٹی نوجوان لڑکے اسے تنگ کرنے اور  برا بھلا کہنے کے بعد توڑ دیتے ہیں تو ایسا ہی بالکل میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔

    ’’کچھ مجھ سے بڑے لڑکوں نے میری اعلیٰ قسم کی سائیکل اسکول سے گھر جاتے ہوئے توڑ دی تھی،  اس وقت میرا دل ٹوٹ گیا تھا کیونکہ یہ مجھے جان سے زیادہ عزیز تھی اس سائیکل پر میں اسٹنٹس اور سیرو تفریح کرتا تھا‘‘۔

    ہریتک روشن اور پریتی زنٹا کی مشہور زمانہ فلم کی دوبارہ ریلیز کا اعلان

    عالیہ بھٹ اور ہریتھک روشن کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

     اس کے علاوہ ہریتھک روشن نے اس کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی بھر اس کردار سے اس لیے متاثر رہاکیونکہ روہت میں یہ جذبہ تھا کہ اسے کسی نہ کسی طریقے سے اپنی ذہنی حالت کو بہتر بنانا ہے اور اس بیماری سے لڑتے ہوئے ہی اس دنیا میں دیگر انسانوں کی طرح کامیاب انسان بننا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ یہ صرف فلم میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی یوں ہی ہوتا ہے، مشکلات و پریشانیوں میں گھرے ہوئے انسان کو کوئی بھی سہارا نہیں دیتا، انسان خود ہی کوشش کر کے اس حالت سے نکل سکتا ہے۔

    ’کوئی مل گیا‘ سائنس فکشن فلم ہے جو سال 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اسے نہ صرف بڑوں جبکہ بچوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔

  • جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے

    جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں ماہرہ خان نے شرکت کی۔

    ماہرہ خان نے دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ کے 7ویں روز شرکت کی، فیسٹیول کے آخری دن وہ بالی وڈ کے اداکار ہر یتھک روشن کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر نظر آئیں۔

    گزشتہ رات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بھارتی ہیرو ہریتھک روشن سے ملاقات ہوئی، پاک بھارت کے دونوں اداکار ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت کی۔

    ماہرہ خان اور ہریتھک کی ایک ساتھ متعدد تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح یکم دسمبر کو سجل علی کی بین الاقوامی فلم ’واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹِ‘ سے ہوا تھا دس روزہ اس فلمی میلے کا کل آخری دن ہے۔