Tag: ہری پور

  • مسلم لیگ ن کےرہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

    مسلم لیگ ن کےرہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عمرایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرمملکت عمرایوب خان نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اورجہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    عمرایوب خان نے تحریک انصاف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    سابق وزیرمملکت عمرایوب خان گوہرایوب کے صاحبزاد اور سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔

    عمرایوب خان 2004 سے 2007 تک وزیرمملکت برائے خزانہ کے عہدے پر فائز رہے۔

    سابق وزیرمملکت نے 2012 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 ہری پور سے الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    عمرایوب نے پی ٹی آئی کے امیدوار پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد 2014 میں دوبارہ 7 پولنگ اسٹیشنر پر ووٹنگ کی گئی تھی جس میں وہ کامیاب قرار پائے تھے۔

    بعدازاں 2015 میں عمرایوب خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں: نواز شریف

    عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں: نواز شریف

    ہری پور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، لاڈلے نے ہمیشہ گالیوں کی سیاست کی ہے،عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اورامین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہری پور کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سارے لٹیرےایک جگہ جمع ہوگئے تھے، لاہورمیں جلسہ کرنے والوں کے اصول اور سیاست کہاں گئی، لاہورمیں کرسیاں خالی تھیں، یہاں ایک بھی کرسی خالی نہیں۔

    انھوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہری پورکےعوام کی محبت کبھی نہیں بھولے گا، زندگی بھر آپ کی خدمت کرتا رہے گا، وزیراعظم شاہد خاقان سے کہا ہے، ہزارہ موٹروے کا افتتاح آپ کو کرنا ہے۔

    ڈرنے والے نہیں، ماضی کی طرح آج بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے: نواز شریف

    انھوں نے اپنے حریفوں سے سوال کیا کہ خیبرپختون خواحکومت نے اب تک کیا کیا، صوبےمیں تمہاری حکومت ہے اور موٹروے نوازشریف بنارہا ہے۔ دل دکھی ہے، جذبے سےخدمت کررہا تھا، کچھ لوگوں نے صلہ اچھا نہیں دیا۔

    انھوں نے کہا کہ کنٹینرپرکھڑے ہوکرلوگوں کو گالیاں دیں، جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دیں، اللہ نےچاہا تو تم خودجیل جاؤ گے، وہ وقت دورنہیں ہے، ان ججزکوسلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نےعمران کوصادق اورامین قراردیا۔

    نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    نوازشریف نے ہری پورجلسےمیں گھراسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گھرنہیں، ان کوچھت دینا اپنے ذمے لوں گا،  ہم نےدھرنوں کے باوجود اتنے ترقیاتی کام کیے، انہوں نے اسکول بنانےکے بجائے بند کر دیے ہیں، مجھے 200 درخت بتادو کہاں لگائےہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہری پور: تیز رفتار بس اور ہائی روف میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    ہری پور: تیز رفتار بس اور ہائی روف میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد: ہری پور میں جی ٹی روڈ پر بس اور ہائی روف میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس بال ڈھیر کے مقام پر سامنے سے آنے والی ہائی روف سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار 7 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    زخمی افراد کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

    جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ایک روز قبل بھی سکھر کے قریب سانگی کے مقام پر کراچی آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 1 بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پرانے طرز کی سیاست کرنیوالے ناکام ہوگئے، عمران خان

    پرانے طرز کی سیاست کرنیوالے ناکام ہوگئے، عمران خان

    ہری پور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آچکی ہے پرانے طرز کی سیاست کرنیوالے ناکام ہوچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں انتخابی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے قصور واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصور اسکینڈل میں سیاستدان اور پولیس دونوں ملوث ہیں۔

    ملزموں کو سزا دلوانے کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں گاؤں کے لوگوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔

    خطاب کے دوران عوام کی جانب سے ڈیزل ڈیزل کے نعروں پر کپتان نے کہا کہ وہ اسمبلی میں ڈیزل کی قیمت پر بات کریں گے۔

    کپتان نے کہا کہ اصغر خان کا کیس پچیس سال سے عدالتوں میں ہے، کے پی کے بلدیاتی الیکشن پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بدنظمی ہوئی تو دوبارہ الیکشن کرالو۔ کپتان کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کو نئےپاکستان کےلئےجدوجہد کرنی ہوگی۔

      پرانا طرز سیاست ناکام ہو چکا ہے، لوگ اپنے حقوق کو سمجھ چکے ہیں۔ تبدیلی صرف باتوں سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے آتی ہے۔ ہری پور میں نئے اور پرانے نظام کا مقابلہ ہے۔ پرانے پاکستان میں صرف ایک چھوٹا طبقہ ہی امیر ہوتا جارہا ہے۔

  • عوام ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، ریحام خان

    عوام ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، ریحام خان

    ہری پور : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سیاست میں میدان میں اننگز کھیلنے کیلئے کمر کس لی۔ ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل کے ساتھ مخالف امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    ریحام خان نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ چھینے گئے وہ ہر اس جگہ جائیں گی جہاں لوگ تکلیف میں ہوں گے ۔اس سے قبل ریحام خان نے خواتین کنونشن میں عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہوئے کپتان کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے پر زور دیا۔

    عمران خان کے بعد اب ریحام خان بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی موقع پر اپنے رہنماؤں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ قومی بھابھی ہیں اور لوگوں کا درد بنی گالہ تک پہنچائیں گی۔

  • ٹی وی نہیں دیکھتی، عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہوں، ریحام خان

    ٹی وی نہیں دیکھتی، عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہوں، ریحام خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی اورعمران خان کے کمرے کا ٹی وی خراب ہے، انہوں نے کہا کہ میں عملی طور پر پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہوں اور لیتی رہوں گی۔ جس سے رشتہ جوڑ لیا اب اُس کا نظریہ میرا نظریہ ہے ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے خود کو عمران خان کا سب سے بڑا فالوور قرار دےد یا، انتخابی جلسے میں خطاب کیلئے ہری پور روانگی سے قبل ریحام خان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر انتخابی مہم کا آغاز بہت پہلے کرچکی ہوں اور اسے جاری رکھوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پنیاں میرا آبائی گاؤں ہے وہاں اپنے بھائی کو سپورٹ کروں گی۔ اپنے امیدوار کے لئے بھرپور مہم چلائیں گے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش پر عمران خان کو اسمبلی جانے کا مشورہ نہیں دیں گی، جعلی ڈگری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی اورعمران خان کے کمرے کا ٹی وی خراب ہے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہری پور این اے انیس کی مہم میں حصہ لینے کا مقصد سیاست میں خواتین کو آگے لاناہے۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں خواتین کے لئے ماحول موزوں نہیں بہت سی خواتین نے ماحول کی ہم آہنگی نہ ہونے کی شکایت کی۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو آواز بلند کریں گی۔

  • ہری پور: ممبر صوبائی اسمبلی گوہرنواز کے گھر چھاپہ، اسلحہ برآمد

    ہری پور: ممبر صوبائی اسمبلی گوہرنواز کے گھر چھاپہ، اسلحہ برآمد

    ہری پور: پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی گوہرنواز اور مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ذوالفقار خان کے گھروں پر چھاپے مار کر غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

    چھاپوں میں پکڑے جانے والے اسلحے کے حوالے سے پولیس نے مزید بتانے گریز کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی گوہرنواز نے تمام الزامات مسترد کردیئے اور کہا کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں کرے گے۔

  • موجودہ نظام کا حقیقی جنازہ جلد نکلےگا، طاہرالقادری

    موجودہ نظام کا حقیقی جنازہ جلد نکلےگا، طاہرالقادری

    ہری پور: ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ستر دن کے دھرنےنے کروڑوں افراد کو جگا دیا ہے۔

    ہری پور میں بڑے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کاعلامتی جنازہ نکال گیا ہے،جلد حقیقی جنازہ بھی نکلےگا،ہم شہیدوں کا لہو بیچنے والے نہیں ہیں۔

     ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لعنت ہے ایسی جمہوریت اورنظام پرجس میں مقتولوں کی ایف آئی آربھی درج نہ ہو اور یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ملزم حکومت کوتفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا اختیارحاصل ہو، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کے خون سے کوئی شخص غداری نہیں کرسکتا اور ان پر نہ کوئی دیت ہوئی ہے اور نہ ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ انقلاب کے دھرنے کا حصہ بننا چاہتے تھے اس لئے ملک بھر میں دھرنے کو پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ہری پور: کاروں، ٹرک میں ہولناک تصادم،9افرادجاں بحق

    ہری پور: کاروں، ٹرک میں ہولناک تصادم،9افرادجاں بحق

    ہری پور: دیدن کے قریب دو کاروں اور ٹرک میں تصادم کےنتئجےمیں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    خیبر نخوا کے ضلع ہری پور کےمقام پھنیاں کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر اور دو گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، تصادم میں نو نو افراد جان بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔