Tag: ہر ماہ اربوں روپے کا نقصان

  • کراچی سےکوئٹہ جانے والا طیارہ حادثے سےبال بال بچ گیا

    کراچی سےکوئٹہ جانے والا طیارہ حادثے سےبال بال بچ گیا

    کراچی: جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی سے کوئٹہ کے لئے پرواز بھرنےوالا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سےبال بال بچ گیا، لینڈنگ سےپہلے دوسراطیارہ سامنے آیا، پائلٹ نےمہارت سے رخ موڑ کرلینڈنگ کرلی۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثہ سے بچ گئی طیارہ لینڈنگ کیلئے اپروچ کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے اچانک طیارہ سامنے آگیا تھا تاہم کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بال بال بچایا۔

    پروازپی کے تھری سکس ایٹ کی ری شیڈولنگ کی گئی تھی پرواز پہلے اسلام آباد جانا تھی لیکن طیارے کو کوئٹہ کیلئے روانہ کیا گیا اس کے بعدطیارے کو کوئٹہ سے اسلام آباد جانا تھا ذرائع کے مطابق طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ایئرپورٹ اتار لیا۔

  • پی آئی اے کواربوں روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا

    پی آئی اے کواربوں روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمتِ عملی اوربد انتظامی کے باعث ادارے کو ہرماہ اربوں روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگست کے مہینے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اندرون و بیرون ملک جانے والی تیرہ سو سے زائد پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جبکہ سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جس سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی ماہانہ سیل دس ارب روپے سے کم ہوکر سات ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔

    پی آئی اے کی مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ادارے کو ہرماہ سیل کی مد میں دس ارب روپے سے زائد کی ٹکٹیں فروخت کی جاتی تھیں جبکہ قومی ایئرلائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سعودی ایوی ایشن کو اربوں روپے کے واجبات بھی ادا کرنے ہیں۔

    واجبات کی عدم ادائیگی پرسعودی ایوی ایشن نے پچیس ستمبر تک مہلت دی ہوئی ہے۔