Tag: ہزاروں مسلمانوں

  • مودی سرکار نے ہزاروں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی تیاری شروع کر دی

    بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے سے باز نہ آئی اور مزید ساڑھے چار  ہزار مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی مودی حکومت نے ہزاروں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کا منصوبے متعارف کرادیا۔

    بھارتی میڈیو رپورٹ کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے شہر نینی تال میں مسلمانوں کے ساڑے چار ہزار گھر کو ریلوے لائن منصوبے کے نام پر گرایا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ ہلدوانی ریلوے اسٹیشن پر مقیم  "غیر مجاز قابضین” کو بے دخل کرکے کام شروع کرے۔

    اس حکم کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگ اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے شہر میں سڑکوں پر نکل آئے۔

    جبکہ کئی سیاسی جماعتوں نے مظاہرین کی حمایت کی ہے اس کے علاوہ  بھارت کے جنرلسٹ نے بھی اس حکم کے خلاف مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

  • ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو امن کا ایوارڈ کس نے دیا؟

    ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو امن کا ایوارڈ کس نے دیا؟

    سیئول : بین الااقوامی تعاون اور عالمی معیشت کو فروغ دینے پر ہزاروں انسانوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ساوتھ کوریا نے امن ایوارڈ 2018 سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کوریا کے دارالحکومت میں سیئول امن ایوارڈ 2018 کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں امن ایوارڈ حاصل کرنے والے مودی کی زندگی اور وزارت اعظمیٰ تک کے سفر  کی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔

    سیئول ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو بھارت اور عالمی معیشت کو فروغ دینے اور امیر و غریب کے درمیان سماجی اور اقتصادی تفاوت کو کم کرنے کےلیے تیار کی گئی کتاب ’مودی نومکس‘ پر دیا گیا ہے۔

    ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مودی نے خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان امن و امان کے قیام کےلیے کوششیں کی ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی صحافیوں نے مودی کو امن ایوارڈ ملنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھا دئیے، بھارتی صحافی راج دیپ نے سوال کیا کہ کیا مودی کشمیریوں کے خلاف کارروائی کی مذمت بھی کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں کشمیری طالب علم شیو سینا کے تشدد کا نشانہ بن گیا 

    بھارتی صحافیوں نے کہا کہ اگر مودی ہجوم کے ہاتھوں کشمیری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کریں کو ان کی تعریف کریں گے، کیا مودی کےلیے مذمت کرنا ممکن ہے؟

    بھارتی صحافی ساگریکا گھوش کا کہنا تھا اگر مودی امن پسند ہوتے اور امن پر کام کرتے، اپنے وزیر کے ہاتھوں قاتلوں کو ہار پہنانے کی مذمت کرتے تو تعریف کی جاتی۔