Tag: ہزاروں ڈالر

  • 2 ماہ میں کروڑوں روپے جیتنے والی خاتون

    2 ماہ میں کروڑوں روپے جیتنے والی خاتون

    واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو ماہ میں دوسری بار 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں کہ قسمت کی دیوی کبھی بھی اور کہیں بھی کسی پر بھی مہربان ہو سکتی ہے اور ایسا ہی کچھ میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون ماؤنت ایری کے ساتھ ہوا جب انہوں نے دو ماہ کے دوران دوسری بار ہزاروں ڈالرز کی لاٹری جیتی۔

    ماؤنت ایری نے بتایا کہ انہوں نے لاٹری کی ٹکٹ لٹل جارج سہولت اسٹور سے خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت چکی ہیں۔

    امریکی شہری ماؤنت ایری کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاٹری میں جیتی ہوئی رقم کو اپنی فیملی کی دیکھ بھال اور کاروبار کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا میں کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے شخص نے چند ڈالر کا لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جس نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا تھا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے رہائشی رونی فوسٹرپیٹ نے 2 لاکھ ڈالر (3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتی تھی۔

    امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی شہری منگل نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث امریکا کی پاور بال نامی لاٹری کے ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیتی تھی۔

  • آئرش اسٹارفٹبالرجیمس مکیلن کےگھر چوری

    آئرش اسٹارفٹبالرجیمس مکیلن کےگھر چوری

    ڈبلن: آئرلینڈ کےاسٹار فٹبالرجیمس مکیلن کے گھر واردات کرتے ہوئے ڈاکو ہزاروں ڈالر مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق آئرش فٹبالرجیمس مکیلن کے گھر ڈاکوواردات کرتے ہوئے ہزاروں ڈالرز کی قیمتی اشیا سمیت نقدی لے اڑے۔

    ڈاکوؤں کی جانب سے اسٹار فٹبالر کے گھر واردات اس وقت کی گئی جب جیمس مکیلن پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے۔

    اسٹار فٹبالر جیمس مکیلن گزشتہ رات مخالف ٹیم وسٹ ہیم سے شکست کے بعد گھر پہنچے تو اس وقت تک گھر کا صفایا کیا جا چکا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجیمس مکیلن نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جب وہ کھیل کے بعد گھر لوٹے تو گھر سے قیمتی اشیا زیوارات غائب تھے جس کی مالیت تقریباََ 26 ہزار ڈالر ہے۔

    آئرلینڈ کے اسٹار فٹبالرجیمس مکیلن کا مزید کہنا تھا کہ اب میرا گھر تباہ ہوچکا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں کئی نامور فٹبالر کھلاڑیوں کے گھر کھیل کے دوران ڈاکہ ذنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں ساڈیو مارن، ڈیجن لورن، وین رونی شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔