Tag: ہزارہ

  • سیاحوں کے لیے خوش خبری، گلیات کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں

    سیاحوں کے لیے خوش خبری، گلیات کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں

    گلیات: پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول ہل اسٹیشن گلیات کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور کر لی گئی ہیں، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو خوش خبری دی ہے کہ راستے صاف کر دیے گئے ہیں، وہ تفریح کے لیے گلیات آ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈے اے کے ترجمان احسن حمید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تفریحی مقام گلیات میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، گلیات کی تمام سڑکوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے، سیاح اب آسانی سے گلیات کے مختلف علاقوں کا سفر کر سکتے ہیں۔

    ترجمان احسن حمید نے کہا کہ سیاح دوران سفر غلط پارکنگ سے اجتناب کریں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے اور ایک زنجیر اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مری، گلیات، ایوبیہ اور نتھیا گلی میں ہلکی برف باری ہوئی تھی، جس کے بعد ایوبیہ سے مری تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ گلیات کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نومبر میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے برفانی سیزن کے پیش نظر انتہائی جدید مشینری بھی خرید لی ہے۔ جی ڈے اے نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، گلیات آ کر سیاحوں کو اپنی زندگی کا یادگار تجربہ ہوگا، سڑکوں سے برف ہٹائے جانے کے بعد اب سیاح برف سے ڈھکے پہاڑوں کی وادی کے نظارے کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گلیات میں گزشتہ دنوں برف باری کے دوران آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، مقامی لوگوں نے گاڑی کے ٹائروں پہ زنجیر باندھنے کا منہ مانگا دام وصول کیا، گلیات میں بے بس سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانا معمول بن گیا ہے، جب کہ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

    گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سفر کے دوران مشکلات سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جی ڈی اے نے کہا ہے کہ حالیہ موسمی صورت حال کے پیش نظر گلیات اور ٹھنڈیاںی میں سفر مکمل احتیاط سے کیا جائے، گاڑی میں پیٹرول، گیس کی مناسب مقدار برقرار رکھیں، کھانے پینے کی اشیا اور پانی خاص طور پر خشک میوہ جات، بسکٹ وغیرہ اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں اور پھسلن سے بچنے کے لیے زنجیر کا استعمال کریں۔ گاڑی پہلے یا دوسرے گیئر میں چلائیں اور بریک کا استعمال کم کریں۔ برف پر چلنے والے جوتے استعمال کریں۔ عورتوں اور بچوں کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔

  • وزیر اعظم عمران خان چین اورایران کا دورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

    وزیر اعظم عمران خان چین اورایران کا دورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چین اور ایران کا دورہ کریں گے ، چین میں منعقد ہونےو الی خصوصی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کے صدر نےوزیراعظم عمران خان کودعوت دی ہے، بیلٹ اینڈروڈشوکی خصوصی تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی جاپان جارہے ہیں جبکہ وزیر اعظم چین کےساتھ ساتھ ایران بھی جائیں گے۔پاکستان کےایران کےساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ایران اور چین کے ساتھ جلد بہت سے معاملات میں پیشرس ہوگی۔

    افغان مذاکرات

    افغانستان کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا کےافغان طالبان کےساتھ مذاکرات ہورہےہیں،امریکا اورطالبان کی اگلی نشست15اپریل کودوحہ میں متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں امریکاطالبان مذاکرات منطقی انجام کو پہنچیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ رخنہ اندازی ہوتی رہےگی،رکاوٹیں ڈالنےوالےموجودہیں،افغانستان پڑوسی ملک ہے،چاہتےہیں وہاں بہتری اورامن آئے لیکن افغانستان کا فیصلہ وہاں کےلوگ ہی کریں گے۔

    سانحہ کوئٹہ

    سانحہ کوئٹہ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں معصوم لوگ شہیداورزخمی ہوئے ہیں،ہزارہ کمیونٹی کےلوگ بہت محنتی ہیں، دیکھنایہ ہےکیاکوئٹہ دہشتگردی کےپیچھےبیرونی ہاتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان میں کسی قسم کی سازش رچاسکتا ہے،بھارت میں الیکشن کامرحلہ19مئی تک مکمل ہوگا۔19مئی تک پاکستان کومحتاط رہنےکی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت غیرذمےداربیان بازی کرتاہے،ہمیں ایسانہیں کرنا۔ہم نےدکھاوےکی باتیں نہیں کرنیں،تحقیق کرنی ہے۔

    بلاول بھٹو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول ٹرین مارچ یاسندھ مارچ کریں ،یہ ان کا سیاسی حق ہے،بلاول پنجاب آئیں یاکہیں اور،انہیں روک نہیں سکتے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہماراارادہ پختہ ہے کہ جنوبی پنجاب کواس کاتشخص ملے۔

    معیشت پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارےملک میں باصلاحیت لوگ موجودہیں۔10سال میں تجارتی ومالی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ چکےتھے،باصلاحیت افسران حکومتی پالیسی کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئےتوصرف2ہفتےکےزرمبادلہ باقی تھے،گزشتہ 10سال میں ریکارڈقرضوں کاذمےدارکون ہے۔تحریک انصاف کی8ماہ کی حکومت کوذمےدارنہیں ٹھہرایاجاسکتا۔

    اسحاق ڈارنےڈالرکی قدرکومصنوعی بریک لگارکھےتھے،بگڑی صورتحال سے تحریک انصاف کو دوچارہوناپڑا،اسدعمرسمیت کوئی بھی چٹکی بجاکرحالات ٹھیک نہیں کرسکتا۔

    ان کے مطابق ملک کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوچکی ہے،عوام دیکھیں گے کہ آپ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔جتنےبھی چیلنج ہیں وہ سابق حکومت کی جانب سےملے،تمام چیلنجوں پرقابوپانےکی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرانامسئلےکاحل ہوتاتوکوئی حکومت نہ چل سکتی ،2018میں عوام نے تحریک انصاف کو منتخب کیا اب پانچ سال انتظار کریں،پی ٹی آئی اپنی کارکردگی سامنےرکھےگی۔

    نیب ایک خود مختار ادارہ ہے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری نظر میں نیب خودمختارادارہ ہے،نیب حکومت کے تابع نہیں،اسےدباؤمیں نہیں لاسکتے۔نیب نےاپنےفیصلے خودکرنےہیں،وہ خودمختارہے،نیب کرپشن کےتدارک کےلیےہماری مدد کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کےکرپٹ عناصرکی بیخ کنی ہونی چاہیے،نیب سےامیدہے،کرپشن کےخاتمےسےپاکستان آگےبڑھےگا۔

  • کوئٹہ کا خواتین عملے پر مشتمل ریستوران

    کوئٹہ کا خواتین عملے پر مشتمل ریستوران

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران کھولا گیا ہے جس کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

    یہ ریستوران حمیدہ علی ہزارہ نامی خاتون نے کھولا ہے جن کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور وہ حرمت نسواں فاؤنڈیشن کی بانی بھی ہیں۔ حمیدہ کا ریستوران کھولنے کا مقصد کوئٹہ کی خواتین کو معاشی طور مضبوط کرنا ہے۔

    تین ماہ قبل کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں ’ہزارہ ریسٹورنٹ‘ کا آغاز کرنے والی حمیدہ بتاتی ہیں کہ اس کاروبار کا آغاز کرنا ان کے لیے آسان نہ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اس کاروبار کے لیے کافی عرصے سے پیسے جمع کر رہی تھیں۔ ’مجھے دھمکیاں بھی دیں گئی۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس کام کے بجائے عورتوں کے لیے چندہ جمع کر لیتی۔ کچھ نے کہا کہ کسی مسجد یا امام بارگاہ میں بیٹھ جاتی۔ کچھ نے کہا کہ عورت کا کاؤنٹر پر بیٹھنا بے غیرتی ہے‘۔

    تاہم حمیدہ نے ہمت نہ ہاری اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیا۔

    ہزارہ ریسٹورنٹ میں کل 7 خواتین کام کر رہی ہیں، جو کھانا پکاتی بھی ہیں اور گاہکوں کو پیش بھی کرتی ہیں۔ ریستوران سے باہر کے کام کرنے کے لیے 2 مرد ملازمین کو بھی ملازمت دی گئی ہے۔

    یہ خواتین یہاں مختلف اقسام کے کھانے پکاتی ہیں۔ اس ریستوران کی سب سے زیادہ پسند کی جانی والی ڈش ہزارہ کمیونٹی کی روایتی ڈش آعش ہے

    اس کھانے میں آٹے کے نوڈلز کے ساتھ دالیں، لوبیا، پالک اور دہی ڈالا جاتا ہے۔ یہ ہزارہ کی ایک ایسی خاص ڈش ہے، جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

    اس ریستوران کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی ہے۔

    حمیدہ نے بتایا کہ یہاں آنے والے مرد حضرات مختلف آرا کا اظہار کرتے ہیں۔ کچھ ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تعریف کرتے ہیں، تاہم کچھ تلخ جملوں سے بھی نوازتے ہیں، ’کچھ لوگوں نے کہا کہ تم عورتوں کے گھر کے مرد بے غیرت ہیں جنہوں نے اپنے گھر کی عورتوں کو باہر کام کرنے بھیجا ہے‘۔

    اسی طرح یہاں آنے والی خواتین بہت خوش ہوتی ہیں۔ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین یا اسکول کالج کی چھٹی کے بعد آنے والی طالبات یہاں دیر تک بیٹھتی ہیں۔

    حمیدہ کا تمام خواتین کے لیے پیغام ہے، ’بطور عورت آپ کے لیے بے شمار مسائل پیدا کیے جائیں گے، لیکن اگر آپ پرعزم رہیں گی تو سب کچھ حاصل کرنا ممکن ہے‘۔

    مضمون بشکریہ: ڈی ڈبلیو

    مزید پڑھیں: خواتین کے لیے صحت مند تفریح کا مرکز ویمن ڈھابہ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    اسلام آباد/کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے اور پہاڑی علاقوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    ملک میں موسم کے اتراتے تیور، کوئٹہ کی سرد ہواوں نے کیا کراچی کا رخ کرلیا ہے، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں  ہیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی بڑھے گی ہے جبکہ بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، کشمیر، ہزارہ اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔