Tag: ہزارہ موٹروے

  • گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

    گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

    ہری پور : گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے شاہ مقصود انٹر چینج کے قریب بس برساتی نالےمیں گرگئی، حادثےمیں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس نے بتایا بس میں 40 مسافر سوار تھےاور بس گلگت سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی ۔

    موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثے کا شکاربس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    خمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔

  • وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا افتتاح کریں گے

    وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لیے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے ای 35 حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج سے مانسہرہ تک 62 کلو میٹر طویل موٹروے کے دوسرے حصے کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی۔ ہزارہ موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وفاقی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔

    ہزارہ موٹروے منصوبہ حکومت کی جانب سے ہزارہ کی عوام کے لیے تحفہ ہے، 3 حصوں پر مشتمل 180 کلومیٹر ہزارہ موٹروے کے 2 حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔ 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کی آمد پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، موٹروے پر نوازشریف کے بینرز لگا دیے گئے، لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ وزیراعظم کی آمد پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے۔

    تاثر درست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سےچھٹکارہ چاہتی ہے، عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سے چھٹکارہ چاہتی ہے، نجکاری کا مقصد سرکاری خزانے کو خسارے سے بچانا ہے۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون برہان تاشاہ انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ مقصود ہری پور میں ہزارہ موٹروے منصوبہ فیز ون کا افتتاح کردیا، برہان سے شاہ مقصود تک ہزارہ موٹروے منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ یہ فیز حویلیاں تک مکمل کیا جانا تھا، جو انسٹھ کلو میٹر پر مشتمل ہے، جو تاخیر کا شکار ہے۔

    اس منصوبہ پر بتیس بلین روپے خرچ ہوئے ہیں، 6 رویہ ہزارہ موٹروے برہان تاحویلیاں کی لمبائی تقریباً 57 کلومیٹر ہے، پہلا فیز برہان سے جری کس تک 20.40 کلومیٹرہے، دوسرا فیز جری کس سے سرائے صالح19.20 کلومیٹر تک ہے جبکہ تیسرا فیز سرائے صالح سے حویلیاں تک 17.10کلومیٹر ہے۔

    ہزارہ موٹروے پر30 پُل، فلائی اوورز اور 31 انڈر پاسز ہیں، جو چوبیس ماہ میں مکمل کی گئی ہے۔

    ہزارہ موٹروے منصوبہ سی پیک منصوبہ کا بھی حصہ ہے، شاہ مقصود تا برہان ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہونے والا سفر اکیس سے چوبیس منٹ میں طے ہوگا۔ یہ خیبرپختونخوا میں ایم 1کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا دوسرا منصوبہ ہے۔

    وزیر اعظم سہہ پہر شاہ مقصود پہنچیں گے، جہاں منصوبہ کے افتتاح کے بعد این ایچ اے اورچینی حکام وزیر اعظم کو ہزارہ موٹروے منصوبہ پر بر یفنگ بھی دیں گے۔

    وزیراعظم کی آمدکےموقع پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرِاعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزیرِاعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حویلیاں : وزیراعظم نوازشریف کاپٹرول کی قیمت میں نو روپےچھیاسٹھ پیسےکمی کااعلان،قوم بدتمیزی کاسبق سکھانےوالوں کودوہزاراٹھارہ کےالیکشن میں سزاد گی۔

    تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں ہزارہ موٹروے کے سنگ بنیاد کےبعد جلسےسےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں مزید نو روپے چھیاسٹھ پیسےکمی کا اعلان کردیا۔

    کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت دوہزار آٹھ کی سطح پر آجائے گی،نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں نے معیشت کو تباہ کیا ہم معیشت کو بہتر بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہاں اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق یہاں یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کراچی تا لاہور موٹر وے کا افتتاح کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں نوجوانوں کو بد تمیزی کا سبق سکھایا جاتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں قوم ان لوگوں کو مسترد کر دے گی ۔