Tag: ہزارہ ڈویژن

  • ہزارہ ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط

    پشاور : ضلع ہری پور کی تحصیل غازی سے الحاج محمد رحمان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی، ضلع ہری پور کی تحصیل غازی سے الحاج محمد رحمان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    کے پی ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، پرویز خٹک اورعمر ایوب خان نے شمولیت پر مبارکباد دی۔

    وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ الحاج محمد رحمان کی شمولیت پی ٹی آئی پراعتماد کا مظہرہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مقابلے میں دور دورتک کوئی نہیں جبکہ عمر ایوب خان نے کہا کہ الحاج محمد رحمان پینتیس سال سے سماجی خدمت میں مصروف ہیں، بچیوں کی تعلیم ،لنگرخانے سمیت فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، وہ عمران خان کے ویژن پر شروع دن سے عمل پیرا ہیں۔

    اس موقع پر الحاج محمدرحمان نے کہا عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کاحصہ بننےپر فخر ہے۔

    پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالوں میں حمزہ رحمان، خیام اسلام ودیگربھی شامل ہیں جبکہ اس موقع پر یوسف ایوب ،حبیب خان سمیت پی ٹی آئی ہری پورکی مقامی قیادت بھی موجود تھی.

  • بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔