Tag: ہفتہ وار رپورٹ

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ

    کراچی : ملک میں معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے حالیہ حکومتی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر12پیسے مہنگا ہوکر278.33روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسے کمی کے بعد279.49روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو85پیسے مہنگا ہوکر301.33روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے برطانوی پاؤنڈ1.40روپے بڑھ کر354.36روپے جبکہ ایک ہفتے میں یو اے ای درہم7پیسےبڑھ کر75.98روپے کا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سعودی ریال9پیسے بڑھ کر74.20 روپے کا ہوگیا، بیرونی قرض کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر9.15ارب ڈالر سے9.09 ارب ڈالر پر آگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں 20.70کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.42ارب ڈالر سے کم ہوکر5.22ارب ڈالر اور ملکی مجموعی ذخائر27کروڑ ڈالر کمی سے14.31ارب ڈالر رہ گئے۔

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک ہفتے میں کتنا مہنگا ہوا؟

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک ہفتے میں کتنا مہنگا ہوا؟

    کراچی : ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 288 کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر 284 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 3 پیسے پربند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے سے 288 روپےمیں فروخت ہوا۔

    ڈالر میں اضافے سے دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہوگئیں ، ایک ہفتے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے اضافے سے307 روپے ، پاؤنڈ 10 روپے اضافے کے بعد 356 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

    سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے 70 پیسے اور اماراتی درہم 30 پیسےاضافےسے80 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

  • رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں بڑا اضافہ

    رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں بڑا اضافہ

    کراچی :امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی کرنسی قدر کھونے لگی، ایک ہفتے کے دوران ڈالر 280 روپے سے بڑھ کر 284 روپے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر ریٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 84 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 280.57 روپے سے بڑھ کر 284.31 روپے پر بند ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر 281.50 روپے سے بڑھ کر 285 روپے کا ہوگیا۔

    دیگر کرنسیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران یورو کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کے بعد 302 روپے کا ہوگیا جبکہ پاؤنڈ کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور پاؤنڈ 346 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے میں سعودی ریال 1 روپے اضافے سے 76 روپے 50 پیسے اور امارتی درہم 1 روپے اضافے سے 80 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

  • ایک ہفتے میں امریکی ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟

    ایک ہفتے میں امریکی ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟

    کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک ہفتے کے دوران 278 روپے 81 پیسے بڑھ کر 280 روپے57 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر ریٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 76 پیسے کااضافہ ہوا اور ڈالر 278 روپے 81 پیسے بڑھ کر 280 روپے57پیسےپربندہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا اور ڈالر 280 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران یورو 1روپے اضافےسے297روپےمیں فروخت ہوا جبکہ پاؤنڈ کی قیمت بنا کسی اضافے یا کمی کے بعد 343 روپے پر مستحکم رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران سعودی ریال کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد 75 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا اور امارتی درہم 1 روپے 45 پیسے اضافے سے 79 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

  • حوالہ ہنڈی : ایف آئی اے نے کتنے ملزمان گرفتار کرلیے؟ رپورٹ جاری

    حوالہ ہنڈی : ایف آئی اے نے کتنے ملزمان گرفتار کرلیے؟ رپورٹ جاری

    ملک بھر میں ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 239 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحیقیاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ہفتوں کے دوران172 چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 170 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 239 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 66کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی رقم میں 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر اور 12 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون میں 101، لاہور میں 15 اور گوجرانوالہ زون میں24 ملزمان گرفتارکیے گئے جبکہ فیصل آباد زون سے 21 ، ملتان زون سے 19 ،اسلام آباد سے 11 اور کراچی زون سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

     

  • ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سوموار کے روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزید استحکام آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 اکتوبر 2022 سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 46 پیسے سستا ہو کر 218 روپے 46 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 92 پیسے کمی ہوئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 217 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 217 سے 219 روپے میں فروخت ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی تھی اور روپیہ مستحکم ہوا تھا۔

    اکتوبر 2022 کے پہلے ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے 53 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ڈالر 228.54 روپے سے کم ہو کر 219.92 روپے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح 239.71 روپے پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 19 روپے 79 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار سے واپس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 سے 25 ستمبر 2020 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 803 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 504 سے کم ہو کر 41 ہزار 701 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 553 اور کم ترین سطح 41 ہزار 417 پوائنٹس رہی۔

    اس ہفتے 67.69 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا، سرمایہ کاروں کو 127 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 945 ارب سے کم ہو کر 7 ہزار 818 رہ گئی۔

    ڈالر کی قدر میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 166 روپے 20 پیسے برقرار رہی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاری

    پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاری

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 9.89 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی اور 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں برائلر مرغی کی قیمت میں 4 روپے کلو سے زائد کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 2 روپے 98 پیسے اور خوردنی تیل 58 پیسے مہنگا ہوا۔

    اسی طرح گوشت، چاول، دودھ اور کپڑے بھی مہنگے جبکہ مٹن، بیف، پیاز، ٹماٹر، آلو اور انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں آلو کی قیمت میں بھی ایک روپے 84 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں انڈے 4 روپے فی درجن، ٹماٹر 11 روپے فی کلو اور سرخ مرچ پاؤڈر 22 روپے مہنگا ہوا۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی بڑھ کر 1 ہزار 38 روپے ہوگئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق کیلے، دال مونگ، دال مسور، دال ماش اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے عید کی تعطیلات کے باعث 2 روز پر مشتمل ہفتے کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کاروبار ہوا، 2 دنوں میں 100 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے 2 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں 17 ارب مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب سے بڑھ کر 6 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا، قومی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.84 فیصد رہی۔

    اپریل کے آخری ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.03 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 155.03 روپے پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 سے بڑھ کر 155.20 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔