Tag: ہلال احمر

  • مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے زائر کی زندگی بچالی

    مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں حج کے سلسلے میں دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سعودی ہلال احمر نے ایک اور زائر کی جان بچالی، سعودی ہلال احمر نے مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک زائر کی قیمتی جان بچالی۔

    منگل کو 14 بجکر 37 منٹ پر ہلال احمر اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیرونی صحن میں ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

    اطلاع ملتے ہی ’قریبی موجود ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ 60 سالہ زائر دل کا دورہ پڑنے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ہے اور دل کی دھڑکن بھی بند ہوچکی ہے۔

    ایسے میں ہلال احمر کے کارکنوں نے ’مریض کو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد فراہم کی کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی کارروائی اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔جس سے مریض کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی اور مریض کو علاج کیلیے الصافیہ صحت مرکز منتقل کردیا گیا۔

    خاتون عازم حج کا دوران سفر انتقال

    واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امراض قلب میں مبتلا افراد کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس‘نصب بھی موجود ہوتی ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

    مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں ہلال احمر نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فوری امداد فراہم کرکے ایک زائر کی قیمتی زندگی بچالی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ منورہ) میں سعودی ہلال احمر کی رضا کار ٹیموں نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی زندگی کو بچالیا۔

    اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی کے مطابق ’صبح 11 بج کر 26 منٹ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو نماز جمعہ سے قبل ایک کال موصول ہوئی‘ جس میں اطلاع دی گئی ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ہے۔

    ہلال احمر کے رضاروں نے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت پہنچایا گیا۔

    سعودی عرب میں بڑی پابندی

    یاد رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسجد الحرام میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈیک الیکٹرک شاک ڈیوائس نصب کیے گئے ہیں۔جس کے باعث اب متعدد مریضوں کی قیمتی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔

  • 7 سالہ بچے کی حاضر دماغی، کمسن بہن کی جان بچا لی

    7 سالہ بچے کی حاضر دماغی، کمسن بہن کی جان بچا لی

    ریاض: سعودی عرب میں ایک 7 سالہ بچے نے کمسن بہن کے سیڑھیوں سے پھسل کر گر جانے پر اپنی حاضر دماغی سے اس کی جان بچا لی، بچے نے نہ صرف بہن کو طبی امداد دی بلکہ ہلال احمر کو فون کر کے مدد بھی طلب کی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 7 سالہ بچے نے ہلال احمر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مدد طلب کی اور اپنی بہن کو بچانے کے لیے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    سعودی ہلال احمر کی عہدیدار الا الدبیکل کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے ہلال احمر سینٹر فون کیا اور کہا کہ وہ گھر پر اکیلا ہے، اس کے والدین موجود نہیں اور اس کی بہن گھر میں پھسل کر بے ہوش ہو گئی ہے۔ اس کا خون بہہ رہا ہے اور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

    عہدیدار کا کہنا تھا کہ بچے نے ہلال احمر سے مدد طلب کرنے کا طریقہ اسکول میں سیکھا تھا، اسے ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار بھی بتایا گیا تھا۔ اس نے ایک طرف تو ہلال احمر کو فون کیا اور دوسری جانب اپنی بہن کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    ہلال احمر کے سربراہ جلال العویسی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ مملکت بھر میں ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار ہر فرد سیکھے، یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ آپ کے سامنے آپ کا کوئی پیارا ابتدائی طبی امداد کا طلب گار ہو اور آپ چاہنے کے باوجود اس کی مدد سے قاصر رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار کی ضرور تربیت لیں کیونکہ کسی کا بھی پیارا اس قسم کی ہنگامی صورتحال سے دو چار ہوسکتا ہے۔

  • ’چین کی جانب سے یہ اسکول بیگ نہیں محبت کا تحفہ ہے‘

    ’چین کی جانب سے یہ اسکول بیگ نہیں محبت کا تحفہ ہے‘

    اسلام آباد: انجمن ہلال احمر اور چین کی جانب سے دیہی علاقوں کے بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے گئے، اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج انجمن ہلال احمر اور چین کی جانب سے بچوں میں 20 ہزار اسکول بیگ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق نے خطاب کیا۔

    ابرار الحق نے کہا کہ یہ اسکول بیگ نہیں بلکہ محبت کا بہترین تحفہ ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

    اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعلقات کا نیا دور ہے، سی پیک کے تحت اسپتال اور ووکیشنل سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان نے ایجوکیشن فار آل کا ویژن دیا ہے، چین کی کمپنیاں اسکل ڈیولپمنٹ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو تیارہیں۔

    عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

    یاد رہے کہ معروف گلو کار ابرار الحق کو 15 نومبر کو ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، تاہم عدالت میں ان کی تعیناتی کے خلاف دی جانے والی درخواست پر 18 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں معطل کر دیا تھا۔

    بعد ازاں 26 دسمبر 2019 کو کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے ابرار الحق کی بہ طور چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی درست قرار دے دی تھی، اور انھیں عدالتی حکم کے ذریعے بحال کر دیا۔

  • عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

    عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

    اسلام آباد: عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کی بہ طور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار ابرارالحق کی بہ طور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ان کی تعیناتی درست قرار دے دی اور تعیناتی کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا۔

    درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست مسترد کر دی۔ قبل ازیں، معروف گلوکار ابرارالحق کی بہ طور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گلوکار ابرار الحق کے خلاف ’چمکیلی‘ بنانے پر سول کورٹ میں مقدمہ دائر

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ سوال صرف ایک ہے، کس رول کے تحت ابرارالحق کو تعینات کیا گیا، کیا یہ انتظامی امور ہیں جو وزیر اعظم نے چلانے ہیں، وفاقی حکومت کو اختیار نہیں، منیجنگ باڈی کے پاس اس کی اتھارٹی ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ رولز میں ترمیم کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 15 نومبر کو ابرار الحق کو ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد ابرار الحق کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ تاہم 18 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا حکم معطل کر دیا تھا۔

  • ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں، وکیل ابرار الحق

    ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں، وکیل ابرار الحق

    اسلام آباد: ابرارالحق کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہلال احمر ایک فلاحی ادارہ ہے، ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کی۔ ابرار الحق اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    ابرارالحق کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہلال احمر ایک فلاحی ادارہ ہے، ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ قانون موجود ہے اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت تک ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کو جواب دینے کے لیے جمعرات تک مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ 18 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا حکم معطل کر دیا تھا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور سے استفسار کیا تھا کہ قانون بتائیں کہ کیا یہ تعیناتی خاص مدت کی تقرری ہوتی ہے۔

  • انجمن ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل

    انجمن ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل

    اسلام آباد: انجمن ہلال احمر کے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت پر کرتے ہوئے مشہور گلوکار ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعیناتی پر وفاق سے آیندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا ہے، صدر مملکت نے آرڈیننس کے ذریعے ابرار الحق کو انجمن ہلال احمرکا چیئرمین تعینات کیا تھا۔

    ابرار الحق کی تعیناتی کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سابق چیئرمین سعید الہٰی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل 15 نومبر کو تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد ابرار الحق کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ابرار الحق ہلال احمر کے چیئرمین مقرر

    خیال رہے کہ محکمہ ہلال احمر کی صدارت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے، انھوں نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارش پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اُسے منظور کیا تھا۔

    نمایندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ابرار الحق کو حکومتی عہدہ دیا گیا تھا، انھیں تین سال کے لیے ریڈ کریسنٹ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا لیکن آج ان کی چیئرمین شپ کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا۔

    ابرار الحق گلوکاری اور سیاست کے ساتھ سماجی کام بھی کرتے ہیں، اُن کا فلاحی ادارہ غریب اور مستحق افراد کو علاج سمیت دیگر ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔