Tag: ہلال پاکستان

  • چین کے نائب وزیراعظم  کو  ‘ہلال پاکستان’ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    چین کے نائب وزیراعظم کو ‘ہلال پاکستان’ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد : چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو ‘ہلال پاکستان’ کے اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت نے معزز مہمان کو اعزاز عطا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہیں جبکہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ چینی صدر شی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی بھی ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

    اس سے قبل چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، وزیراعظم شہبازشریف نےچین کے نائب وزیراعظم کو خوش آمدید کہا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی معزز مہمان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

    شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے تعارف کرایا اور ہی لیفنگ نے وزرا اور کابینہ ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

  • نو منتخب امریکی صدر کو کس بڑے پاکستانی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے؟

    نو منتخب امریکی صدر کو کس بڑے پاکستانی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے؟

    کراچی: نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن آج وائٹ ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے، کیا آپ ان کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے دورے پر بھی آ چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن پاک امریکا تعلقات پر گہری نظر رکھتے ہیں، وہ 2 بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جوبائیڈن بطور نائب صدر 2008 اور 2011 میں پاکستان آئے تھے۔

    کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کے لیے ڈیڑھ بلین ڈالر کی امداد کے لیے راہ ہموار کرنے کے اعتراف میں انھیں پاکستان کے دوسرے بڑے اعزاز ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

    جوبائیڈن نے ہمیشہ کشمیریوں کے مؤقف کی تائید کی اور بھارت سے مظلوم کشمیریوں کو اظہار رائے کی آزادی اور خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا۔

    جوبائیڈن صدارت تک کیسے پہنچے؟

    جوبائیڈن نے مودی سرکار کی گزشتہ برس کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ جو بائیڈن نے اپنے صدارتی الیکشن کے حریف موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر کرسئ صدارت تک رسائی کی ہے، آج وہ حلف اٹھائیں گے۔

  • وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو  ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

    وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر یاؤژنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی آج دنیامیں مثال بن چکی ہے، پاکستان،چینی قیادت سی پیک کےدوسرےمرحلےکوجلدمکمل کرے گی۔

    وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پرہلال پاکستان ایوارڈملنے پر مبارکباد دی، چینی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت پر وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    یاد رہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا تھا، جس کے بعد صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔

    صدر مملکت نے کہا تھا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی مفادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔