Tag: ہلاکت

  • پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

    پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

    پاکستان نے عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا اسرائیل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ خطرناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایک واضح اور متحد پیغام دینا چاہیے کہ شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بنایاجا سکتا اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔

    جبکہ پاکستان نے جمعرات کے روز بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے، پاکستان نے یہ مطالبہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 15 فلسطینی ایمرجنسی کارکنان کی ہلاکت کے واقعے پر کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر بارہا غزہ تنازعہ پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اسرائیل کے اقدامات کے لیے جنگ بندی اور جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بجلی کے تاروں سے 3 بھینسوں کی ہلاکت، 4 واپڈا افسران واہلکاروں کو قید کی سزا

    بجلی کے تاروں سے 3 بھینسوں کی ہلاکت، 4 واپڈا افسران واہلکاروں کو قید کی سزا

    بجلی کے تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث 3 بھینسوں کی ہلاکت کے مقدمہ میں عدالت نے واپڈا کے چار اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں سول جج کنزیومر پروٹیکشن نے بجلی کے تار گرنے اور کرنٹ لگنے کے سبب تین بھینسوں کی ہلاکت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے واپڈا کے چار افسران اور اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    سول جج کنزیومر پروٹیکشن حرا نے ایگزیکٹو انجیئنر جمن جمالی، ایس ڈی او عمران اعوان، لائن سپرنٹنڈنٹ امداد میمن اور لائن مین اختر میمن کو ایک سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    سزا پانے والے واپڈا کے چاروں افسران اور اہلکاروں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سال 2023 میں انور رند نامی شہری نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ مدعی کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں کی غفلت سے اس کی تین بھینسوں پر بجلی کے تار گرے اور وہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی ہیں۔

  • نوابشاہ: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

    نوابشاہ: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

    نواب شاہ میں سکرنڈ پولیس کی حراست میں ملزم محمد نواز زرداری کی موت کا مقدمہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ زیر حراست جاں بحق ملزم کے بھائی اسد نواز زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ایس ایچ او ، ہیڈ کانسٹیبل اور پولیس اہلکار محسن بلوچ، صابر حسین گوپانگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کی زیر حراست ملزم محمد نواز زرداری کو تشدد کرکے مارا گیا، مقدمہ درج ہونے پر اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے کے بعد ڈی ایس پی سکرنڈ فرار ہیں جب کہ ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

  • اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے ٹنڈو آدم سے تیماداری کے لیے آنے والا شخص گلزار جاں بحق ہوگیا۔

    یونیورسٹی روڈ پر اسپتال کے اندر اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، خصوصی فوٹیج اے آر وائے نیوز  نے حاصل کرلی ہے۔

    ویڈیو میں تین سیکیورٹی گارڈ کو آپس میں باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے  ان تینوں سے کچھ دور بینچ پر مقتول گلزار کو سوتے دیکھا جاسکتا ہے، باتیں کرتے کرتے سیکیورٹی گارڈ زبیر رائفل سے کھیلتا رہا۔

    اسپتال کے اندر سوتے شخص کو گولی مارنے والے کم عمر گارڈ کے اہم انکشافات

    اچانک سے ٹرگردبا اور رائفل سے گولی نکل کر گلزار کو جالگی، پاس موجود سیکیورٹی گارڈ چلنے والی گولی سے بال بال بچا،کسی کو پتہ نا چلا کہ سوتے ہوئے گلز کی گردن میں گولی جالگی ہے۔

    تکلیف کی شدت سے مقتول گلزار اٹھ بیٹھا تو بھگدڑ مچ گئی، ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو دوڑیں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تیماردار اسپتال گارڈ کی اتفاقیہ گولی سے جاں بحق

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے قتل چھپانے کی کوشش کی، بینچ اور زمین پر گرنے والے خون کو مکمل طور پر دھو دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے گلشن اقبال تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 58 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 651 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 968 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 627 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 96 ہزار 675 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.13 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 106 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 113 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 213 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 687 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

    ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 28 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہوئے، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 632 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 383 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 708 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 63 ہزار 186 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 35 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 13 کروڑ 95 لاکھ 99 ہزار 826 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13 کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 520 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ شدہ کیسز کی شرح 0.66 فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 775 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 252 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 22 ہزار 994 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 76 لاکھ 7 ہزار 487 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 321 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 13 کروڑ 31 لاکھ 1 ہزار 120 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 11 کروڑ 84 لاکھ 42 ہزار 490 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • بھارت کی ریلوے لائنیں موت کا گڑھ بن گئیں

    بھارت کی ریلوے لائنیں موت کا گڑھ بن گئیں

    نئی دہلی: بھارت کی ریلوے لائنیں موت کا گڑھ بن گئیں، محکمہ ریلوے نے مختلف حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد کے پٹریوں پر مرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں بھارت میں صرف ریلوے لائنوں پر 8 ہزار 733 افراد کی اموات ہوئی ہیں، جن کی اکثریت کرونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد شہروں سے اپنے گھروں کو واپس جانے والے افراد کی ہے۔

    اتنی زیادہ اموات اس لیے ہوئی ہیں کہ گزشتہ سال کے بیشتر حصے میں ملک میں مسافر ٹرینوں پر پابندی رہی ہے۔

    یہ انکشاف ریلوے بورڈ نے اپنے اعداد و شمار میں کیا ہے، اعداد و شمار جنوری سے دسمبر 2020 کے دوران کے ہیں۔

    ریلوے بورڈ کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق جنوری 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران ریلوے لائنوں پر 805 افراد زخمی اور 8 ہزار 733 افراد ہلاک ہوئے۔

    ان میں سے زیادہ تر افراد نقل مکانی کرنے والے مزدور تھے جنہوں نے سڑک یا شاہراہ کے مقابلے میں چھوٹا راستہ سمجھتے ہوئے ریلوے لائن پر پیدل چلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس کے علاوہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر پولیس کے ہتھے چڑھنے سے بچنے کے لیے بھی ریلوے لائن کا انتخاب کیا تھا۔

    ایک عہدیدار کے مطابق یہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کی وجہ سے کوئی ٹرین نہیں چلے گی، لیکن 25 مارچ 2020 کو لاک ڈاؤن لگنے کے بعد سے مال گاڑیاں چل رہی تھیں۔

    گزشتہ سال 8 مئی کو ضلع اورنگ آباد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک مال گاڑی ریلوے لائن پر چلنے والے مزدوروں پر چڑھ گئی تھی، جس میں 16 مزدور مارے گئے تھے۔ یہ بدقسمت افراد مدھیہ پردیش اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

    مختلف ریاستوں سے جمع کیے گئے ریلوے ڈیٹا کے مطابق 2016 سے 2019 کے دوران ریلوے لائنوں پر 56 ہزار 271 افراد مرے اور 5 ہزار 938 زخمی ہوئے۔

    سنہ 2016 میں ریلوے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 32 تھی۔ 2017 میں 12 ہزار 832، 2018 میں 14 ہزار 197 اور 2019 میں 15 ہزار 204 لوگ ریلوے لائنوں پر ہلاک ہوئے۔

  • کرونا وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں، 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں، 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 10 مریض انتقال کر گئے جبکہ 586 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 10 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 231 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 7، پختونخواہ میں 1 اور بلوچستان میں 2 مریضوں جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 ہے، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 317 کرونا وائرس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 537 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 902 ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 1920 وینٹی لیٹرز میں سے 138 پر مریض موجود ہیں، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں 11 سو 88 کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔