Tag: ہلاکتوں کی تعداد

  • ایران دھماکا : ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی

    ایران دھماکا : ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی

    ایران کے سب سے بڑے بندر عباس کے شہید رجائی پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے خوفناک دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 40 تک پہنچ گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران پورٹ دھماکے میں 1200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ اس کے اثرات کئی کلومیٹر تک محسوس ہوئے اور اس سے بندرگاہ کے کنٹینروں کے دھاتی حصے اکھڑ گئے جبکہ اندر موجود سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق پورٹ کے متاثرہ علاقے میں مختلف مقامات پر تاحال آگ بھڑک رہی ہے اور ہیلی کاپٹروں اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دھماکے کی اصل وجہ کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا ہے، تاہم حکومتی ترجمان نے شواہد کی بنا پر کہا ہے کہ دھماکہ کی ممکنہ وجہ کیمیکلز کی ذخیرہ اندوزی ہوسکتی ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ واقعہ ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق تھا یا نہیں۔

    ایرانی وزارت دفاع نے ان رپورٹس کو مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ دھماکہ میزائل کے استعمال کے لیے ذخیرہ کیے گئے ٹھوس ایندھن کی غلط ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہوا تھا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے اس افواہ کو "دشمن کی پروپیگنڈہ مہم” قرار دیا۔

    ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں حالیہ برسوں میں کئی بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں توانائی اور صنعتی شعبے میں آتشزدگی اور دھماکے شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایران میں بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زوردار دھماکا

    ان میں ایک بڑا گیس دھماکہ اور بندر عباس میں 2023 میں ایک ورکنگ حادثہ شامل ہے جس میں ایک کارکن کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ایران نے کچھ دیگر حادثات کا الزام اسرائیل پر بھی لگایا ہے، جو ماضی میں ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کرتا رہا ہے۔

  • زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہوگئی

    زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہوگئی

    بھارت میں کچی زہریلی شراب پینے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 57 تک جا پہنچی جبکہ 117افراد اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں درجنوں افراد اسپتالوں میں داخل ہیں، گزشتہ روز تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اس غیر قانونی شراب میں زہریلی میتھانول کی آمیزش پائی گئی جو ہلاکتوں کا سبب بنی۔

     hospital

    خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کالا کوریچی میں سینکڑوں لوگوں نے مقامی طور پر تیار کردہ شراب پی جس میں میتھانول ملایا گیا تھا۔ بھارت میں ہر سال سینکڑوں لوگ گلی محلوں میں تیار کی جانے والی سستی الکحل پینے سے مرجاتے ہیں۔

    ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور کچی شراب بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 لیٹر الکوحل برآمد کرلیا ہے جب کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 افسران کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    شراب

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مشرقی بھارتی ریاست بہار میں بھی زہریلی شراب نے کم از کم 27 افراد کی جان لے لی تھی جبکہ 2022 میں گجرات میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع کالاکوریچی میں غریب مزدور باقاعدگی سے پلاسٹک کے تھیلوں میں شراب خریدتے تھے جس کی قیمت 60 روپے تھی جسے پینے کے بعد وہ کام پر جاتے تھے۔

    تامل ناڈو

  • مستونگ خودکش حملہ : جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی

    مستونگ خودکش حملہ : جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی

    کوئٹہ : مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 55 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، علاقے میں خوف و ہراس اور سوگ کا سماں ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ مستونگ دھماکے کے 45 زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں اور ایک زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سول ہسپتال میں 4 زخمی دم توڑ گئے۔ بعد ازاں بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مستونگ دھماکے کا زخمی جاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ ایس ایچ او مستونگ سٹی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، دھماکا خود کش تھا جس میں خودکش بمبار نے ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب خود کو اڑایا۔ جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی بھی شہید ہوئے۔

    تین روزہ سوگ کا اعلان

    علاوہ ازیں سانحہ مستونگ پر بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے دستی بم بھی ملا جس کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات کے بعد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

  • بھارت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی

    بھارت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی

    نئی دہلی : بھارت میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں طوفانی بارشوں، سیلا ب ور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد اکیانوے ہو گئی جبکہ درجنوں افراد زخمی اور متعدد لاپتا ہیں۔

    بارشوں سے گھر، عمارتیں ، گاڑیاں،پل اور مندر دریائے پانی میں بہہ گئے، سب سے زیادہ تباہی ریاست ہما چل پردیش کے اضلاع میں ہوئی۔

    کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب کے بعد کیچڑ کی موٹی تہہ بن گئی جبکہ لوگوں کی املاک اور سامان کو شدید نقصان پہنچا۔

    دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، جس کے پیش نظر دہلی اور ہریانہ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    دہلی کے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو ریکسیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب،ہریانہ، اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

  • جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 910  تک جا پہنچی

    جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 910 تک جا پہنچی

    بیجنگ : کرونا وائرس نے چین میں نظام زندگی مفلوج کردیاہے، جان لیواوائرس اب تک900 سے زائدافراد کی جان لے چکا ہے جبکہ 40ہزارسےزائد افراد زندگی و موت کی کشکمش میں ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں مہلک کرونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف اور مؤثر اقدامات کے باوجود وائرس کی ہلاکت خیزی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

    کرونا وائرس کے باعث چین میں مزید97افرادچل بسے، جس کے بعد کرونا وائرس سےاموات کی تعداد910ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھنے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے ، ووہان میں اسٹیڈیم اور کنونشن سینٹرز میں بیڈز لگادئیے گئے ہیں۔

    وائرس کے باعث چین کی معیشیت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہے ہیں‌، متعدد شہروں میں لاک ڈاون ہیں۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں کرونا وائرس کا چوتھا کیس سامنے آ گیا

    برطانیہ میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ، برطانیہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ جاپان کی بندرگاہ پر روکے گئے کروز میں 64 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور سنگاپور میں مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی، جس کے بعد سنگاپور میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک جان لیوا کروناوائرس سے بچاو کیلئے 20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ امریکا نے چین کو 100 ملین ڈالر امداد کی پیش کش کی تھی۔

    یاد رہے چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کیا تھا، چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے حکومت کو اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا، ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت پرمستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کرونا وائرس سانس کےنظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہے۔

  • چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی

    چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی

    بیجنگ:  چین میں کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 250 سےتجاوزکرگئی جبکہ12 ہزار افراد متاثر ہیں، امریکا اور اٹلی نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ سوئیڈن میں بھی کرونا وائرس کاکیس سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس سے 259 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 12 ہزار افراد متاثر ہوئے، چین کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے ، چودہ صوبوں میں چھٹیاں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ چین کی معشیت کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

    کروناوائرس سے دنیا بھر میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے، اب تک 23 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، امریکا اور اٹلی نے کرونا وائرس کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی اور ساتھ ہی چین کیساتھ فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا ہے جبکہ سوئیڈن میں کرونا وائرس کاکیس سامنےآگیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کاکہناہے ان تمام غیر ملکیوں کو بھی امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی ، جوگزشتہ دو ہفتے کے دوران چین گئےتھے جبکہ سنگاپور اور منگولیا نے چینی باشندوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نےبین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا وائرس کومزیدپھیلنےسےروکنے کیلئےمل کر کام کرناہوگا، چین پرتجارتی یاسفری پابندیوں کی سفارش نہیں کر رہے۔

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس نے مختلف صوبوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کرونا وائرس چمگادڑ کھانے سے پھیلا ، اس وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوا جبکہ متعدد مُلک جان لیوا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

  • کراچی میں گرمی: ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی

    کراچی میں گرمی: ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی

    کراچی :  شہر قائد میں جان لیوا گرمی نے 86 افراد کو موت کی نیند سلادیا ،جبکہ محکمہ موسمیات  نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی، اطلاعات کے مطابق آئندہ منگل اور بدھ کے روز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باشندے گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کو برداشت کررہے ہیں، اور رات نو بجے تک  بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم نہیں تھا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف اسپتالوں میں چھیاسی سے زائد افراد کی نعشیں لائی جا چکی ہیں جو اس جان لیوا گرمی کو برداشت کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ کراچی کے جناح اسپتال میں 55 اور عباسی شہید اسپتال میہں 20 جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں 9 اور دیگر اسپتالوں میں دو افراد کی نعشوں کو لایا گیا۔

    اس شدید گرمی نے شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے، جبکہ آج سال کا سب سے بڑا دن تھا اور کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اور گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری تھا ۔

    جس کے باعث کراچی کے شہری اپنے گھروں میں محصور ہوگئے تھے اور دن بھر سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ منگل اور بدھ کے روز بارش کی بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک  کی ساحلی پٹی پر غیر معمولی گرمی بڑہے گی۔

    ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث حبس زیادہ رہے گا، اور کل بھی کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔

    کراچی کے علاوہ اندرون سندھ بھی سورج اپنی آب وتاب سے چمکتا رہا، اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی پارہ سر چڑھ کر بولا اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

  • چین : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی

    چین : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی

     چین : صوبے ینان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چھ سو ہوگئی جبکہ دوہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے ینان میں چھ اعشاریہ ایک شدت زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ورکرز کے علاوہ ڈھائی ہزارفوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    زلزلے سے ایک ہزارسے زائد مکانات ملبے کا ڈھیربن گئے اوربجلی اور موصلات کا نظام تباہ ہوگیا۔ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔