Tag: ہلاکتیں

  • کرونا وائرس: ملک میں ہلاکتوں میں اضافہ

    کرونا وائرس: ملک میں ہلاکتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 48 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 17 ہزار 385 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 64 ہزار 121 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 سو 18 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 10 کروڑ 72 لاکھ 77 ہزار 517 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 354 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار 592 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 838 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 408 ہے، ان میں سے 85 ہزار 348 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ 73 ہزار 346 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 97 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 3 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

    امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 31 لاکھ 34 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 501 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 4 ہزار 417 ہوچکی ہے، 31 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 17 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 82 لاکھ 29 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 882 ہوچکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 642 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 75 لاکھ 44 ہزار 798 ہوچکی ہے۔

    برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

    برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 659 ہو چکی ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 104 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 80 ہزار 942 ہوچکی ہے۔

  • امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

    امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، امریکا میں ایک روز میں ریکارڈ 57 ہزار 683 نئے کیسز جبکہ بھارت میں 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مہلک وائرس اب تک دنیا بھر میں 5 لاکھ 29 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔

    امریکا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام ہوچکا ہے جہاں گزشتہ ایک روز میں ریکارڈ 57 ہزار 683 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکی ریاستوں الباما، الاسکا، اڈاہو، مسیسپی اور شمالی کیرولینا میں ریکارڈ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    نئے کیسز کے بعد امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار ہوچکی ہے۔

    دوسری طرف برازیل میں بھی کرونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے، برازیل کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آچکا ہے جہاں اب تک کرونا وائرس سے 63 ہزار افراد ہلاک اور 15 لاکھ متاثر ہوچکے ہیں۔

    برطانیہ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 22 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار ہوگئی۔

    ادھر چین میں کرونا وائرس کے مزید 3 نئے کیس سامنے آگئے۔

    اٹلی میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، سخت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کیسز کی شرح اور اموات میں کمی جاری ہے، تاہم ابھی اٹلی 2 لاکھ 41 ہزار کیسز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

  • کروناوائرس: پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، مزید کیسز رپورٹ

    کروناوائرس: پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، مزید کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے ایک ہزار748 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وبا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 56ہزار349 ہوگئی ہے۔

    ملک میں اب تک 4لاکھ83ہزار656ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دیگر بھر میں کرونا کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 3 لاکھ 46 ہزار 721 افراد کو نگل لیا ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    وائرس سے 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے، وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کرونا سے99ہزار سے زائد اموات اور 16لاکھ 86سے زائد متاثر ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

  • کویت میں کروناوائرس سے پہلی موت

    کویت میں کروناوائرس سے پہلی موت

    کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت صحت کے ترجمان نے ملک میں کروناوائرس سے پہلی موت کی تصدیق کردی۔ البتہ مرنے والے مریض کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں کروناوائرس کے مزید 62 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 479 ہوگئی ہے۔ جبکہ آج کویت میں مہلک وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

    وزیرصحت باصل الصباح کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے 11 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کویت میں بھی سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    کروناوائرس بحران: کویتی عوام کےلیے حکومت کا بڑا اعلان

    13 مارچ سے تاحکم ثانی سفری پابندیاں بھی عائد کی جاچکی ہیں۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور تفریحی مقامات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    واضح رہے کہ کویت نے جان لیوا کرونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کے لیے ریلیف پروگرام جاری کردیا گیا جس کے تحت سرکاری پابندیوں سے متاثر ہونے والے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

  • مویشیوں نے 241 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    مویشیوں نے 241 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    نئی دہلی: بھارت میں آوارہ مویشیوں نے دو سال کے دوران تقریباً 241 افراد کو ہلاک کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں یکم جنوری 2018 سے 2 مارچ 2020 تک آوارہ گائے نے 241 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائے کی وجہ سے سڑکوں پر مختلف حادثات بھی پیش آئے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ متعدد افراد روڈز پر آوارہ گھومنے والے گائے کے حملوں کی زد میں آئے۔

    سب سے زیادہ ہلاکتیں ہریانہ کے ضلع فاتح آباد اور امبالا میں ہوئیں۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہلاکتیں میں اضافے کے امکانات بھی ہیں۔ اعداد و شمار جو سامنے آئے ہیں حقیقت میں لوگ اس سے زیادہ مرے گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے واقعے پر سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    کمشنر کا کہنا ہے کہ 1.5 لاکھ آوارہ مویشی تاحال ہریانہ کی سڑکوں پر دن دناتے پھر رہے ہیں۔ جبکہ 10 ہزار کے قریب جانوروں کی اموات بھی ہوئیں تاہم ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • کرونا سے لڑتے ہوئے ایرانی وزیر خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے

    کرونا سے لڑتے ہوئے ایرانی وزیر خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے

    تہران: ایرانی نائب وزیر صحت ایرج ہررچی خود بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت چند روز سے کرونا وائرس پر بریفنگ دے رہے تھے، انہوں نے عزم ظاہر کیا تھا کہ ملک میں پھیلنے والے مہلک وائرس کو شکست دیں گے۔

    تہران حکومت کے لیے ایرانی نائب وزیرصحت کا کروناوائرس کا شکار ہوجانا باعث تشویش ہے۔

    گزشتہ روز ایرج ہررچی ایران میں کروناوائرس سے متعلق پریس کانفرنس کررہے تھے، اس دوران انہیں کھانستے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہلک وائرس سے اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنی بتائی جارہی ہیں۔

    وزرات صحت کے شعبہ تعلقامہ عامہ کا کہنا ہے کہ ہررچی نے کروناوائرس کا ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹو رہا، انہیں گھر میں سب سے الگ رہا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

    کویت اور عمان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

    خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات 12 ہو گئیں، جب کہ 61 متاثر ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران سمیت کئی شہروں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

  • بارشوں اور برفباری سے 100 افراد جاں بحق، متاثرین کو خیمے اور کمبل فراہم

    بارشوں اور برفباری سے 100 افراد جاں بحق، متاثرین کو خیمے اور کمبل فراہم

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی، متاثرین تک خیمے اور کمبل پہنچا دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں برفباری اور بارش سے نقصانات میں اضافہ ہوگیا، جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں برفباری سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی۔ آزاد کشمیر کے سورنگن گاؤں میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے، مجموعی طور پر برفباری سے 90 افراد زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برفباری سے 213 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین تک 2 ہزار خیمے، ساڑھے 12 سو کمبل اور ساڑھے 22 سو کی تعداد میں دیگر اشیا پہنچا دی گئی ہیں۔

  • طالبان کے حملے، سیکورٹی اہل کاروں سمیت 38 افراد ہلاک

    طالبان کے حملے، سیکورٹی اہل کاروں سمیت 38 افراد ہلاک

    کابل: امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کا عندیہ دینے کے باوجود طالبان کے حملے نہ رکے، متعدد شدت پسند کارروائیوں میں سیکورٹی اہل کاروں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں سیکورٹی اہل کاروں سمیت اڑتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حالیہ دنوں میں افغانستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان حملوں میں اقوام متحدہ کے اہل کار کی ہلاکت بھی شامل ہے، کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پردستی بم حملے میں اقوام متحدہ کا اہل کار ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں سیکورٹی اہل کاروں نے ریسکیو آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کیا۔

    ادھر صوبے دایکندی میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر طالبان کے حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جب کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان بھی مارے گئے۔ دریں اثنا فرح صوبے میں فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    جبکہ افغانستان کے دیگر صوبوں میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 29 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    امریکی صدر نے افغان طالبان سے دوبارہ مذاکرات کا عندیہ دے دیا

    خیال رہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغان امن عمل میں امریکا اور طالبان کے وفود کے مابین متعدد ملاقاتوں کے بعد معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دی جاچکی تھی، تاہم محض معاہدے پر دستخط سے پہلے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر پر طالبان سے تمام مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

  • ایران میں پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

    ایران میں پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

    تہران: ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے شہری حکومتی پالیسی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش رہا اضافے کے خلاف دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں سراپا احتجاج ہیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں 40 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران حکومت نے چالیس کے قریب عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ ردعمل میں پولیس نے بھی آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا، مظاہرین نے سرکاری املاک نذرآتش کردی۔

    حالات کی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں کا مواصلاتی نظام معطل کیا گیا ہے، گزشتہ روز مظاہرین نے مختلف علاقوں میں ٹریفک کوبلاک کردیا جب کہ کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مختلف شہروں میں بینکس کو بھی نذرآتش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی، اب تک 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی ہے۔

    ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

    خیال رہے کہ ایران نے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث گزشتہ 3 روز سے مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔