Tag: ہلاکتیں

  • لیبیا: مسافر کشتی الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 90 افراد ہلاک

    لیبیا: مسافر کشتی الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 90 افراد ہلاک

    ترپولی: غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش تارکین وطن کےلیے آخری سفر بن گئی، کشتی سمندر برد ہونے سے 90 افراد جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کے قریب بحیرہ احمر میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے، دس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جن میں سے آٹھ کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    آئی او ایم (انٹرنیشنل آرگنائیزیشن فار مائگریشن) کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ایسے بیشتر واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مختلف ممالک کے افراد ہلاک ہوئے لیکن اس بار ڈوبنے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) کا کہنا ہے کہ سینکڑوں ڈوبنے والے افراد میں سے تین کو زندہ نکال لیا گیا ہے، کشتی میں سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔

    یار رہے گزشتہ برس یورپی یونین نے لیبیا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت لیبیا کے ساحلی علاقوں پر محافظ کڑی نگرانی کریں گے اور کسی بھی تارکین وطن کو یورپ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے مختلف ممالک سے تارکین وطن کی بڑی تعداد نوکریوں کی غرض سے ترکی، یونان اور یورپی ممالک کا غیر قانونی سمندری سفر کرتی ہے اور اس کوشش کے دوران اکثر و بیشتر کشتی ڈوبنے کے واقعات بھی پیش آتے ہیں جن میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • بھارت میں کیڑے مار اسپرے کرنے والے 20 کسان ہلاک

    بھارت میں کیڑے مار اسپرے کرنے والے 20 کسان ہلاک

    مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کیرے ماڑ اسپرے کرنے والے 20 کسان ہلاک جبکہ متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے دوران سانس کے ذریعے دوا پھیپھڑوں میں جانے سے 20 کسان ہلاک جبکہ 100 سے زائد کسانوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کسانوں کی ہلاکت کی وجہ حفاظتی اقدامات نہ اٹھانا اور کیڑے مار اسپرے کے چھڑکاؤ کے دوران معیاری ماسک کا استعمال نہ کرنا ہے۔

    مہاراشٹراحکومت کے ترجمان کشور ٹیواری کا کہنا ہے کہ کیڑے مار اسپرے کرنے والے 20 کسان ہلاک جبکہ 50 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظمیوں کو کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب کسانوں کو ان کی حفاظت کے لیے حفاظتی سامان نہ فراہم کرنے کی وجہ سے مسلسل ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ممبئی کی ہائی کورٹ نے مہاراشٹرا کی حکومت پر متاثرہ علاقوں کو کیڑے مار ادویات بیچنے پر پابندی عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں تقریباََ 26 کروڑ افراد زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں جبکہ گزشتہ سال مہاراشٹرا میں 1 ہزار سے زائد کسانوں نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لندن:گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی‘  58 ہلاکتوں کا خدشہ

    لندن:گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی‘ 58 ہلاکتوں کا خدشہ

    لندن: لندن پولیس کے چیف اسٹورٹ کونڈی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرینفل ٹاورمیں لگنے والی آگ کےنتیجے میں 58 لاپتہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لندن پولیس چیف اسٹورٹ کونڈی کا کہنا ہےکہ آتشزدگی کے وقت گرینفل ٹاور میں کتنے افراد موجود تھے اور ہم تاحال یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ وہ محفوظ ہیں یا وہ کس حال میں ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس رات ٹاور میں موجود 58 افراد جو بدقسمتی سے لاپتہ ہیں اور میرااندازہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم اس معاملے کی کریمنل حوالے سے بھی تفتیش کررہے ہیں۔


    لندن : 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ہلاکتیں 30 ہوگئیں


    واضح رہے کہ چار روز قبل مغربی لندن کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ہلاکتوں کی تعداد مختلف بتائی جارہی تھیں جبکہ اطلاعات کے مطابق 120 رہائشی فلیٹس میں 600 سے800 افراد رہائش پذیر تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش میں طوفانی بارشیں‘ 156افراد ہلاک

    بنگلہ دیش میں طوفانی بارشیں‘ 156افراد ہلاک

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 156افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 156 ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین بچے بھی شامل ہیں۔

    امدادی کارکنوں کے چٹاگانگ میں دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے بعد پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق ٹیلی فون اور آمد و رفت کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔

    بارشوں کی وجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور دوسرے اہم شہر چٹاگانگ میں بھی ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

    ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور ریلیف کے وزیر مفضل حسین چوہدری مایا کا کہنا تھا کہ حکام نے شدید بارش سے متاثرہ پہاڑی علاقے میں 18 کیمپ قائم کر دیے ہیں جہاں 4 ہزار 500 افراد موجود ہیں۔


    سری لنکا: شدید بارشوں کے بعد سیلاب ‘ہلاکتوں کی تعداد 146ہوگئی


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ سری لنکا میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم146 افراد ہلاک جبکہ 112 افراد لاپتہ ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • افغان آرمی چیف ‘وزیردفاع عہدے سےدستبردار

    افغان آرمی چیف ‘وزیردفاع عہدے سےدستبردار

    کابل:افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی بیس پرحملےمیں 140فوجیوں کی ہلاکت پرافغان آرمی چیف اور وزیردفاع عہدےسے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی افغانستان میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140فوجیوں کی ہلاکت کےواقعے پرافغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہم اور وزیردفاع عبداللہ خان حبیبی اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف اور وزیردفاع کے استعفے قبول کرلیے۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    خیال رہےکہ 21اپریل کو افغان صوبہ بلخ میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 140فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    عسکری حکام کاکہناتھاکہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئےتھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی کابل کے مرکزی ملٹری اسپتال پر حملہ کیا گیا تھا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا تھا۔اس حملےمیں 50افراد ہلاک ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کی تھی۔


    افغان فوج میں گھوسٹ بھرتیوں کا انکشاف


    واضح رہےکہ مزار شریف پرواقع فوجی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کے بعد ایک بار پھر فوج میں گھوسٹ فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

  • بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک

    بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک

    شملہ: شمالی بھارت میں مسافربس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجےمیں44افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی شمالی ریاست ہماچل پردیش کےدارالحکومت شملہ سے تقریبا 115 کلو میٹر دور مسافر بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک ہوئے۔

    شملہ ڈسٹرکٹ کمشنر روہان چند ٹھاکرکاکہناہےکہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق اس حادثے میں 44افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    انہوں نےکہا کہ واقعے کی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچی،جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی وہاں موجود ہیں۔


    بھارت : سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق


    حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ اس حوالے سے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا حادثے میں کوئی مسافرزندہ بچایا نہیں۔

    خیال رہےکہ بھارت میں دنیا کی کئی خطرناک سڑکوں میں سے متعدد موجود ہیں خراب سڑکوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں شمالی بھارے میں اسکول بس کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے100سے زائد افراد ہلاک

    افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے100سے زائد افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کےمختلف صوبوں میں برفانی تودے گرنے سے100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کےمختلف صوبوں میں گزشتہ تین روز سے ہونے والے شدید برف باری کےنتیجے برفانی تودے گرنےسے100 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    a1

    وزیر مملکت برائےڈیزاسٹرمنیجمنٹ کےترجمان عمر محمدی کےمطابق اتوار کے روز افغان صوبے نورستان میں ایک گاؤں پر برفانی تودی گراجس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

    a2

    عمر محمدی کاکہناہے کہ صوبہ نورستان کےدو گاؤں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئے جہاں سے اب تک 50 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    a3

    برفانی تودہ گرنے کا ایک اور واقعہ صوبہ پروان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔صوبہ بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے۔

    a4

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے اطلاعات موصول ہونے میں تاخیر ہورہی ہے اور توقع ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    a5

    واضح رہےکہ برفانی تودے گرنے سے 550 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

    a6

  • حلب: باغیوں کےاسکول پرحملےمیں7 بچوں سمیت1خاتون ہلاک

    حلب: باغیوں کےاسکول پرحملےمیں7 بچوں سمیت1خاتون ہلاک

    دمشق: شام کےشہرحلب میں حکومتی زیرِ اختیار علاقے میں باغیوں کی جانب سے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 7بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق باغیوں کی جانب سے حلب میں اسکول پر حملے میں 8افراد ہلاک اور 32افراد زخمی ہوئےہیں۔باغیوں نے یہ حملہ حکومت کی جانب سے کئی دنوں سے جاری بمباری کے جواب میں کیا۔

    s1

    اقوام متحدہ نےحلب کی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ شام کے شہرحلب میں صورتحال قابو سےباہر ہوگئی۔اور عالمی طاقتوں کومعاملے کی سنگینی سے خبردارکردیاہے۔

    s2

    s3

    رواں ہفتے کے آغازسےحکومتی اورروسی بمباری کے نتیجےمیں اب تک کم از کم دوسوچالیس افرادلقمہ اجل جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    s4

    مشرقی حلب میں بمباری کےنتیجےمیں طبی سہولیات کابھی بحران پیداہوگیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق مشرقی حلب میں تمام طبی مراکزاوراسپتال یا تو تباہ ہوگئےہیں یارسدنہ ہونے کےباعث ناکارہ ہوگئےہیں۔

    s5

    واضح رہےکہ گزشتہ روز باغیوں کی شیلنگ کے نتیجےمیں مغربی حلب میں اسکول کے آٹھ بچےجاں بحق ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کاکہناہےکہ حلب میں صورتحال بےقابو ہورہی ہے اوروقت ہاتھ سے نکلتاجارہاہے۔

    s6

  • افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے شہر قندوزمیں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران نیٹو کی فضائی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔

    قندوز گورنر کے ترجمان محمود دانش نے کا کہناتھاکہ یہ آپریشن قندوز شہر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سے فضائی مدد اس وقت مانگی جب جب افغان سپیشل فورسز کو طالبان نے گھیرے میں لے لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    نیٹومشن کےترجمان کا کہنا ہے امریکی فورسز نے قندوز میں افغان فورسز کی مدد کے لیے کارروائی کی۔ شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغان اتحادی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا جس میں 14طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوئے ،آپریشن میں تین افغان کمانڈوز اور دو امریکی فوجی اہلکار بھی مارے گئےتھے۔

  • یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری،60 افراد ہلاک

    یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری،60 افراد ہلاک

    صنعا: سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں 60افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق یمنی حکام کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن میں ایک جیل کمپلیکس پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں قیدیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    post-1

    یمنی حکام کا کہناہے کہ ان فضائی حملوں میں یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے سکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں واقع ایک جیل کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو تین مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

    post-2

    مزید پڑھیں: یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے،کم ازکم 27افرادہلاک

    اس حملے میں باغیوں سمیت 60 قیدی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس جیل میں 84 قیدی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں:یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

    خیال رہے کہ یمنی حکومت سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کے ساتھ مل کرحوثی باغیوں سےاس شہر پردوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑرہی ہے۔

    post-3

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    post-4